کیرتیگا ریڈی
کیرتیگا ریڈی (پیدائش: 1972ء)، ایک بھارتی تجارت پیشہ خاتون اور فیس بک بھارت کی مینیجنگ ڈائریکٹر ہے۔ اس نے حال کے ایک انٹریو میں اعلان کیا کہ وہ فیس بک بھارت کی مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹ رہی ہے اور ریاستہائے متحدہ امریکا میں جاکر مینلو پارک کے فیس بک کے صدر دفتر، کیلی فورنیا میں عالمی رول لے رہی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ "ہماری بیٹیاں آشنا اور آریہ اس تبدیلی سے بے حد خوش ہیں"، تاہم قریبی دوستوں نے اس بیان پر شبہات کا اظہار کیا۔[2][3]
کیرتیگا ریڈی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1972ء (عمر 52–53 سال) چینائی، بھارت |
شہریت | بھارت |
شریک حیات | دیوانند ریڈی |
اولاد | 2 بیٹیاں |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سیراکیوز یونیورسٹی (–1995)[1] ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی |
تخصص تعلیم | کمپیوٹر انجئیرنگ |
تعلیمی اسناد | ماسٹر آف سائنس |
پیشہ | مینیجنگ ڈائریکٹر فیس بک بھارت |
درستی - ترمیم |
کیرتیگا کا طرۂ امتیاز یہ ہے کہ وہ فیس بک کی پہلی بھارتی ملازم ہے اور کمپنی کی توسیع و ترقی کے پس پردہ وہ بھی ایک زور آور حیثیت رکھتی ہے۔[4]
2011ء میں وہ فارچون انڈیا کی 50 قد آور خواتین میں سے ایک قرار پائی اور بھارت کی 25 بااثر خواتین میں سے ایک قرار پائی۔[5][6]
کریئر
ترمیمریڈی کی پرورش بھارت میں ہوئی۔ وہ درمیانی طبقے کے ماں باپ کو پیدا ہوئی، اس کا باپ ایک سرکاری ملازم تھے۔ وہ کمپیوٹر سائنس میں بیچلرز کی اور ایم جی ایم انجینئیرنگ کالج، ناندیڑ میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی، مہاراشٹر کے تحت دوم مقام پر فائز ہوئی۔[7] گریجویشن کے بعد وہ ناگپور اپنے ماں باپ کے ساتھ چلی گئی اور مختصر وقت کے لیے یشونت کانیٹکر کی پروگرامنگ پر مبنی کتابوں کی تیاری، عملی مثالوں کو شامل کرنے اور کلیدی تصورات کو خوش اسلوبی سے پیش کرنے میں معاون رہی ہے۔[8] اس کے بعد وہ ریاستہائے متحدہ امریکا میں اسٹینفرڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے مکمل کی اور سائراکوز یونیورستی سے کمپیوٹر انجینئری میں ایم ایس کی پڑھائی کی۔[9]
ریڈی نے کئی نامور کمپنیوں جیسے کہ سیلیکان گرافکس اور موٹورولا کے لیے کام کیا۔ سیلیکان گرافکس میں اپنے کام کے دوران وہ سب سے کم عمر انجینئری ڈائریکٹر اور اس سطح پر اپنی ٹیم کی واحد خاتون تھی۔ 2008ء میں ریڈی بھارت واپس آ گئی اور امریکا میں قائم فینیکس ٹیکنالوجیز کے لیے کام کرنے لگی۔[8][10] . 2010ء میں ریڈی فیس بک میں شامل ہوئی۔[11][12] کمپنی کی اولین ملازم کے طور پر وہ نہ صرف تمام سرگرمیوں کو آغاز سے وجود میں لانے کا کام کر رہی تھی، بلکہ اسے خود پہلے دن دفتر کے شٹر خود کھولنے پڑے۔ اس کی قیادت میں فیس بک بھارت نہ صرف اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے میں کامیاب ہوا، بلکہ عالمی تجارت میں قابل لحاظ تعاون کرنے لگا۔ اس غرض کے لیے کوکا کولا کمپنی، بھارت اور ییپ می جیسے اداروں سے تال میل بھی کرنا پڑا۔[8]
بھارت کی موبائل کمپنیوں کی جانب موبائل ڈاٹا پر شرح ہو کر بھی فیس بک مفت فراہم کرنے کی اسکیم کی برخاستگی کے بعد ریڈی نے اپنے عہدے سے ہٹ کر ریاستہائے متحدہ امریکا اگلے چھ مہینوں سے لے ایک سال کے بیچ جاکر کام کرنے کا اعلان کیا۔[13][14]
12 فروری 2016ء کو ایک فیس بک پوسٹ میں اس نے لکھا:
"جب میرا خاندان بھارت نقل مقام کیا، ہم جانتے تھے کہ ہم لوگ ایک دن امریکا واپس لوٹیں گے۔ یہ ایک کھٹ مِٹ لمحہ ہے کہ یہ بتایا جائے کہ واپسی کے وقت کا سلسلہ اگلے 6-12 مہینوں میں آ رہا ہے۔ ہماری لڑکیاں ہائی اسکول اور مڈل اسکول اسی آنے والے سال سے شروع کر رہے ہیں — جو فطری نقطۂ تبدیلی فراہم کرتا ہے کہ یہ واپسی کا اقدام مکمل ہو۔"
ذاتی زندگی
ترمیمکیرتیگا کی شادی دیو آنند ریڈی سے ہوئی ہے اور اس کی دو لڑکیاں آشنا اور آریہ ہیں۔[8]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://news.syr.edu/blog/2024/05/15/six-new-members-elected-to-universitys-board-of-trustees/
- ↑ "Facebook India's managing director Kirthiga Reddy steps down"۔ The Times Of India۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-02-12
- ↑ PTI (13 فروری 2016)۔ "Facebook India head Kirthiga Reddy steps down"۔ The Hindu۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-05
- ↑ "Buying likes is not a valid business model: Kirthiga Reddy, FB India head"۔ Economic Times۔ 2016-04-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-02-04
- ↑ "Fortune lists women in power"۔ telegraphindia.com۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-05
- ↑ "India's 25 most influential women"۔ India Today۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-20
- ↑ "Kirthiga Reddy - LinkedIn"۔ linkedin.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-05
- ^ ا ب پ ت "Creating your own choices is the way to excel in personal and professional matters"۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-14
- ↑ "Kirthiga Reddy: The face behind Facebook- Business News"۔ intoday.in۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-05
- ↑ Gunjeet Sra۔ "Face to face with Kirthiga Reddy"۔ India Today۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-11
- ↑ "Facebook Appoints Kirthiga Reddy As Head Of Indian Operations"۔ Medianama.com۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-07-16
- ↑ E. Kumar Sharma۔ "Digital diva"۔ Business Today۔ 2019-01-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-05-15
- ↑ "Kirthiga Reddy steps down as Facebook India managing director"۔ Firstpost۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-02-12
- ↑ "Facebook says India MD Kirthiga Reddy's US move not linked with Free Basics"۔ The Indian Express۔ 14 فروری 2016۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-05