کیسیا کرسٹینا شلٹز (پیدائش: 17 اپریل 1997ء) گیانآ کی ایک خاتون کرکٹ کھلاڑی ہے جو فی الحال گیانا اور گیانا ایمیزون واریرز کے لیے بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس باؤلر کے طور پر کھیلتی ہے۔ [1] شلٹز بارٹیکا ، گیانا میں پیدا ہوئیں اور اس نے دس سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کیا۔ [2]جنوری 2022ء میں شلٹزکو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [3] فروری 2022ء میں انھیں نیوزی لینڈ میں 2022ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں تین ریزرو کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا گیا۔ [4] اس نے 9 دسمبر 2022ء کو انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ [5]

کیسیا شلٹز
ذاتی معلومات
مکمل نامکیسیا کرسٹینا شلٹز
پیدائش (1997-04-17) 17 اپریل 1997 (عمر 27 برس)
بارٹیکا، گیانا
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کی اسپن گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ایک روزہ (کیپ 96)9 دسمبر 2022  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2016– تاحالگیانا
2022– تاحالگیانا ایمیزون واریرز
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 9 دسمبر 2022ء

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Kaysia Schultz"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-20
  2. "From Bartica to Antigua: Prospective West Indies Women player Kaysia Schultz tells her story"۔ Guyana Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-20
  3. "Afy Fletcher returns for South Africa ODIs, Qiana Joseph out injured"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-01-15
  4. "West Indies name Women's World Cup squad, Stafanie Taylor to lead"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-02-20
  5. "3rd ODI (D/N), North Sound, December 9 2022, England Women tour of West Indies: West Indies Women v England Women"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-12-09