بحر الکاہل
بحر الکاہل (Pacific Ocean) دنیا کا سب سے بڑا سمندر ہے۔ اسے یہ نام پرتگالی جہاز راں فرڈیننڈ میگلن نے دیا تھا جو دراصل لاطینی لفظ Mare Pacificum سے نکلا ہے جس کا مطلب پرسکون سمندر ہے۔
بحر الکاہل Pacific Ocean | |
---|---|
متناسقات | 0°N 160°W / 0°N 160°W |
سطحی رقبہ | 165,250,000 کلومیٹر2 (1.7787×1015 فٹ مربع) |
اوسط گہرائی | 4,280 میٹر (14,040 فٹ) |
زیادہ سے زیادہ گہرائی | 10,911 میٹر (35,797 فٹ) |
حجم آب | 710,000,000 کلومیٹر3 (2.5×1019 cu ft) |
جزائر | جزائر کی فہرست |
زمین کے پانچ بحر |
---|
بحر الکاہل زمین کے کل رقبے کے ایک تہائی حصے پر پھیلا ہوا ہے جس کا کل رقبہ 179.7 ملین مربع کلومیٹر (69.4 ملین مربع میل) ہے۔ شمال سے جنوب کی جانب بحیرہ بیرنگ سے بحر منجمد جنوبی کے درمیان 15 ہزار 500 کلومیٹر اور مشرق میں انڈونیشیا سے لے کر کولمبیا اور پیرو تک اس کی لمبائی 19 ہزار 800 کلومیٹر ہے۔
اس سمندر کی مغربی حد آبنائے ملاکا پر ختم ہوتی ہے۔ روئے زمین پر سب سے گہرا مقام ماریانا ٹرینچ بحر الکاہل میں واقع ہے جس کی گہرائی 10 ہزار 911 میٹر (37 ہزار 797 فٹ) ہے۔ بحر الکاہل کی اوسط گہرائی 4 ہزار 300 میٹر (14 ہزار فٹ) ہے۔ بحر الکاہل میں تقریبا 25 ہزار جزائر ہیں جو دنیا بھر کے سمندر میں موجود کل جزیروں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔
مزید دیکھے
ترمیم- زمین کے پانچ بحر
- بحر الکاہل
- بحر اوقیانوس
- بحر منجمد جنوبی
- بحر منجمد شمالی
- بحر ہند
حواله جات
ترمیمویکی ذخائر پر بحر الکاہل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |