کیسر بادشاہ کی رزمیہ داستان
کیسر بادشاہ کی رزمیہ داستان [ا] ( /ˈɡɛzər, ˈɡɛs-/ تبتی، بھوٹانی: གླིང་གེ་སར ། ) کے ہجے بھی گیسار (خاص طور پر منگول لہجے میں) یا Kesar ( /ˈkɛzər, ˈkɛs-/ )، تبت اور عظیم تر وسطی ایشیا کے رزمیہ ادب کا ایک عظیم شاہکار ہے۔ یہ رزمیہ داستان اصل میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمد سے تقریباً 200 سے 300 سال پہلے کی ہے۔ اور یہ سینہ بہ سینہ مختلف تبتی اور منگولیائی قبائل میں چلتی ا رہی ہے۔ سینہ بہ سینہ منتقل ہوتے ہوئے مقامی موسیقی، ماورائی قصوں کی آمیزش نے اس رزمیہ داستان کو مزید انوکھا اور دلچسپ بنایا۔ بارہویں صدی عیسوی میں یہ رزمیہ داستان ایک مکمل داستان کی شکل میں محفوظ ہو گئی اور شہرت پائی ۔
یہ رزمیہ داستان ثقافتی ہیرو کیسر بادشاہ کے بہادری، عقل مندی اور جنگوں سے متعلق ہے، [1] کیسر بادشاہ عظیم تبتی سلطنت لنگ کھا یول کے حکمران تھے۔ یہ رزمیہ نظم اور داستان دونوں شکلوں میں محفوظ ہے اور سردیوں کی لمبی راتوں میں پورے وسط ایشیا میں دلچسپی کے ساتھ سنی جاتی ہے، اس کے علاوہ رزمیہ نظم [2] پورے وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے شمال مشرق میں بڑے پیمانے پر گایا اور سنا جاتا ہے۔ وسطی تبت میں موجود شکل کو کلاسیکی شکل سمجھا جاتا ہے۔
اس کی بہت ساری ورژن موجود ہیں۔ اور اسے دنیا کا سب سے لمبا رزمیہ داستان سمجھا جاتا ہے۔۔ [3] اگرچہ کوئی بھی حتمی متن نہیں ہے، لیکن اس کے تبتی نسخے کے دس لاکھ سے زیادہ آیات کو چینیوں نے تقریباً 120 جلدیں اور 29 "ابواب" میں تقسیم کیا ہے۔ بلتستان میں اسے بارہ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جسے بارہ راتوں میں سنایا جا سکتا ہے۔
ایک تبتی عالم نے لکھا ہے:
شاندار یونانی رزمیہ داستانوں، ہندوستانی داستانوں کی طرح، بادشاہ گیسر کی رزمیہ داستان بھی دنیا کے ثقافتی خزانے میں ایک شاندار اضافہ ہے اور انسانی تہذیب میں ہماری قوم کی طرف سے دیا گیا ایک اہم تحفہ ہے۔ [4]
- ↑ Samuel 1993، صفحہ 68–9
- ↑ Samuel 2005، صفحہ 166
- ^ ا ب Maconi 2004، صفحہ 372
- ↑ rgyal-mtsho 1990، صفحہ 472