کنڈی (انگریزی: Kundi) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ ہے جو خیبر پختونخوا میں واقع ہے اور ضلع ہری پور کے تحصیل غازی کا ایک یونین کونسل ہے۔[1]

Kundi
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمخیبر پختونخوا
بلندی1,589 میل (5,213 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

تفصیلات

ترمیم

یہ یونین کونسل ضلع ہری پور کے حلقہ این اے 17 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 42کا حصہ ہے اور ہری پور سے اس کا فاصلہ تقریبا 45 کلومیٹر ہے اور تحصیل غازی و تربیلہ سے اس کا فاصلہ 6 کلومیٹر ہے اور یہ یونین کونسل سری کوٹ کے نزدیک بھی ہے جس کا فاصلہ تقریبا 8 کلومیٹر بنتا ہے۔ کنڈی کی مجموعی آبادی 40000 کے لگ بھگ ہے اور 1379 میٹر سطح سمندرسے بلندی پر واقع ہے۔ اس یونین کونسل میں شیراول' کنڈی'عمر خانہ' گڑھی میرا'درہ موہٹ'باجی درہ'بازی سراور صوبڑاسٹی کے علاقے شامل ہیں۔ کنڈی کوہ گندگر کے سرسبزوشاداب پہاڑوں کے درمیاں واقع ہے۔ یہاں کے لوگ نہایت شریف' مذہبی اور زندہ دل لوگ ہیں۔ یہاں پر پشتو اور ہندکو زبان بولی جاتی ہے -اکثریتی زبان پشتو ہے۔ یہاں ابتدائی گرمی کا موسم خوشگوار ہوتا ہے لیکن جون تا اگست کا مہینہ انتہائی گرم ہوتایے اور سردی کا موسم بہت سرد ہوتا ہے اور رات بہت سردی پڑتی ہے۔گاؤں آلودگی سے بالکل پاک ہے خالص ماحول ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ صحت منداور جفاکش ہوتے ہیں یہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی' مویشی پالنااور سرکاری وغیر سرکاری محکموں اور بیرون ملک میں جا کر ملازمت کرتے ہیں۔ کاشت کی جانے والی فصلیں مکئی'گندم'سرسوں'جوار'جو'تل'دال مونگ'دال موٹھ قابل ذکر ہیں۔یہ علاقہ کوہ "گندگر" کے پہاڑی سلسلہ میں واقع ہے تو یہاں پر مختلف قسم کے جانور پائے جاتے ہیں جس میں جنگلی سور'گیدڑ' لومڑی اور لگڑ بگڑ شامل ہیں۔ پرندوں میں تیتر'چکور'جنگلی کبوتر اور باز بھی کہیں کہیں ملتے ہیں۔ زیادہ تر علاقہ بارانی پانی پر انحصار کرتا ہے۔ اس لیے پانی کا مسئلہ ہوتا ہے۔ تربیلہ ڈیم کے بالکل قریب ہونے پر بھی اس علاقے کو کوئی توجہ نہیں دی گئی اور آج کل کے جدید دور میں بھی پانی جیسے نعمت سے محروم ہے۔ یہاں پر صحت کا بنیادی مرکز اور تعلیمی ادارے بھی موجود ہیں۔ موجودہ شرح خواندگی70 % سے زیادہ ہے۔ یہاں کی مشہور روحانی شخصیت پیر حمید خان کا تعلق بھی اس یونین کونسل سے ہے جن کے آستانے پر نامی گرامی سیاست دانوں کا جم غفیر لگا رہتا ہے اور کئی سیاسی رہنما ان کے مریدان میں شامل ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Kundi Khyber Pakhtunkhwa"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2017