کرشن کمار کنتھ (ملیالم: കൃഷ്ണകുമാര് കുന്നത്ത്، جنم: 23 اگست 1970ء)، کے کے کے روپ میں بھی جانے جاتے ہے۔ وہ ایک بھارتی پس پردہ گلوکار تھے۔ وہ ہندی، تیلگو، ملیالم، کنڑ اور تمل فلموں میں ایک اہم گلوکار تھے۔ ان کا جنم تھریشور، کیرلا میں سی ایس نائر اور کناکوالی، ایک ملیالی جوڑے، کے یہاں ہوا۔ کرشن کمار نئی دہلی میں پلے بڑھے۔ ان کے بالی وڈ بریک سے پہلے انھوں نے 3،500 اشتہاری نغمے گائے۔ وہ دہلی کے ماؤنٹ سینٹ میری اسکول کے ایک سابق متعلم ہیں۔ انھوں نے 1999ء کرکٹ عالمی کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی حمایت کے لیے "جوش آف انڈیا" گانا گایا۔ اس کے بعد انھوں نے پل نامی البم نکالا جسے بہترین سولو البم کے لیے اسٹار سکرین انعام ملا۔ اس البم کے دو گانے 'پل' اور 'یاروں' کافی مقبول عام تھے۔

کے کے
ذاتی معلومات
پیدائشی نامکرشن کمار کُنَّتھ
معروفیتکے کے, KK, Kay Kay
اصناففلمی موسیقی
پیشےگلوکار
سالہائے فعالیت1996-تاحال
متعلقہ کارروائیاںلیسلی لوئیس

کیرئیر ترمیم

ابتدائی زندگی اور پس پردہ گلوکاری ترمیم

بچپن میں کے کے ایک ڈاکٹر بنا چاہتے تھے۔ انھوں نے اپنا پہلا مظاہرہ کیا جب وہ دوسری جماعت میں تھے۔ اپنی ہمہ پہلو آواز کے لیے جلد ہی دہلی میں مختلف اشتہاری ایجنسیوں کی جانب سے ان سے استفادہ کیا گیا۔ انھوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک راک بینڈ بھی قائم کیا۔ مشہور گلوکار کشور کمار اور موسیقی کے ہدایت کار آرڈی برمن نے کے کے کو بہت متاثر کیا۔

شعبہ تجارت میں دہلی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، کے کے نے ہوٹل کاروبار میں ایک بازارکار کے روپ میں آٹھ مہینے بتائے۔ کچھ سال بعد، 1994ء میں، وہ ممبئی آ گئے۔ 1994ء میں، وہ لوئی بینکس، رنجیت باروٹ، شیو ماتھر اور لیسلی لوئیس کو اپنا ڈیمو ٹیپ دیا تاکہ موسیقی کے میدان میں ایک بریک مل سکے۔ یہ 1994ء میں ہی تھا، جب ان کے بیٹے نَکُل کا جنم ہوا کہ چیزیں اچانک بدل گئی۔ اسی دن یوٹی وی کے ذریعے انھیں بلایا گیا اور انھوں نے سینٹوجن سوٹنگ ( Santogen Suiting ) کے اشتہار کے لیے ایک گیت گایا۔ چار سال کی میعاد میں انھوں نے 11 بھارتی زبانوں میں 3،500 سے زائد اشتہاراتی نغمے گائے ہیں۔ کے کے لیسلی لوئس کو اپنا سرپرست مانتے ہیں کیونکہ انھوں نے ہی کے کے کو پہلی باراشتہار میں گانے کا موقع دیا تھا۔ کے کے نے ہندی میں 250 سے بھی زائد گیت گائے ہیں، تامل اور تیلیو میں 50 سے بھی زیادہ گانے گائے ہیں۔

مشہور فلم ساز اور ہداہت کار وشال بھردواج نے کے کے کو بالی وڈ میں گانے کا پہلا موقع دیا۔ انھوں نے بالی وڈ میں اپنی پہلی میعاد "ماچس" کے 'چھوڑ آئے ہم' سے شروع کیا اور آگے چلکر کئی اور مقبو؛ گانے گائے۔ انھیں اپنا پہلا سولو گانے بھی وشال بھردواج نے ہی دیا۔ پر یہ "ہم دل دے چکے صنم" کے 'تڑپ تڑپ کے ' میں انکا جذباتی گانا ہی تھا جس سے انھیں شہرت ملی۔

البم اور ٹی وی ترمیم

سنہ 1999ء میں، بھارت میں سونی میوزک لانچ ہوا تو وہ ایک نئے گلوکار کو لانچ کرنا چاہتے تھے۔ اس کام کے لیے کے کے کو چنا گیا، انھوں نے 'پل' نام سے ایک سولو البم نکالا جس کی موسیقی کے ہدایت کار لیسلی لوئیس تھے۔ 22 جنوری 2008ء کو کے کے نے اپنا دوسرا البم 'ہمسفر'، آٹھ سال کے وقفے کے بعد، نکالا۔ 'آزما کے ' اور 'یہ کہاں مل گئے ہم'، جو اس البم کے کچھ مشہور گانے تھے، انھوں نے 'ہمسفر' کے لیے ایک انگریزی راک بیلے (ballet) "سنیریریا" بھی گایا ہے۔

کے کے ٹی وی پر بھی دکھے ہے۔ انھیں 'فیم گوروکل' نامی ایک ریالیٹی شو میں جیوری کے رکن کے طور پرمدعو کیا گیا تھا۔ مگر یہ طے شدہ تھا کہ وہ ٹی وی پر لوٹنا پسند نہیں کرینگے کیونکہ کے کے کا ماننا ہے کی یہ ذریعہ انھیں محدود رکھتا ہے۔

1991ء میں انھوں نے جیوتی سے شادی کی، جنہیں وہ اپنے بچپن سے ہی جانتے ہیں۔ جب وہ کام نہیں کر رہے ہوتے ہیں، تب وہ اپنا زیادہ تر وقت اپنے خاندان کے ساتھ بتانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک بار انھوں نے کہا تھا کہ وہ انکا خاندان ہی ہے جو انھیں بالی وڈ کے دباوٴ سے نپٹنے کا حوصلہ دیتا ہے، جہاں جگہ بنانے کے لیے لگاتار کوششیں کرتے رہنا پڑ تا ہے۔ کے کے کے ساتھ ان کے بیٹے نکل نے بھی 'ہمسفر' میں ایک گیت "مستی" گایا ہے۔ کے کے کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام تامارا ہے۔

حوالہ جات ترمیم