قرنین
(کیراٹن سے رجوع مکرر)
قرنین (جمع : قرانین) ایک لحمیہ (protein) کو کہا جاتا ہے جو جلد سے متعلقہ ناخن، بال، سینگ وغیرہ میں بکثرت پائی جاتی ہے اور اسی وجہ سے اس کو قرنین کہتے ہیں جو قرن سے بنا ہوا لفظ ہے جس کا مطلب سینگ کا ہوتا ہے اور اس قرن کے ساتھ ین کا اضافہ اصل میں اس کا کیمیائی تعلق ظاہر کرنے کے لیے لگایا جاتا ہے۔ انگریزی میں اس کو keratin کہا جاتا ہے جو یونانی کے keras کے ساتھ tin کا کیمیائی تعلق کا سابقہ لگا کر بنایا گیا لفظ ہے۔ اس قسم کی لحمیات جب ایک خلیے میں موجود ہوں اور اس خلیے کے خلیاتی ڈھانچے کو بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہوں تو ان کو خلوی قرانین (cytokeratins) کہا جاتا ہے۔