کھوڑ کی جنگ' (انگریزیBattle at Khore) کو کھور کی جنگ لکھا گیا ہے۔جو مغل اور کلہوڑوں کے درمیاں اندازہً 1699ء میں لڑی گئی۔ یہ لڑائی پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل جوہی کے کاچھو کے موجودہ گائوں ٹوڑ کے قریب لڑی گئی۔[1]ٹوڑ اب جوہی تحصیل کی یونین کونسل بھی ہے۔ فارسی زبان میں لکھی گئی تاریخوں نے ٹوڑ کا تلفظ بگاڑ کر کھور لکھا جس کی تقلید میں انگریزی زبان، اردو اور سندھی زبان میں لکھی گئی تاریخوں نے بھی کھور لکھا جو اصل میں کھوڑ ہے جو ٹوڑ کا بگاڑ ہے۔ مغلوں نے کلہوڑوں سے خراج طلب کیا۔ نہ ملنے پر اس زمانے میں لاہور اور ملتان کے گورنر شہزادہ محمد معزالدین لشکر لے کر سندھ آیا[2] تو میان دین محمد کلہوڑو جو اپنے باپ میان نصیر محمد کلہوڑو کی 1692ء میں وفات کے بعد گدی نشین ہوا تھا[3] کو صلح کے لیے شہزادے کی طرف بھیجا اور خراج قبول کیا۔ مغل فوج واپس ہونے لگی تو شاہ بہارو کے بھائی مقصودو نے مغل فوج پر حملہ کیا۔شہزادہ آگ بگولا ہو کر کلہوڑوں کے مرکزی شہر گاڑھی پر ٹوٹ پڑا اور کلہوڑوں کو مع کنبہ گرفتار کرنا چاہا۔ میان یار محمد کلہوڑو نے اپنے سپہہ سالاروں کے ساتھ ٹوڑ گائوں کے مقام پر ذٹ کہ مقابلہ کیا۔ بڑی خونریزی ہوئی۔ اس خونریزی کا ذکر تحفتہ الکرام میں میر علی شیر قانع ٹھٹوی اور علی احمد بروہی نے اپنی ایک کتاب میں کیا ہے۔ پروفیسر عبداللہ مگسی کتاب سندھ جی تاریخ جو جدید مطالعو اور عزیز کنگرانی نے کتاب کاچھو ہک ابھیاس میں بھی ذکر کیا ہے۔ اس جنگ میں مغلوں کے سالاروں راجا گح سنگھ[4] بھٹی، سورجمل ادھیپوری اور رائے ادھے سنگھ کھتری[5] اور کلہوڑوں کی طرف سے تاجو لیکھی اول، جادو شہید اور دوسروں نے جان کا نذرانہ دیا۔ میان دین محمد کلہوڑو گرفتار ہوئے اور میاں یار محمد کلہوڑو نے کنبے کے ساتھ قلات میں پناہ لی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ʻAlī Aḥmad Brohī (1986)۔ History on Tombstones: Sind and Baluchistan (بزبان انگریزی)۔ Sindhi Adabi Board 
  2. Abdur Rashid (1978)۔ History of the Muslims of Indo-Pakistan Sub-continent, 1707–1806 (بزبان انگریزی)۔ Research Society of Pakistan 
  3. Sindh Quarterly (بزبان انگریزی)۔ Mazhar Yusuf۔ 1988 
  4. Kewal Ram (1985)۔ Tazkiratul-umara of Kewal Ram: biographical account of the Mughal nobility, 1556–1707 A.D. (بزبان انگریزی)۔ Munshiram Manoharlal 
  5. ʻAlī Aḥmad Brohī (1986)۔ History on Tombstones: Sind and Baluchistan (بزبان انگریزی)۔ Sindhi Adabi Board