کھچی قوم کا تعلق مغربی بھارت کے علاقے کھچ سے ہے جو ریاست گجرات میں واقع ہے۔ بہت سے کھچی عوام انگریز دورحکومت میں 1850ء سے 1940ء کے دوران میں کچھ چھوڑکردیگرتجارتی علاقوں مثلاکولکتہ، ممبئ، حیدرآباد دکن اور بہت سے راجستھان، مہاراشٹرا اور مدھیہ پردیش چلے گئے۔ بہت سے کھچی مشرقی افریقہ، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا، فجی اور ممالک منتقل ھوگئے۔

  • ملتان کی تحصیل میلسی میں ایک جٹ مسلمان قبیلہ ان کی کچھ تعداد ضلع ساہیوال کی گوگیرہ تحصیل میں بھی ملتی ہے یہ چوہان ماخذ اور اجمیر کے حکمران کھچی خان کی اولاد ہونے کی دعویدار ہے مسلمانوں کے ہاتھوں دہلی سے نکالے جانے پر اس کی اولادوں سیسن اور ودرنے ملتان کی طرف ہجرت کی کچھی جوئیوں کے ساتھ لڑے اور ان علاقوں میں رہنے لگے اور یہ بھی کہتے ہیں کہ مغلوں نے انھیں ملتان میں کھائی کے باغی بلوچوں کے خلاف بھیجا تھا ساہیوال کے کھچی کہتے ہیں کہ انھوں نے بہاول حق کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا دریائے راوی سے اوپر کی جانب گئے ذراعت چھوڑکر مویشی پالنا اور کھرلوں کے ساتھ مل کرڈا کے مارنا شروع کر دیے لیکن کمر سنگھ نکئی کے کے دور میں دوبارہ زراعت اپنائی اور اب محنتی کسان ہیں[1]

کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی کافی تعداد میں کھچی لوگ آباد ہیں۔

کھچی اتحاد پاکستان

ترمیم

کھچی اتحاد تنظیم پورے ملک میں برادری کو یکجا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس تنظیم کا آغاز 29 مئی 2016 کو ہوا۔ ان کا ایک ہی نعرہ ہے کھچی قوم زندہ آباد ۔ اسلام زندہ آباد اس کا پہلا باقاعدہ اجلاس لاہور میں بانی چیئرمین کھچی اتحاد پاکستان محمد سلیمان شہزاد خان قادری کھچی کی رہائش گاہ پر ہوا ۔۔۔ اس اجلاس میں تنظیم سازی کی گئی ۔۔۔ تین ماہ بعد تنظیم سازی کو ڈویژنل سطح پر لے جایا گیا جس پر کام میں تیزی آگئی ۔۔۔ الحمد للہ آج کل کچی اتحاد پاکستان ناصرف پنجاب میں بلکہ سندھ اور بلوچستان میں پہنچ چکا ہے اور کے پی کے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔۔۔ پنجاب کی تمام ڈویژن سمی ڈویژن باڈیز بن چکی ہیں ، ضلعی اور تحصیل سطح کی باڈیز بھی بن چکی ہیں ۔۔۔


بانی

کھچی تحفظ پاکستان کے بانی محمد سلیمان شہزاد خان قادری جن کا تعلق لاہور سے ہے ۔۔۔ کھچی اتحاد پاکستان کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں ۔۔۔ ایم اے بی ایڈ کر کے شعبہ تعلیم سے وابستہ رہے ہیں اور آج کل آٹو پارٹس کا بزنس مصری شاہ لاہور میں کر رہے ہیں ۔۔۔ ان کے معاونین میں علامہ محمد عمر فاروق کھچی گولڑوی صاحب ، آصف کھچی خان آف مدینہ شریف اور ڈاکٹر شہباز خان کھچی رہے ہیں ۔۔۔ بعد میں سجاد اقبال کھچی ، محمد اعظم خان کی میلسی اور نعیم خان کھچی مدینہ شریف بہاولپور کا ساتھ بنا ۔۔۔


