گاندھی جینتی

بھارت میں قومی تعطیل

گاندھی جینتی (ہندی: गांधी जयंती) بھارت کی قومی تعطیل ہے جو بابائے قوم موہن داس کرم چند گاندھی کے یومِ پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ 15 جون 2007ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 اکتوبر کو ’’عدم تشدد کا عالمی دن‘‘ منانے کی قرارداد[1] پیش کی جو 27 جون 2007ء کو منظور کر لی گئی۔

گاندھی جینتی
عرفیتباپو
منانے والےبھارت
اہمیتآزادیِ ہند میں موہن داس کرم چند گاندھی کے کردار کو خراجِ تحسین۔
رسوماتمعاشرتی، تاریخی دن
تاریخ2 اکتوبر
منسلکیومِ آزادی
یومِ جمہوریہ

گاندھی جینتی ہر سال 2 اکتوبر کو منائی جاتی ہے۔ یہ بھارت بھر میں سرکاری طور پر منائے جانے والے تین قومی دنوں میں سے ایک ہے۔ دیگر دو دنوں میں یومِ آزادی (15 اگست) اور یومِ جمہوریہ (26 جنوری) شامل ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Introduction of the draft resolution on International Day of Non-Violence" (انگریزی میں). اقوامِ متحدہ.