مرکزی مینیو کھولیں

یوم آزادی بھارت

بھارت کا یوم آزادی
(یوم آزادی (بھارت) سے رجوع مکرر)

یوم آزادی بھارت میں ہر سال 15 اگست کو قومی یوم تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سنہ 1947 میں اسی تاریخ کو ہندوستان نے ایک طویل جدوجہد کے بعد مملکت متحدہ کے استعمار سے آزادی حاصل کی تھی۔ برطانیہ نے قانون آزادی ہند 1947ء کا بل منظور کر کے قانون سازی کا اختیار مجلس دستور ساز کو سونپ دیا تھا۔ یہ آزادی تحریک آزادی ہند کا نتیجہ تھی جس کے تحت انڈین نیشنل کانگریس کی قیادت میں پورے ہندوستان میں تحریک عدم تشدد اور سول نافرمانی میں عوام نے حصہ لیا اور اس جدوجہد میں ہر کس و ناکس نے اپنا تعاون پیش کیا۔ ہندوستان کی آزادی کے ساتھ ساتھ تقسیم ہند کا واقعہ بھی پیش آیا اور برطانوی ہند کو مذہبی بنیادوں پر دو ڈومینین میں تقسیم کر دیا گیا؛ بھارت ڈومینین اور پاکستان ڈومنین۔ اس تقسیم کے نتیجہ میں دونوں طرف خطرناک مذہبی فسادات ہوئے جن میں تقریباً 1.5 کروڑ لوگ مارے گئے اور بے گھر ہوئے۔ 15 اگست سنہ 1947ی کو بھارت کے وزیر اعظم بھارت جواہر لعل نہرو نے دہلی میں واقع لال قلعہ کے لاہوری دروازہ پر بھارت کا نیا پرچم لہرایا۔ اسی دن ہر سال بھارت کا وزیر اعظم بھارتی پرچم لہراتا ہے اور ملک کو خطاب کرتا ہے۔[1] اس دن پورے ملک میں قومی تعطیل منائی جاتی ہے اور جگہ جگہ پرچم کشائی اور دیگر رسمی تقریبات کے ذریعہ جشن آزادی منایا جاتا ہے۔ [2][3]

بھارت کا یوم آزادی
The national flag of India hoisted on a wall adorned with domes and minarets.
بھارت کے قومی پرچم کی لال قلعہ میں پرچم کشائی
منانے والے Flag of India.svg بھارت
قسم قومی
اہمیت بھارت کی آزادی کا جشن
تقریبات پرچم کشائی، پریڈ، آتش بازی، ملی نغمے اور جن گن من، وزیراعظم بھارت اور صدر بھارت کی تقریریں
تاریخ ۱۵ اگست
تکرار ہر سال

تاریخترميم

17 ویں صدی میں یورپی تجار بر صغير میں آنا شروع ہوئے اور انہوں نے اپنی چوکیاں قائم کر لیں۔ دھیرے دھیرے انہوں نے فوج جمع کرنا شروع کی اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک طاقتور فوج بنا لی اور پھر ایسٹ انڈیا کمپنی نے علاقائی راجاؤں کو اپنے زیر اثر لے لیا اور بالآخر اٹھارہویں صدی میں کمپنی راج قائم کر لیا اور یوں وہ ہندوستان کی غالب طاقت بن گئی۔ جب ہندوستانی علما اور بڑے رہنماؤں نے محسوس کیا کہ اگر ایسٹ انڈیا کمپنی کو روکا نہ گیا تو مستقبل میں یہ ہندوستان کی حکمران بن جائیگی، لہذا ملک گیر تحریک آزادی ہند کا آغاز ہوا اور جنگ آزادی ہند 1857ء کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد حکومت ہندوستان ایکٹ 1858ء بنا جس کی رو سے تاج برطانیہ نے براہ راست ہندوستان کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیا۔اس کے بعد ہندوستان بھر میں تدریجاْ منتعدد تنظیمیں ابھرنا شروع ہوئیں جن میں سب سے مشہور انڈین نیشنل کانگریس ہے جس کی بنیاد سنہ 1858ء میں رکھی گئی۔ [4][5]:123 پہلی جنگ عظیم کے بعد برطانیہ میں بہت ساری اصلاحات کی گئیں جن میں مونٹیگو چیمسفرڈ اصلاحات قابل ذکر ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ رولٹ ایکٹ جیسا تکلیف دہ قانون بھی نافذ کیا گیا اور ہندوستانی سماجی کارکنوں نے خود کی حکمرانی کا مطالبہ کیا۔ ہندوستانی عوام کو برطانوی حکومت کا یہ رویہ ہرگز پسند نہیں آیا اور اس طرح موہن داس گاندھی کی قیادت میں ملک بھر میں عدم اعتماد اور سول نافرمانی تحریک کا آغاز ہوا اور پورے ملک میں عدم تشدد تحریک کی لہر دوڑ گئی۔ [5]:167