فلاحی منصوبے

کھچی اتحاد پاکستان کے پہلے مرحلے میں ملک بھر میں برادری کی تلاش کرنا اور ان کے آپس میں رابطے کو جوڑنا تھا ۔۔۔ الحمد للہ پورے پاکستان میں تقریبا اب رابطے مضبوط ہو چکے ہیں ۔۔۔ تمام شعبہ ہائے زندگی کے بھائی اس میں شامل ہیں ۔۔۔ اور تمام بھائی اپنے اپنے انداز میں برادری کے تمام بھائیوں کی خدمات میں مصروف عمل ہیں ۔۔۔ کھچی اتحاد پاکستان نے سب سے پہلے اپنے مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے اپنے میڈیا کو مضبوط کیا اور اور کھچی میڈیا کا پیج فیس بک پر لانچ کیا گیا ۔۔۔ اس کے بعد تمام جگہوں پر ہونے والے اجلاس کی براہ راست کوریج کے لیے کھچی میڈیا لائیو کو لانچ کیا گیا ۔۔۔ اس سلسلے میں اب تک الحمد للہ کھچی میڈیا jobs گروپ ، کھچی فیملی دی رائل فیملی کا پیج ۔۔۔ کھچی نیوز کھچی میڈیاسیل کا پیج اور تمام ڈویژن سطح کے اوپر واٹسپ گروپس بنائے گئے ہیں۔ الحمد للہ کھچی اتحاد پاکستان کے پلیٹ فارم پر مختلف میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔ انشاء اللہ عزوجل اس سال بھی عیدالاضحیٰ کے بعد پنجاب بھر میں میڈیکل کیمپ لگانے کا اہتمام کیا جائے گا ۔۔۔ فلاح و بہبود کے لیے ایک بہت بڑا قدم اٹھایا جارہا ہے جس کا اعلان عیدالاضحیٰ کے بعد ہی کیا جائے گا ۔۔۔

مستقبل کی حکمتِ عملی

بہاول نگر میں ایک مدرسہ ہائی اسکول اور ہاسپیٹل کی مشترکہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔۔۔ پاکپتن بھی ہمارے ایک بھائی نے اٹھارہ ملک کی جگہ دی ہے جس پر ان شاء اللہ تعالی ساہیوال ڈویژن کا سیکرٹریٹ اور ہاسپٹل کا اہتمام کیا جائے گا ۔۔۔ ایک مرکزی فنڈ قائم کیا جائے گا جس میں پاکستان بھر میں بالعموم اور سندھ بھر میں بالخصوص بے روزگار احباب کے لیے روزگار کا اہتمام کیا جائے گا ۔۔۔ لاہور میں عارضی طور پر جگہ کرائے پر لے کر مرکزی سیکرٹریٹ بنایا گیا ہے ۔۔۔

4 سے ہزاروں تک کا سفر

ابتدا میں اس تحریک میں صرف چار افراد شریک تھے ۔۔۔ جن میں

  1. محمدسلیمان شہزاد خان قادری کھچی
  1. مولانا محمد عمر فاروق خان کھچی گولڑوی
  1. محمد شہباز نورخان کھچی
  1. اقبال خان کھچی

شامل تھے۔ لیکن تمام افراد کی کوشش اور محنت سے اب پورے پاکستان میں اس کے ارکان ہیں الحمد للہ ان کی گنتی کا شمار تو نہیں کیا جا سکتا کم ازکم ہزاروں میں تو ہے الحمد للہ۔

سرپرست اعلی کھچی اتحاد پاکستان

بانی و چئیرمین

  • محمد سلیمان شہزاد خان کھچی آف لاہور

سرپرست و سینئیر ممبر سپریم کونسل

  • الحاج محمد نواز خان کھچی آف میلسی

چیئرمین سپریم کونسل

سینئر ارکان سپریم کونسل

  1. ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا، ایچ ڈی میکلگن/ایچ اے روز(مترجم یاسر جواد)، صفحہ 334،بک ہوم لاہور پاکستان