کھیوڑہ
کھیوڑا، پنجاب (انگریزی: Khewra, Punjab) پاکستان کا ایک آباد مقام جو کھیوڑہ نمک کی کان میں واقع ہے۔[1] کھیوڑہ نمک کی کان میں لوگ ارد گرد کے قصبوں سے پیدل چل کر کام کرنے آتے تھے جو کافی مشکل تھا چنانچہ اس مشکل کے حل کے لیے 1876ء میں انگریزوں نے سیاسی اور انتظامی بنیادوں اور مصلحتوں کی بنا پر نمک کی کانوں پر کام کرنے والے خاندانوں کو کھیوڑہ میں آباد کیا۔ اس سے پہلے یہ لوگ ارد گِرد کے قریبی علاقوں اور مقامی پہاڑوں پر قیام پزیر تھے اس سے پہلے اس علاقہ میں انگریز اور ہندوں زیادہ تر آباد تھے مگر 1876ء سے باقاعدہ مسلمانوں کو بھی رہائش کے حقوق دیے گئے۔ اس وقت کے انگریز حکمرانوں کی زیادہ تر کوشش یہ ہی تھی کہ تمام مسلمان کان کنی کے فن میں ہی مشغول رہیں اور ترقی نہ کر سکیں- چنانچہ 14 مارچ 1876ء کو باقاعدہ کھیوڑہ شہر کی بنیاد رکھی گئی۔
Khewra - The Kingdom of Salt | |
---|---|
شہر and Two union councils | |
کھیوڑہ | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | جہلم |
ضلع | ضلع جہلم |
تحصیل | پنڈ دادنخان |
سیاحتی مقام | کھیوڑہ نمک کی کان |
حکومت | |
• Leader | Mahr Farooq Hussnain Nazar |
• قبیلہ | Rajput, Khokhar, Mirza, Malik, Jotania, Phaphra, Mughal |
بلندی | 277.48 میل (910.36 فٹ) |
آبادی | |
• کل | 35,000 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
رمزِ ڈاک | 49060 |
ٹیلی فون کوڈ | 0544 |
ویب سائٹ | http://www.khewra.webs.com |
Khewra is the most famous City of Pakistan because of Khewra Salt Mines Tourist Resort. |
اس علاقے میں نمک کی دریافت گھوڑوں کی مدد سے ہوئی تھی۔ سکندرِاعظم جب دنیا فتح کرنے نکلا تو اس علاقے میں یہاں کے بادشاہ راجا پورس سے اس کی جنگ ہوئی۔ سکندرِاعظم کی فوج نے دریائے جہلم کے کنارے جلالپور شریف کے قریب پڑاؤ ڈالا اور تھکے ماندے گھوڑوں کو بھی وہیں باندھ دیا۔ مگر تھوڑی ہی دیر میں گھوڑے پتھر چاٹنے لگے - سپاہی یہ دیکھ کر بہت حیران ہوئے اور سارا ماجرا سکندرِاعظم کو بیان کیا۔ تو معلوم ہوا کہ وہ پتھر نمک کا تھا۔ جسے چاٹنے کہ بعد گھوڑے تازہ دم ہو گئے۔ مگر اُس وقت نمک نکالنے کا کوئی باقاعدہ طریقہ کار موجود نہ تھا اس طرح نمک کی دریافت اس چھوٹے سے علاقے کھیوڑہ میں 326 قبل مسیح میں ہوئی- ماہرین ارضیات اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کھیوڑہ (نمک) بھی ایک معدن(منرل) ہے۔ تو اس وجہ سے اس علاقے کو کھیوہ یعنی نمک کا گڑھ کہا جاتا تھا جو بعد میں بگڑ کر کھیوڑہ کے نام سے مشہور ہونے لگا-
تفصیلات
ترمیمکھیوڑا، پنجاب کی مجموعی آبادی 35,000 افراد پر مشتمل ہے اور 277.48 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر کھیوڑہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Khewra, Punjab"
|
|