ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی (بی اے ایم یو) جس کا پرانا نام مراٹھواڑہ یونیورسٹی ہے اورنگ آباد مہاراشٹر میں واقع ایک یونیورسٹی ہے۔ اس کا نام بھارت کے معروف ماہر قانون، سیاسی قائد اور آئین ہند کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر چاہتے تھے کہ مغربی ودربھ، مراٹھواڑہ اور شمالی مہاراشٹر میں اعلی تعلیم کا کوئی ادارہ ہونا چاہیے، چنانچہ اصلاً ان کی تحریک پر یہ ادارہ قائم ہوا۔
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات | ||||
تاسیس | 1958 | |||
نوع | عوامی/گورنمنٹ | |||
محل وقوع | ||||
إحداثيات | 19°54′18″N 75°18′44″E / 19.90496667°N 75.31211667°E | |||
شہر | اورنگ آباد، مہاراشٹر، بھارت 19°54′17.88″N 75°18′43.62″E / 19.9049667°N 75.3121167°E | |||
ملک | بھارت | |||
شماریات | ||||
ویب سائٹ | http://www.bamu.ac.in | |||
درستی - ترمیم |
اگست 1958ء کو یونیورسٹی کی بنیاد رکھی گئی۔ متصلہ علاقوں اور وہاں کے باشندوں کی ترقی میں یونیورسٹی کی بڑی خدمات ہیں۔ آغاز ہی میں اس یونیورسٹی سے چار اضلاع یعنی اورنگ آباد، جالنہ، بیڑ اور عثمان آباد کے 404 کالج ملحق ہو گئے تھے۔[1] زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 444336 سے زائد ہے۔
تاریخ
ترمیممراٹھواڑہ میں نو کالج تھے جو حیدرآباد دکن کی جامعہ عثمانیہ سے ملحق تھے۔ مراٹھواڑہ کے عوام کے مطالبے پر حکومت نے 27 اپریل 1957ء کو ایک کمیٹی تشکیل دی اور اسے اس طرح کی یونیورسٹی کے قیام کی سفارشیں فراہم کرنے کی ذمہ داری سپرد کی۔ گورنر مہاراشٹر نے 5 مئی 1958ء کو مراٹھواڑہ یونیورسٹی ایکٹ پر دستخط کیے۔ آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے 23 اگست 1958ء کو اورنگ آباد میں یونیورسٹی کی مرکزی عمارت کے عارضی احاطے میں مراٹھواڑہ یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔
ایس آر ڈونگرکری یونیورسٹی کے پہلے شیخ الجامعہ بنے اور درج ذیل نو کالجوں کا الحاق جامعہ عثمانیہ سے نو تشکیل شدہ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کو منتقل کیا گیا:
- گورنمنٹ کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، اورنگ آباد (سنہ تاسیس 1923ء)
- دی ملند مہاودیالیہ، اورنگ آباد (سنہ تاسیس 1950ء)
- دی پیپلز کالج، ناندیڑ (سنہ تاسیس 1950ء)
- دی گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن، اورنگ آباد (سنہ تاسیس 1954ء)
- دی مراٹھواڑہ کالج آف ایگری کلچر، پربھنی (سنہ تاسیس 1956ء)
- دی مانک چند لا کالج، اورنگ آباد (سنہ تاسیس 1956ء)
- دی گورنمنٹ میڈیکل کالج، اورنگ آباد (سنہ تاسیس 1956ء)
- دی یوگیشوری سائنس کالج، مومن آباد (سنہ تاسیس 1956ء)
- دی آرٹس اینڈ ایس بی ایل کامرس کالج، جالنہ (سنہ تاسیس 1958ء)
تبدیلی نام کی تحریک
ترمیمسنہ 1978ء مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ، ریاستی مجلس قانون ساز اور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے نام کی تبدیلی منظور کی۔[2] اس فیصلہ کی سخت مخالفت کی گئی[3] اور دلت مخالف قتل عام ہوا۔[4] سولہ برس تک یہ تحریک جاری رہی، بالآخر 14 جنوری 1994ء کو یونیورسٹی کا نام "ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی" کیا گیا۔[5]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Website University۔ "Dr.BAMU Affiliated Colleges" (PDF)۔ 14 اکتوبر 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ
- ↑ Damle، Y.B. (جنوری–جون 1994)۔ "Holocaust in Marathwada" (PDF)۔ ICSSR Research Abstracts Quarterly۔ Indian Council of Social Science and Research۔ ج XXIII۔ اطلع عليه بتاريخ 2013-10-29
- ↑ Atyachar Virodh Samiti (12 مئی 1979)۔ "The Marathwada Riots: A Report"۔ Economic and Political Weekly۔ ج 14 ش 19: 845–852۔ JSTOR:4367590 (رکنیت درکار)
- ↑ Jaoul، Nicolas (2008)۔ "The 'Righteous Anger' of the Powerless: Investigating Dalit Outrage over Caste Violence"۔ South Asia Multidisciplinary Academic Journal ش 2۔ اطلع عليه بتاريخ 2013-05-10
- ↑ Shastree، Uttara (1996)۔ Religious Converts in India: Socio-political Study of Neo-Buddhists۔ Mittal Publications۔ ص 100–101۔ ISBN:9788170996293
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- BAMU websiteآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bamu.net (Error: unknown archive URL)