قندیلہ (انگریزی: Candela) روشنی کی شدت کو ناپنے کی ناپ تول کے اعشاری نظام میں اکائی ہے۔ اس کو مختصرا (cd) سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ ایک موم بتی کی شدت ایک قندیلہ ہے۔

روشنی کی شدت کا اندازہ لگانے کی بین الاقوامی معیاری اکائی۔ (طبیعیات) ضیائی شدت جو ٥ئ١٧٧٣ ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کیے گئے سیاہ جسم کے ایک مربع سینٹی میٹر کی ضیائی شدت کے ساٹھویں حصے کے برابر ہوتی ہے، اس درجہ ٔ حرارت پر پلاٹینم میں ٹھوس پن آجاتا ہے۔

قندیلہ کسی خاص سمت میں کسی روشنی کے ماخذ سے نکلنے والی روشنی کی شدت کی فی اکائی ٹھوس زاویہ پیمائش ہے۔

’’قندیلہ روشنی کی وہ شدت ہے جو اپنے ماخذ سے کسی دی گئی سمت میں 540×1012 ہرٹز تعدد کی یک رنگی اشعاع (monochromatic radiation) خارج کرے اور اسی سمت میں اس کی اشعاعی شدت 1/683ٌ واٹ فی سٹریڈین (steradian) ہو۔‘‘

قندیلہ کی نئی تعریف:

’’قندیلہ کی علامت (cd) ہے اور یہ بین الاقوامی نظام اکائیات میں دی گئی سمت میں روشنی کی شدت کی اکائی ہے۔ اس کی تعریف ایک معین عددی قیمت جس میں 540×1012 ہرٹز تعدد کی یک رنگی اشعاع (monochromatic radiation) کی نوری اثر انگیزی (luminous efficacy) 683 لومن فی واٹ (lumens per watt) lm W–1 ہو، جو کنڈیلا سٹریڈین فی واٹ (candela steradian per wat) cd sr W–1 کے برابر ہے۔ یا (candela steradian per kilogram perper square meter cubic second) cd sr kg–1 m–2 s3 ہے۔ جہاں پر کلو گرام، میٹر اور سیکنڈ کی تعریف بالترتیب ان کے مستقل (h) پلانک مستقل (c) روشنی کی رفتار اور (ΔνCs) سیزیم 133 ایٹم کے مستقل ارتعاشات سے کی کی گئی ہے۔

اشتقاقیات

ترمیم

قندیلہ کا لفظ، قِنْدِیل سے ماخوذ ہے جس کا مطلب چراغ یا فانوس ہوتا ہے۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "قِنْدِیل لفظ کے معانی"۔ ریختہ لغت