کچنار
کچنار ایک درمیانے قد کا درخت ہے جو عموماً 10 سے 12 میٹر بلند ہوتا ہے۔ اس کا اصل وطن جنوبی ایشیا اور چین ہے۔ اس پر گلابی یا جامنی رنگ کے خوبصورت اور خوشبودار پھول کثیر تعداد میں آتے ہیں۔ پھولوں کی کثرت کے باعث بہت سے لوگ اسے خوبصورتی کے لیے بھی لگاتے ہیں۔
اس کی کلیاں پاکستان اور بھارت میں سبزی کے طور پر پکائی جاتی ہیں۔ پنجاب میں کچنار قیمہ انتہائی مرغوب پکوان ہے۔