کپتان (فلم)
کپتان پاکستانی سیاست دان عمران خان پر بننے والی پاکستانی فلم ہے یہ فلم سابق پاکستانی کرکٹ کھلاڑی اور حالیہ پرجوش سیاست دان، تحریک انصاف کے سربراہ و بانی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نیازی کی جد و جہد پر پاکستانی فلم ساز کی طرف سے بنائی گئی ہے۔ فلم کا عنوان اردو کے لفظ کپتان پر مبنی ہے جس کا انگریزی متبادل Captain ہے۔ فلم کپتان ایک سفر ہے جس میں کرکٹ کے میدان سے سیاست تک کی روداد فلمائی گئی ہے۔ ایک ایسے نوجوان کی روداد جسے نہ موت کا خوف ہے اور نہ ہار کا ڈر۔
کپتان | |
---|---|
ہدایت کار | فیصل امان خان |
پروڈیوسر | فیصل امان خان فرمان علی |
منظر نویس | نوید اکبر |
کہانی | فیصل امان خان |
ستارے | عبد المنان سعیدہ امتیاز نوید اکبر عثمان اسلم |
موسیقی | فرحان ضمیر |
سنیماگرافی | AvidDuo (فرخ، یشل) |
تقسیم کار | Aye Tee Concepts |
تاریخ نمائش | 2013ء |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
خاکہ
ترمیمکہانی کی شروعات، 1992ء میں پاکستان کے لیے عالمی انعام جیتنے کے بعداپنی والدہ کی یاد سے منسوب ایک کینسر ہسپتال بہ نام شوکت خانم کینسر ہسپتال بنانے کے عمران خان کے اعلان سے ہوتی ہے۔ فلم میں عمران خان کے یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کے پہلے ناظم سے لے کر نمل یونیورسٹی کے بانی ہونے تک کے جدو جہد کو بھی دکھایا گیا ہے۔
کردار
ترمیم- عبد المنان بہ طور عمران خان
- سعیدہ امتیاز بہ طور جمائما خان
- سونیا خان بہ طور ہمشیرہ عمران خان
- مہوش ناصر بہ طور بےنظیر بھٹو
- عمیمہ بٹ بہ طور خاتون جرنلسٹ
- نوید اکبر
- عثمان عالم
تاثرات
ترمیمفلم میں کام کرنے والے فنکاروں نے اس فلم سے متعلق اپنی دلچسپی و آرا کا اظہار مختلف ذرائع ابلاغ پر کیا۔
سعیدہ امتیاز
ترمیم"میں عمران خان اور جمائما خان پر بننے والی فلم ”کپتان“ میں کام کر رہی ہوں۔ میں جمائما اور میرے ساتھ عبد المنان بٹ نے عمران خان کا کردار نبھایا ہے۔ لالی ووڈ سے اس فلم کی آفر آئی تو میں ہچکچاہٹ کا شکار تھی، جب اس فلم کی اسکرپٹ پڑھی اور ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی تو پھر اس فلم کے لیے راضی ہو گئی۔
میرا ساتھی اداکار عبد المنان بہت منکسرالمزاج ہے، ہم نے ریکارڈنگ سے قبل اس فلم کی چھ ماہ ریہر سل کی ہے۔ لالی ووڈ میں نئے لوگوں کو موقع دینا چاہیے، ویسے اب ٹرینڈ تبدیل ہو رہا ہے، اچھی فلمیں بن رہی ہیں، شاہد آفریدی پر بھی ایک فلم بن رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس فلم کی تیاری کے دوران بہت سے مسائل ہوئے لیکن مزا بھی بہت آیا۔[1]
عبد المنان بٹ
ترمیم”فلم ”کپتان“ کا ہر لمحہ انجوائے کیا، خربوزے کو دیکھ کر خربوزے پر کچھ رنگ تو چڑھ ہی جاتا ہے، میں نے بھی عمران خان کے بارے میں اتنی ریسرچ کی ہے کہ اب میرے انداز میں ان کا انداز نمایاں ہوتا ہے۔ میں نے ایک ریئلٹی شو میں کام کیا ہے، ”کپتان“ میری پہلی فلم ہے،موقع ملا تو بالی ووڈ میں بھی کام کروں گا۔
