کھائی (انگریزی: Khai) پاکستان کا ایک گاؤں جو پنجاب ضلع چکوال میں واقع ہے۔ کھائی (ضلع چکوال کی یونین کونسل نمبر -15 ہے)۔[1] کھائی چکوال شہر سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں واقع ہے یہ گاؤں کھائی ڈیم کی وجہ سے کافی مشہور ہے، کھائی گاؤں کو بھون کے میونسپل کمیٹی بن جانے کے بعد یونین کونسل کا درجہ دیا گیا، کھائی کے مغرب میں رہنہ سادات اور چکوڑہ شمال میں جہان پورہ، بھون، ڈھوک پنڈی، ڈھوک جہان خان اور مرید مشرق میں لال شاہ، تھوہا ہمایوں، شمس آباد، سرلہ، سدوال، شیخ صاحب، کھوکھر زیر، تھٹی، جنگا جبکہ جنوب میں چھمبی، کھوکھر بالا اور چک خوشی واقع ہیں۔اس کی حدود میں ایک ڈیم ہے جو کھائی ڈیم کہلاتا ہے


کھائی
ملکPakistan
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع چکوال
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم