کندیاں جنکشن ریلوے اسٹیشن
کندیاں جنکشن ریلوے اسٹیشن ضلع میانوالی، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ پاکستان کا تیسرا بڑا ریلوے جنکشن ہے۔ کسی دور میں یہاں سے 12 مسافر ٹرینیں چلا کرتی تھیں۔ اب یہ تعداد صرف دو رہ گئی ہے۔
کندیاں جنکشن ریلوے اسٹیشن Kundian Jn Railway Station | ||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
محل وقوع | کندیاں | |||||||||||||||
مالک | وزارت ريلوے | |||||||||||||||
لائن(لائنیں) | ||||||||||||||||
دیگر معلومات | ||||||||||||||||
اسٹیشن کوڈ | KDA | |||||||||||||||
خدمات | ||||||||||||||||
| ||||||||||||||||
یہاں پر اربوں روپے مالیت کے تیس انجن بھی ناکارہ کھڑے ہیں۔ پاکستان ریلوے لوکو موٹو شیڈ اور ریلوے ورکشاپ بھی ہے۔ اس اسٹیشن پر پہنچ کر گاڑی کا انجن بھی تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ کندیاں میں گاڑی کا قیام آدھا سے پون گھنٹا ہوتا ہے۔ یہ ملتان، سرگودھا، خوشاب اور لالاموسیٰ کے لیے جنکشن ہے۔ کندیاں ریلوے اسٹیشن ایک بڑا اور قدیمی ریلوے اسٹیشن ہے۔ کندیاں سے آگے گاڑی چشمہ بیراج کی نہروں کو کراس کرتے پپلاں کی جانب چل پڑتی ہے.
ریلوے اسٹیشن کوڈ
ترمیمپاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق کندیاں جنکشن ریلوے اسٹیشن کا کوڈ KDA ہے
موجودہ حالت
ترمیماس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔
محل وقوع
ترمیمکندیاں جنکشن ریلوے اسٹیشن کندیاں میں واقع ہے۔ کندیاں مین بازار سے آگے ریل بازار کے پاس ریلوے اسٹیشن ہے.
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- پاکستان ریلوے کی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakrail.gov.pk (Error: unknown archive URL)