کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز، اسلام آباد
کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز، اسلام آباد کا قیام بحرین کی حکومت کے تعاون سے چک شہزاد میں کیا گیا۔ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پاکستان میں پہلی جدید ترین نرسنگ یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے کی حمایت کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ یونیورسٹی دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کی علامت ہے۔
یونیورسٹی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، ہیلتھ سروس اکیڈمی اور کامسیٹس کے قریب پارک روڈ چک شہزاد میں 237 کنال پر قائم کی گئی۔ ملک کی پہلی نرسنگ یونیورسٹی تقریباً 1000 طالبات کو رہائشی سہولت فراہم کرے گی۔ یونیورسٹی کی اراضی حکومت پاکستان فراہم کرے گی جبکہ یونیورسٹی کے لیے فنڈنگ اور تعمیرات حکومت بحرین برداشت کرے گی۔
تاریخ
ترمیمبحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے مارچ 2014 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اور انھوں نے بحرین کے عوام کی طرف سے تحفے کے طور پر ایک جدید ترین طبی ادارہ کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Pakistan Bahrain Excellency Notes for Establishment of State-of-the-Art Nursing University in Islamabad"۔ Ministry of National Health Services, Regulations and Coordination۔ 2017-01-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-09-16