کلیمنٹ ایڈورڈ کوٹرل (28 مئی 1854ء-21 جنوری 1897ء) وکٹورین دور کا انگریز کھلاڑی تھا جو لندن انگلینڈ میں پیدا ہوا تھا۔ انہوں نے لان ٹینس کھیلا اور (1877ء-1882ء) کے درمیان 6 بار ایشر ایل ٹی سی کی چیمپئن شپ جیتی۔ اس کے علاوہ وہ مڈل سیکس کے لیے کھیلنے والے فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی تھے۔ [1][2][3] ان کا انتقال برائٹن سسیکس انگلینڈ میں ہوا۔

کلیمنٹ کوٹرل
شخصی معلومات
تاریخ پیدائش 28 مئی 1854ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 21 جنوری 1897ء (43 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ کرکٹ کھلاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کرکٹ کیریئر

ترمیم

کوٹرل فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی اور فاسٹ میڈیم باؤلر تھے، کلیمنٹ کوٹرل 1872ء میں ہیرو الیون میں تھے اور انہوں نے کئی سالوں تک سرے میں ایشر کے لیے کلب کرکٹ کھیلی۔ وہ 1876ء اور 1885ء کے درمیان مڈل سیکس کے لیے وقفے وقفے سے کھیلتے رہے۔ [4]

ٹینس کیریئر

ترمیم

وہ لان ٹینس کے ایک قابل ذکر کھلاڑی بھی تھے جنہوں نے 1877ء اور 1882ء کے درمیان چھ بار ایشر ایل ٹی سی کی چیمپئن شپ جیتی۔ [5][6] کلیمنٹ ایڈورڈ کوٹرل لندن اسٹاک ایکسچینج میں بطور تاجر کام کرتے تھے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Routledges Sporting Annual (1882) Lawn Tennis in 1881. George Routledge and Son. London. p.69.
  2. Routledges Sporting Annual (1883) Lawn Tennis Principle Meetings of 1882. George Routledge and Son. London. p.114.
  3. Clement Cottrell at ESPNcricinfo
  4. "Middlesex Cricket: Players: Clement Cottrell"۔ cricketarchive.com۔ Middlesex County Cricket Club Ltd۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2022 
  5. Routledges Sporting Annual (1882) Lawn Tennis in 1881
  6. Routledges Sporting Annual (1883) Lawn Tennis Principle Meetings of 1882