کولہے کی ہڈی ٹوٹنا اس ہڈی کا ٹوٹنا ہے جو فیمر (ران کی ہڈی) کے اوپری حصہ ہوتا ہے۔ [2] علامات میں کولہے کے گرد درد ، خاص طور پر حرکت کے ساتھ، اور ٹانگ کا چھوٹا ہونا شامل ہو سکتا ہے۔ [2] ہڈی ٹوٹنے کے بعد مکمل صحت یابی تک عام م طور پر انسان چل نہیں سکتا۔ [3]

کولہے کی ہڈی ٹوٹنا
مترادفران کی ہڈی کے قریبی حصے کی ٹوٹ پھوٹ[1]
17 سالہ مرد میں کولہے کے جوڑ کی ٹوٹی ہڈی
علاماتکولہے کے ارد گرد درد خاص طور پر حرکت کے ساتھ، ٹانگ کا چھوٹا ہونا[2]
اقسامانٹرا کیپسولر، ایکسٹرا کیپسولر (انٹرٹروچینٹرک، سبٹروچینٹرک، زیادہ تر ٹروکانٹیرک، کم ٹراچینٹرک)[1]
وجوہاتحادثہ جیسے گر جانا[1][3]
خطرہ عنصر(ہڈی کی سختی)آسٹیوپوروسس، بہت سی دوائیں لینا، الکحل کا استعمال، میٹاسٹیٹک کینسر[2][1]
تشخیصی طریقہایکس رے، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، ہڈیوں کا اسکین[3][2]
مماثل کیفیتآسٹیوآرتھرائٹس, کولہے کی ہڈی کا گل جانا, ہرنیا, کولہے کے جوڑ کی سوجن[3]
تدارکبہتر روشنی، ڈھیلے قالینوں کو ہٹانا، ورزش، آسٹیوپوروسس کا علاج[1]
علاجسرجری[1]
معالجہاوپیئڈز، اعصابی بلاک[1]
تشخیض مرض~20% ایک سال میں موت کا خطرہ (بوڑھے افراد)[3][1]
تعدد~ 15% خواتین کسی وقت[1]

یہ اکثر گرنے کے نتیجے میں ہوتا ہے۔ خطرے کے عوامل میں آسٹیوپوروسس ، بہت سی دوائیں لینا ، الکحل کا استعمال ، اور میٹاسٹیٹک کینسر شامل ہیں۔ [1] [2] تشخیص عام طور پر ایکس رے سے ہوتی ہے۔ [2] تشخیص کرنے کے لیے مقناطیسی گونج امیجنگ (ایم آر آئی)، سی ٹی اسکین ، یا ہڈیوں کے اسکین کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ [2] [3]

درد کومنظم کرنے کے لئے اوپیئڈز یا اعصابی بلاک استعمال کئے جاتے ہیں۔ [1] [4] اگر شخص کی صحت اجازت دیتی ہے تو، عام طور پر دو دن کے اندر سرجری کی سفارش کی جاتی ہے۔ [1] [2] سرجری میں کولہے کی کل تبدیلی یا پیچ کے ساتھ فریکچر کو جوڑنا شامل ہوسکتا ہے۔ [2] سرجری کے بعد خون کے جمنے کو روکنے کے لیے علاج کی سفارش کی جاتی ہے۔ [1]

تقریباً 15فیصد خواتین ،زندگی کے کسی موڑ پر اپنے کولہے کی ہڈی کے ٹوٹنے سے متاثر ہوتی ہیں۔ [1] حادثے کا شکار ہونے والوں میں خواتین کی شرح مردوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہیں۔ [1] کولہے کا فریکچر کا خطرہ ، بڑھتی عمر کے ساتھ زیادہ عام ہو جاتاہے۔ [1] تقریباً 20 فیصد بوڑھے لوگوں میں فریکچر کے بعد ایک سال میں موت کا خطرہ ہوتا ہے۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ ز ژ Fred F. Ferri (2017)۔ Ferri's Clinical Advisor 2018 E-Book: 5 Books in 1 (بزبان انگریزی)۔ Elsevier Health Sciences۔ صفحہ: 615۔ ISBN 9780323529570۔ 13 اکتوبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ "Hip Fractures"۔ OrthoInfo - AAOS۔ April 2009۔ 29 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 ستمبر 2017 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث LC Brunner، L Eshilian-Oates، TY Kuo (February 2003)۔ "Hip fractures in adults"۔ American Family Physician۔ 67 (3): 537–42۔ PMID 12588076 
  4. ^ Guay J, Parker MJ, Griffiths R, Kopp SL (May 2018)