میرے لیے آڈیشن بہت مشکل تھا، ابتدا میں تومیں سنجیدہ نہیں تھا، آڈیشن دینے گیا تو انھوں نے کہا کہ آپ صرف اپنے چہرے مہرے سے ہی نہیں،گیٹ اپ سے بھی عمران خان لگنے چاہئیں، میں نے پھر عمران خان کی طرح شلوار قمیص اور کوٹ پہنا، پھر گیا تو انھوں نے کہا کہ اب بھی تیاری کر کے آئیں، پھر میں نے عمران خان کی مختلف ویڈیو دیکھیں، ان کی تقریریں سنیں، پھر ان جیسا انداز نشست و برخاست اپنایا، ان جیسا بولنے کی کوشش کی، اس کے بعد آڈیشن میں کامیاب ہوا اور پھر واقعی میں نے بھی بہت انجوائے کیا۔ عمران خان سے ملاقات بھی کی ہے اور ان جیسا بننے کے لیے میں نے ایک پورا دن ان کے ساتھ گزارا تھا۔[1]
حالات و واقعات
ترمیمتنازع
ترمیمفلم کا موضوع کسی حد تک سیاسی بھی ہے جس کی وجہ سے فلم کے اداکاروں کو ہراساں کرنے اور دھمکی کے واقعات بھی سامنے آئے ہيں۔[2][3]
پی ٹی آئی کی حمایت
ترمیمپاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اس فلم کی حمایت نظریاتی طور پر کی گئی جس پر سب سے ضروری یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا پی ٹی آئی اس فلم کی اعانت بھی کر رہی ہے؟
جس پر پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے ان باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اس فلم کے فلمسازوں کو کوئی فنڈ فراہم نہیں کیا گیا۔[4]
نغمے
ترمیمفلم کا پہلا نغمہ 14 جولائی، 2011ء کو "اللہ ہو" کے نام سے جاری کیا گیا جو گلوکار نصرت فتح علی خان کے مشہور قوالی پر مبنی ہے۔ فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے فرحان ضمیر نے، نغمات لکھے ہيں سدرہ خالد نے اور گلوکار ہیں عباس علی خان۔
Untitled | |
---|---|
نمبر. | عنوان | Artist(s) | طوالت |
---|---|---|---|
1. | "The Great Khan (Intro)" | فرحان ضمیر | 2:13 |
2. | "اللہ ھو" | فرحان ضمیر | 6:37 |
3. | "Meri Jaan Pakistan" | Rakae Jamil, Tehseen W. Chishty | 3:56 |
4. | "میرے ہم سفر" | Abbas Ali Khan, فرحان ضمیر | 2:32 |
5. | "کپتان (The Legend)" (Instrumental) | فرحان ضمیر | 2:36 |
6. | "ذکر" | Kashif Naveed, Khadim Hussain, فرحان ضمیر | 4:44 |
7. | "Maa" | فرحان ضمیر | 2:04 |
8. | "گم شدہ وطن" (Instrumental) | فرحان ضمیر | 2:10 |
9. | "یاد پیا کی" | Naqqi Ali Khan | 6:16 |
10. | "The Revolution" (Instrumental) | Farhan Zameer | 1:59 |
11. | "ذکر (ورژن 2)" | Abbas Ali Khan, فرحان ضمیر, Rakae Jamil | 2:10 |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "عمران اور جمائما پر بننے والی فلم "کپتان"نوجوان ضرور دیکھیں، سعیدہ امتیاز"۔ جنگ
- ↑ [کھرل] (پير 8 اکتوبر 2012)۔ "فلم "کپتان"کے مرکزی کرداروں کو قتل کی دھمکیاں" (ای پیپر)۔ ایکسپریس۔ کراچی: ایکسپریسس اردو۔ ایکسپریسس اردو تأكد من صحة قيمة
|author-link1=
(معاونت); - ↑ "فلم" کپتان" کے ہیرو عبد المنان، ہیروئن سعیدہ امتیاز کو قتل کی دھمکیاں" (آن لائن)۔ روزنامہ پاکستان۔ کراچی۔ 11 ستمبر 2012
- ↑ فیصل (Jan 10th, 2013)۔ "First Look of "Kaptaan" The Movie"۔ Lollywood Cafe
- ↑ "Kaptaan's Soundtrack"۔ 30 October 2013۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اکتوبر 2013