1930ء کی دہائی میں برطانوی اصلاحات قانونی شکل اختیار کرنے لگی تھیں؛ کانگریس نے انتخابات میں متعدد فتوحات حاصل کیں۔ [5]:195–197 اگلی دہائی مکمل طور سیاسی گھماسان کی دہائی ہے: جیسے پہلی جنگ عظیم میں ہندوستانی شراکت داری، تحریک عدم اعتماد کے لیے کانگریس کی آخری کاوشیں اور آل انڈیا مسلم لیگ کی زیر قیادت اتحاد اسلامیت کا ہنگامہ۔ مگر یہ تمام بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگیاں 1947ء میں آزادی ملنے کے بعد محدود ہو گئیں۔ برصغیر کا جغرافیہ خونی تقسیم ہند کے ذریعہ بھارت و پاکستان میں منقسم کر دیا گیا۔[5]:203

یوم آزادی ماقبل آزادیترميم

19 دسمبر 1929ء کو لاہور میں ہوئے انڈین نیشنل کانگریس کے اجلاس میں مکمل حکومت اور آزادی ہند کا اعلان کر دیا اور [6] اور 15 اگست کو یوم آزادی منانے کا بھی اعلان کیا گیا۔ [6] کانگریس نے عوام کو خود کو سول نافرمانی کے لیے سونپ دینے کی گزارش کی اور ہدایت دی کہ وقتاً فوقتاً جاری ہونے والے کانگریس کی ہدایات پر عمل کریں یہاں تک کہ ہمیں مکمل آزادی مل جائے۔ [7]

اس طرح یوم آزادی منانے کا مقصد ہندوستانی عوام میں آذادی کا شوق اور جذبہ قائم کرنا تھا اور برطانوی حکومت کو یہ پیغام دینا تھا کہ وہ جلد از جلد مکمل آزادی دینے پر غور کریں۔ [8]:19 ۱۹۳۰ء اور 1946ء کے دوران میں کانگریس نے 26 جنوری کو یوم آزادی منایا۔ [9][10] جشن آزادی کے موقع پر متعدد جلسے ہوتے تھے جہاں حاضرین آزادی کا عہد کرتے تھے۔ [8]:19–20

جواہر لعل نہرو نے اپنی سوانح عمری میں لکھا ہے: “اس طرح کے جلوس مکمل خاموش، سنجیدہ اور اور پرامن ہوتے تھے جہاں تقریر و تحریر سے مکمل گریز کیا جاتا تھا۔ “[11] مہاتما گاندھی ان جلسوں میں پورا دن خالی بیٹھ کر گزارنے کے بجائے کوئی تعمیری کام کیا کرتے تھے مثلاً چرخا چلایا کرتے تھے، اچھوت لوگوں کی خدمت کیا کرتے تھے، ہندو اور مسلمانوں کو متحد کرنے کی کوششیں کیا کرتے تھے یا پھر یہ تمام کام ایک ساتھ کیا کرتے تھے۔[12] ۱۹۴۷ میں حقیقی آزادی ملنے کے بعد ۲۶ جنوری ۰۵۹۱؁ کو آئین ہند نافذ کیا گیا اور تب سے یہ دن یوم جمہوریہ بھارت کے طور پر منایا جانے لگا۔

