کینیڈا کے جانور
کینیڈا کے جانور کینیڈا بھر میں انتہائی مختلف النوعیت کے حامل ہیں۔ کینیڈا میں ایک سے زیادہ بیئیاتی نظامات (ایکو سسٹم) ہیں جو برٹش کولمبیا کے گھنے جنگلات، مغربی کینیڈا کے گھاس کے میدان اور شمال میں ٹنڈرا کے میدانوں پر مشتمل ہیں۔ اتنے بڑے زمینی رقبے اور اتنی کم آبادی کی وجہ سے کینیڈا کے جنگلات میں بے شمار جانوروں کی آبادیاں موجود ہیں۔ ان میں معدومیت کے خطرے سے دوچار اور عام جانور بھی شامل ہیں۔
معدومیت کے خطرے کے شکار جنگلی جانوروں اور نباتات کی ایک الگ سے فہرست بھی بنائی گئی ہے۔
پستانیہ
ترمیمپستانیہ جانور کینیڈا بھر میں ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔ یہاں بچے دینے والے جانوروں کے چھ مختلف گروہ موجود ہیں۔ ان میں چمگادڑیں، گوشت خور، کھر دار، سمندری، حشرات خور اور کترنے والے جانور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اپوسم بھی اب کینیڈا کے جنوب میں پایا جانے لگا ہے۔
کینیڈا میں موجود بے پناہ وسیع جنگلاتی رقبوں کی وجہ سے یہاں ڈھیر سارے بڑے جانور بھی پائے جاتے ہیں جن میں کچھ جانور زیادہ آباد علاقوں کو چھوڑ گئے ہیں۔ ان میں بھیڑیئے اور بھورے ریچھ اہم ہیں۔ ایسے جانور جو زیادہ تر کینیڈا تک محدود ہیں، شمال میں پائے جاتے ہیں۔ ان میں کیری بو، موز، ولورین اور مشک بیل اہم ہیں۔ دیگر اہم کینیڈین جانوروں میں لنکس اور شمالی امریکا کا اود بلاؤ اہم ہیں۔ اود بلاؤ کینیڈا کا ایک اہم نشان ہے۔
قدیم جانوروں کے علاوہ کئی یورپی جانور بھی یہاں متعارف کرائے گئے ہیں جن میں گھوڑا، سور، بھیڑ، کتا، بلی اور مویشی اہم ہیں۔ جنگلی ممالیہ جانوروں میں بھورا چوہا اور گھریلو چوہا اہم ہیں۔
پرندے
ترمیمکینیڈا میں پرندوں کی کل 462 اقسام پائی جاتی ہیں۔ اہم اور عام پرندوں میں کینیڈائی قاز، برفانی الو اور عام کوا شامل ہیں۔ دیگر اہم جانوروں میں کونجیں اہم ہیں جو وڈ بفیلو نیشنل پارک میں ہی اپنی افزائشِ نسل کرتے ہیں۔
خزندے
ترمیمکینیڈا میں خزندوں کی کل 43 اقسام پائی جاتی ہیں جن میں کچھوے، چھپکلیاں اور سانپ شامل ہیں۔ اہم اقسام کے خزندوں میں محض مگرمچھ یہاں نہیں ملتے۔
کینیڈا میں سانپوں کی کل 25 اقسام ملتی ہیں جو تین مختلف خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان میں زہریلے اور غیر زہریلے دونوں شامل ہیں۔
کینیڈا میں چھپکلیوں کی چھ اقسام ملتی ہیں جو جنوب میں امریکی سرحد کے ساتھ رہتی ہیں۔
کینیڈا میں کچھوؤں کی بارہ اقسام پائی جاتی ہیں جو چھ مختلف خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں۔
نُناوُت، یوکون اور نیوفاؤنڈ لینڈ اور لیبرے ڈار میں کوئی خزندہ نہیں پایا جاتا۔
جل تھلیئے
ترمیمکینیڈا میں جل تھلیوں کی 43 اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سیلے مینڈر اور مینڈک اہم ہیں۔
مچھلیاں
ترمیمکینیڈا کے دریاؤں میں ہر سال بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کی سامن مچھلیاں افزائش نسل کے لیے رخ کرتی ہیں۔۔ اس کے علاوہ یہاں کی میٹھے پانی کی جھیلوں اور ندیوں میں ٹراؤٹ اور چار وغیرہ ملتی ہیں۔
غیر فقاریہ
ترمیمسخت سردیوں کی وجہ سے کینیڈا میں کوئی بھی زہریلے پتنگے یا حشرات نہیں بستے۔ یہاں کے عام حشرات میں مچھر اور کالی مکھی اہم ہیں۔