عزیز کنگرانی
عزیز کنگرانی (انگریزی: Aziz Kingrani) (پیدائش: 4 جنوری، 1958ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے انگریزی اردو اور سندھی زبان کے نامور ادیب، افسانہ نگار، ڈرراما نویس، شاعر، محقق، مورخ اور ماہر آثاریات ہیں۔ وہ کئی دہائیوں تک درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہنے کے بعد ضلع دادو کے مقامی کالج سے پروفیسر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔
عزیز کنگرانی | |
---|---|
عزيز کنگرانی، رانی کوٹ کی تصوير(25 دسمبر 2011ء) |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 جنوری 1958ء (66 سال) جوہی ، ضلع دادو ، سندھ ، پاکستان |
رہائش | جوہی |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ سندھ |
تعلیمی اسناد | ایم اے |
پیشہ | مورخ ، ڈراما نگار ، شاعر ، افسانہ نگار ، پروفیسر |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، سندھی ، اردو |
شعبۂ عمل | نظم ، غزل ، افسانہ ، ڈراما ، آثاریات ، سندھ کی تاریخ ، بیت ، آزاد نظم |
اعزازات | |
طلائی تمغا |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمعزیز کنگرانی 4 جنوری 1958ء میں ضلع دادو کی تحصیل جوہی کے گاؤں حاجی مانک خان کنگرانی میں پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام عزیزاللہ ولد سومار خان ہے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم جوہی اور بی اے کی ڈگری کالج دادو سے حاصل کی۔ بعد ازاں سندھ یونیورسٹی سے 1985ء میں ایم اے (اسلامی ثقافت) ا ور 1987ء میں ایم اے (سندھی) میں ڈگریاں حاصل کیں۔ آخر الذکر میں انھوں نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ان کی سندھی اور انگریزی زبانوں میں لاتعداد کتب شائع ہوئی ہیں۔ ان کے تاریخ و ثقافت کے موضوع پرمضامین پاکستانی کثیر الاشاعت انگریزی اخبار روزنامہ ڈان میں شائع ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے تحریر کردہ ڈرامے پاکستان ٹیلی وژن سمیت مختلف نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے ہیں۔[1]
اعزازات
ترمیم- 1990ء - گولڈ میڈل - سندھ یونیورسٹی
- 1996ء - لعل شہاز قلندر ایوارڈ
- 1995ء - کینجھر ایوارڈ برائے تحقیق
- 2002ء - مخدوم بلاول ایوارڈ
- 2003ء -کے ٹی این ایوارڈ برائے بہترین ڈراما نگار
- 2003ء -مدرِ وطن ایوارڈ برائے بہترین مصنف
- 2003ء -بہترین مصنف ایوارڈ - جوہی پریس کلب
- 2006ء -کے ٹی این ایوارڈ برائے بہترین ڈراما نگار
- 2008ء - استاد بخاری تحقیق ایوارڈ
- 2015ء -پی ٹی ایوارڈ برائے بہترین ڈراما نگار
- 2016ء - لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ - سندھی ادبی سنگت
- 2018ء - بہترین ڈراما مصنف ایوار، امتُل سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن
تصانیف
ترمیم- 2005ء - روگ (کہانیاں، سندھی)
- 2009ء - اکھر اکھر آرسی (لغت، سندھی)
- 2012ء - Sindh Tourism: An archaeological Journey
- 2016ء - گورکھ متھے چنڈ (شاعری، سندھی)
- 2017ء - پیار گرہن (کہانیاں، سندھی)
- انڈس اسکرپٹ ان اسٹونز پیکاک پبلشر کراچی 2019ء[2]
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "نوجوان مصنفین نے اچھے ڈرامے اور افسانے تخلیق کیے ہیں، عزیز کنگرانی، دی سندھ ٹائمز حیدرآباد، 19 مارچ 2017ء"۔ 13 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 مارچ 2017
- ↑ https://www.dawn.com/news/1541070/books-in-brief