فوری پس منظرترميم

دوسری جنگ عظیم کے کے بعد برطانوی خزانہ خالی ہو گیا، تب ۶۴۹۱؁ میں برطانیہ میں لیبر پارٹی نے محسوس کیا کہ اس کو نا تو گھر میں رائے عامہ ہے، نہ ہی کوئی عالمی حمایت حاصل ہے اور نہ ہی ہندوستان کو بے چین اور خستہ حال کردینے کی وجہ سے برطانوی ہندی فوج کا بھروسہ حاصل ہے۔ [5]:203[13][14][15] ۲۰ فروری ۱۹۴۷ء کو وزیر اعظم کلیمنٹ ایٹلی نے اعلان کیا کہ برطانوی ہند کو ۱۹۴۸ء تک مکمل آزادی اور حکومت کا اختیار سونپ دیا جائےگا۔ [16]

نئے گورنر جنرل ہند لوئس ماؤنٹ بیٹن نے یہ سوچتے ہوئے آزادی کی تاریخ آگے بڑھادی کہ کانگریس اور مسلم لیگ کے مابین مسلسل تنازعات کی وجہ سے عبوری حکومت گر سکتی ہے۔ [17] انہوں نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی دوسری سالگرہ کی تاریخ ، ۱۵ اگست کو منتقلی حکومت کے لیے مناسب سمجھا۔ [17] ۰۳ جون ۱۹۴۷ء کو حکومت برحانیہ نے اعلان کیا کہ تقسیم ہند کامشورہ منظور کر لیا گیا ہے اور ملک کو دو ریاستوں میں تقسیم کریا جائے گا ،[18] دونوں حکومتوں کو ڈومینین کا درجہ دیا جائے گا اور یوں دولت مشترکہ ممالک میں شامل ہونے کی اہلیت دونوں کو حاصل ہو جائے گی۔ قانون آزادی ہند ۱۹۴۷ء کے تحت عظیم برطانوی ہندوستان کو دو آزاد ڈومینین میں تقسیم کر دیا گیا اور ۱۵ اگست ۱۹۴۷ء سے یہ قانون نافذ ہو گیا۔ اور اس طرح دونوں نئے قانون ساز اسمبلیوں کو مکمل قانونی اختیار حاصل ہو گیا۔ [19] ۱۸ جولائی ۱۹۴۷ء کو اس پر شاہی مہر بھی لگ گئی۔

تقسیم اور آزادیترميم

صبح ۰۸۳۰ بجے - گورنر ہاوس پر گورنر جنرل اور وزرا کی حلف برداری

صبح ۰۹۴۰ بجے- وزرا کا قانون ساز اسمبلی کی طرف کوچ
صبح ۰۹۵۰ بجے- قانون ساز اسمبلی تک سٹیٹ ڈرائیو
صبح ۰۹۵۵ بجے- گورنر جنرل کو شاہی سلامی
صبح ۱۰۳۰ بجے- قانون ساز اسمبلی میں پرچم کشائی
صبح ۱۰۳۵ بجے- گورمنٹ ہاوس تک سٹیٹ ڈرائیو
شام ۰۶۰۰ بجے - انڈیا گیٹ پر پرچم کشائی
شام ۰۷۰۰ بجے- روشنی
شام ۰۷۴۵ بجے- آتش بازی
شام ۰۸۴۵ بجے- گورنر ہاوس پر رسمی عشائیہ

