کیروا ڈیم
کیروا ڈیم بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال شہر میں واقع ہے۔ یہ عوام الناس میں مقبول تفریحی مقام ہے۔ یہ اصل بھوپال شہر سے 15 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور کافی خوش اسلوبی سے یہ سڑک سے منسلک ہے۔ یہ 64 مربع کیلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہے جس میں وہ علاقہ بھی شامل ہے جہاں بارش کا پانی جمع ہوتا ہے۔[1]
تعمیراتی پہلو
ترمیمیہ ایک ہمہ مقصد ڈیم کے طور بنایا گیا ہے۔ اس سے جن مقاصد کی تکمیل مقصود ہے، وہ اس طرح ہیں:
- برقاب کی فراہمی
- بھوپال کی آبی ضروریات کی تکمیل
- ماحولیاتی سیاحتی مقام جہاں لوگ ہفتے کے اختتام پر تفریح کر سکیں۔[1]
قریبی مقامات
ترمیم- ڈیم سے نزدیک ترین طیران گاہ راجا بھوج ہوائی اڈا ہے جو تقریبًا 25 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
- ڈیم سے محض 15 کیلومیٹر کے فاصلے پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فاریسٹ مینیجمنٹ واقع ہے۔
- یہاں سڑک کے سبھی ذرائع سے پہنچا سکتا ہے: ٹیکسی، آٹو رکشا، بس اور سائیکل۔[1]
قابل دید امور
ترمیم- کیروا ڈیم بہت زیادہ پانی سے گھرا ہے اور یہاں اطراف و اکناف کافی ہریالی ہے۔
- اس ماحولیاتی سیاحت کی جگہ کا خاصہ یہ ہے کہ یہاں ایک کیلومیٹر پر محیط راستہ چہل قدمی کے لیے خصوصی طور پر قابل ذکر ہے۔ یہاں تناور درخت، بونے پودے اور پھول والے درخت ہیں۔
- ڈیم کی زیریں آبشار سیاحوں کے لیے خصوصیت سے باعث کشش ہے۔
- علاقے کا ایک حصہ پہاڑوں سے گھرا ہے۔
- ماحولیاتی سیاحت کے تحت مہماتی کھیل (Adventure sports) اور آبی دوروں (water trips) کی سہولت موجود ہے۔
- یہاں ایک علاقے میں ایک جنگل بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ پورے علاقے میں ہمہ قسم کے پرندے بھی دکھائی پڑتے ہیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیممزید مطالعات
ترمیم- RBS Visitors Guide INDIA - Madhya Pradesh: Madhya Pradesh Travel Guide Data And Expo India Pvt Ltd Data and Expo India Pvt. Ltd., 01-May-2015
- Forestry For The Next Decade (in 2 Volumes)forestry For The Next Decade (vol. 1)forestry For The Next Decade, Volume 2 ،Ajoy Kumar Bhattacharya، Concept Publishing Company, 2007 - 828 pages