کیٹس ہاؤس
کیٹس ہاؤس (لاطینی: Keats House) مملکت متحدہ کے لندن بورو کیمڈن میں شاعر رومان جان کیٹس کا مسکن ہوا کرتا تھا جو اب مسکن مصنف بطور میوزیم مستعمل ہے۔ یہ عمارت اصل میں نیم علاحدہ مکانات کا ایک جوڑا تھا جسے "وینٹ ورتھ پلیس" کہا جاتا تھا۔ جان کیٹس دسمبر 1818 سے ستمبر 1820 تک اپنے دوست چارلس براؤن کے ساتھ ان میں سے ایک گھر میں قیام پزیر رہے۔ کیٹس کی زندگی کا یہ دور تخلیقی اعتبار سے کافی ثابت ہوا۔ براؤن کے مطابق، "Ode to a Nightingale" 'مدح عندلیب ' باغ میں ایک بیر کے درخت کے نیچے لکھا گیا تھا۔
کیٹس ہاؤس | |
---|---|
Keats House, Keats Grove (formerly John Street)، pictured prior to reopening in 2009 after restoration. Adjoining on the right is the Heath Branch Public Library | |
محل وقوع لندن بورو کیمڈن میں | |
سابقہ نام | Wentworth Place Wentworth Cottage Lawn Place Lawn Cottage[n 1] |
عمومی معلومات | |
معماری طرز | Regency |
شہر یا قصبہ | ہیمپسٹیڈ لندن، NW3 |
ملک | United Kingdom |
آغاز تعمیر | ت 1814–15 |
تکمیل | ت 1815–16 |
لاگت | Restoration: ت £500,000 (£424,000 from Heritage Lottery Fund) |
مراتب | Grade I listed[1] |
اسی مسکن میں دوران قیام کیٹس کو فینی براون سے محبت ہوجاتی ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے سے منسوب بھی ہوجاتے ہیں۔ فینی ملحقہ گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی تھی۔ کیٹس تپ دق کے مرض میں شدت کے ساتھ مبتلا ہوجاتے ہیں اور اطبا انھیں گرم آب و ہوا والے مقام کو منتقل ہوجانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ کیٹس 1820 میں لندن سے روم چلے جاتے ہیں اور اگلے سال وہ اس دار فانی سے غیر شادہ شدہ رخصت ہوجاتے ہیں ۔ فینی کی کسی دوسرے فرد سے شادی ہوجاتی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Historic England۔ "Keats House (Grade I) (1379221)"۔ National Heritage List for England۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2015
|
|