کوویکس (انگریزی: COVAX) کووڈ 19 ویکسینوں کی عالمی رسائی یا کووڈ 19 ویکسینز گلوبل ایکسیس کا مخفف ہے۔ یہ ایک عالم گیر پہل ہے جس کا مقصد کووڈ-19 ویکسینوں کی مساویانہ رسائی ہے۔ اس پہل کی ہدایت گاوی، دی ویکسین الائینس (جسے سابق میں گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونائزیشن یا محض گاوی بھی کہا گیا جاتا رہا ہے)، اتحاد برائے وبائی تیاری ایجادات یا کوئیلیشن فار ایپی ڈیمیک پری پیریڈ نیس مختصرًا سیپی اور عالمی ادارہ صحت مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ یہ کووڈ-19 آلات رسائی رواں ( Access to COVID-19 Tools Accelerator) کے تین ستونوں میں سے ایک ہے۔ یہ پہل اپریل 2020ء میں عالمی ادارہ صحت، یورپی کمیشن اور حکومت فرانس کی جانب سے شروع ہوئی تاکہ کووڈ 19 کی عالمی وبا کو روکا جا سکے۔ کوویکس بین الاقوامی وسائل کو یکجا کر کے کم سے اوسط آمدنی والے ممالک بھی کووڈ 19 کی جانچ، علاج اور ویکسینوں کو یقینی بنانے کی کوشش ہے۔[1] 15 جون 2020ء تک 165 ممالک جو انسانی آبادی کی ساٹھ فی صد آبادی کے حامل تھے، کوویکس میں شامل ہو گئے۔[2] تاہم 11 اپریل 2021ء تک کوویکس اپنے مقصد کافی دور پائی گئی کیوں کہ 38.5 ملین خوراک فراہم کی گئی تھی، جب کہ 100 ملین تک مارچ کے اختتام تک پہنچنے کا ہدف تھا۔[3][4]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "COVAX explained"۔ gavi.org۔ GAVI۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 25, 2021 
  2. عالمی ادارہ صحت (15 جولائی 2020)۔ "More than 150 countries engaged in COVID-19 vaccine global access facility"۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 فروری 2021 
  3. Deborah Gleeson (2021-04-11)۔ "The best hope for fairly distributing COVID-19 vaccines globally is at risk of failing. Here's how to save it"۔ The Conversation۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2021 
  4. "Coronavirus: WHO chief criticizes 'shocking' global vaccine divide"۔ BBC۔ 2021-04-10۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2021