نوح کا وہ بیٹا جو ایمان نہ لایا نوح کا بیٹا "یام" جس کا لقب کنعان تھا اور کنعان کی والدہ "وہلہ" گھر والوں میں سے یہ دونوں علٰیحدہ رہے اور غرق ہوئے۔[2] نوح نے اپنے بیٹے کو کشتی میں سوار ہونے کو کہا لیکن وہ سوار نہ ہوا اور غرق ہو گیا حالانکہ توریت کے سفر مذکور میں نوح کے تین بیٹے لکھے ہیں۔ سام، حام، یافث اور تینوں کا کشتی میں سوار ہونا اور طوفان سے نجات پانا لکھا ہے اور نیز مفسرین اسلام اس بیٹے کا نام کنعان بتلاتے ہیں حالانکہ کنعان حام کا بیٹا نوح کا پوتا ہے۔[3] ایک بیٹا (کنعان یا۔ یام) اور حضرت نوح علیہ السلام کی اہلیہ (وَ عِلَۃ) یہ دونوں کافر تھے، ان کو کشتی میں بیٹھنے والوں سے مستشنٰی کر دیا گیا[4] حضرت نوح علیہ السلام کی ایک بیوی اور آپ کے بیٹے "یام" (کنعان) کے بارے میں تھا‘ جو اسی بیوی سے تھا‘ جبکہ آپ کے تین بیٹے حام، سام اور یافث ایمان لا چکے تھے اور آپ کے ساتھ کشتی میں سوار ہوئے تھے۔ حضرت سام اور ان کی اولاد بعد میں اسی علاقے میں آباد ہوئی تھی۔ چنانچہ قوم عاد‘ قوم ثمود اور حضرت ابراہیم علیہ السلام سب سامئ النسل تھے۔ حام اور یافث دوسرے علاقوں میں جا کر آباد ہوئے اور اپنے اپنے علاقوں میں ان کی نسل بھی آگے چلی۔[5]

کنعان بن نوح
معلومات شخصیت
والد حام [1]  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی

حوالہ جات

ترمیم
  1. عنوان : Genesis — باب: 6 — فصل: 10
  2. تفسیر عثمانی مفسر مولانا شبیر احمد عثمانی،ہود،40
  3. تفسیر حقانی ابو محمد عبد الحق حقانی،ہود 25
  4. تفسیر مکہ مفسر مولانا صلاح الدین یوسف،ہود 40
  5. تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد، سورہ یوسف،40