کوہ تجلی
کوہ تجلی (Mount of Transfiguration) عہد نامہ جديد کے نا معلوم مقامات میں سے ایک ہے جہاں اناجیل ہمنوا کے مطابق تجلی مسیح کا واقعہ رونما ہوا۔
17 چھ دن کے بعد یسوع، پطرس، یعقوب اور اس کے بھا ئی یوحنا کو ساتھ لے کر ایک اونچے پہاڑ پر چلے گئے۔ جہاں ان کے سوا کو ئی دوسرا نہ تھا۔ 2 ان شاگردوں کی نظروں کے سامنے ہی وہ مختلف شکلیں بدلنے لگا۔ انکا چہرہ سورج کی طرح روشن ہوا۔ اور اس کی پوشاک نور کی مانند سفید ہو گئی۔ 3 اس کے علا وہ انھوں نے دیکھا کہ اس کے ساتھ دو آدمی باتیں کرتے ہو ئے کھڑے تھے۔ وہی موسٰی اور ایلیاہ تھے۔
4 پطرس نے یسوع سے کہا، “اے ہمارے خداوند! یہ اچھا ہے کہ ہم یہاں ہیں تم چاہو تو تمھارے لیے تین خیمے نصب کروں گا۔ ایک تمھارے لیے ایک موسٰی کے لیے اور ایک ایلیاہ کے لیے۔”
5 پطرس ابھی باتیں کر ہی رہا تھا کہ ایک تابناک بادل ان کے اوپر سایہ فگن ہو گیا ,اور اس بادل میں سے ایک آواز سنائی دی، “یہی میرا چہیتا بیٹا ہے۔ میں اس سے بہت خوش ہوں اور اس کے فرماں بردار بنو۔”
6 یسوع کے ساتھ موجود شاگرد وں کو یہ آواز سنائی دی۔ وہ بہت زیادہ خوف زدہ ہو کر منھ کے بل زمین پر گر گئے۔ 7 تب یسوع شاگردوں کے پاس آکر ان کو چھوا اور کہا، “گھبراؤ مت اٹھو۔” 8 جب وہ اپنی آنکھیں کھول کر دیکھے تو وہاں پر یسوع کے سوا کوئی اور نہیں تھا۔
9 جب وہ پہاڑ سے نیچے اتر رہے تھے تو یسوع نے اپنے شاگردوں کو حکم دیا، “جب تک ابن آدم مرکر دوبارہ جی نہ اٹھے اس وقت تک تم پہاڑ پر جن مناطر کو دیکھا ہے وہ کسی سے نہ کہنا۔”
ممکنہ شناخت
ترمیماس پہاڑ کے لیے کئی تجاویز پیش کی گئی ہیں:
دیگر مقامات
ترمیم- قرون حطین (Horns of Hattin)
- کوہ جرمق یا کوہ میرون (Mount Meron)
- کوہ دروز یا جبل العرب (Jabal al-Druze)
- کوہ نیبو (Mount Nebo)
- کوہ سیناء (Mount Sinai)