رات ۱۰۰۰ بجے- گورنر ہاوس پر استقبالیہ

ترتیب وار سرگرمیاں، ۱۵ اگست ۱۹۴۷ء[20]:7 [20]:7

آزادی کے ساتھ ساتھ تقسیم کا اعلان ہونا تھا کہ لاکھوں مسلم، سکھ اور مسیحی پناہ گزیں ریڈکلف لائن کے آس پاس کئی دنوں تک بھٹکتے رہے۔ ان کو پکڑا جاتا اور مارا جاتا تھا۔ [21] خطۂ پنجاب کی تقسیم نے سکھ کے علاقوں کو دو حصوں میں منقسم کر دیا اور وسیع پیمانہ پر قتل عام ہوا، لیکن بنگال اور بہار میں چونکہ مہاتما گاندھی خود موجود تھے لہذا ان علاقوں میں فسادات نسبتاً کم ہوئے۔ مجموعی طور پر سرحد کے دونوں جانب تقریباً ۲،۵۰،۰۰۰ سے ۱۰،۰۰،۰۰۰ افراد فسادات میں جاں بحق ہوئے۔ [22] جس وقت پورا ملک جشن آزادی میں مشغول تھا، مہاتما گاندھی کلکتہ میں قتل عام کو روکنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ [23] ۱۴ اگست ۱۹۴۷ء کو یوم آزادی پاکستان کا اعلان کیا گیا اور اسی دن محمد علی جناح نے کراچی میں پہلے گورنر جنرل پاکستان کے طور پر حلف لیا۔ دوستور ساز اسمبلی ہند کا پانچواں اجلاس ۱۴ اگست کو ۱۱ بجے صبح نئی دہلی کے کونسٹی ٹیوشن ہال میں منعقد ہوا۔ [24] اس اجلاس کی صدارت راجندر پرساد نے کی ۔اس موقع پر جواہر لعل نہرو نے بھارت کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے ایک تقریر کی جسے تقدیر سے وعدہ ملاقات کا نام دیا گیا تھا۔

کئی برس قبل ہم نے تقدیر سے وعدہ ملاقات کا عہد کیا تھا اور اب وہ وقت آگیا ہے جب ہمیں اس کا پھل ملنے والا ہے، مکمل نہیں بلکہ کافی اور وافر مقدار میں۔ رات کے اس نصف پہر میں جب کہ پوری دنیا سو رہی ہے، بھارت ایک نئی زندگی اور آزادی کی صبح میں سانس لے گا۔ وہ لمحہ آگیا ہے جو تاریخ میں بہت کم آتا ہے، جب ہم پرانا سے نیا کی طرف قدم رکھ رہے ہیں، جب ایک عہد کا خاتمہ ہورہا ہے، جب ایک قوم کی روح برسوں دبائے جانے بعد اب آزاد ہوگی۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس پر امن موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم بھارت کی خدمت کریں گے، اس کی عوام کی خدمت کریں گے اور پوری انسانیت کی خدمت کریں گے۔

تقریر کامیابی کا عہد، جواہر لعل نہرو، ۱۵ اگست ۱۹۴۷ء [25]

بھارت ڈومینین کے آزاد ہونے کے بعد نئی دہلی میں سرکاری جشن منایا گیا۔ نہرو نے بھارت کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا اور لوئس ماؤنٹ بیٹن بدستور گورنر جنرل ہند کے عہدہ پر برقرار رہے۔ [20]:6

جشن آزادیترميم

یوم آزادی بھارت میں عام تعطیلات میں سے ایک ہے- باقی دو قومی تعطیلات یوم جمہوریہ بھارت ۲۶ جنوری اور گاندھی جینتی ۰۶ اکتوبر کو منائی جاتی ہیں۔ یوم آزادی سرکاری طور پر بھارت کے تمام صوبوں اور متحدہ عملداریوں میں منایا جاتا ہے۔ یوم آزادی سے پہلی شام کو صدر بھارت قوم کے نام خطاب کرتا ہے۔ ۱۵ اگست کو وزیر اعظم تاریخی لال قلعہ پر پرچم بھارت لہراتا ہے۔ اس قابل فخر موقع پر ۲۱ توپوں کی سلامی دی جاتی ہے۔ [26] اپنی تقریر میں وزیر اعظم سرکار کی گزشتہ سال کی کامیابیوں کو عوام سے سامنے رکھتا ہے، اہم مسائل پرروشنی ڈالتا ہے اور مزید ترقی کا وعدہ کرتا ہے۔ وہ تحریک آزادی ہند کے مجاہدین کو سلامی پیش کرتا ہے۔ بھارت کا قومی گیت جن گن من گایا جاتا ہے۔ تقریر کے بعد بھارتی مسلح افواج اور پیرا ملٹری افواج کا مارچ ہوتا ہے۔ بھارت کی وسیع تہذیب و ثقافت اور آزادی کی جدوجہد سے متعلق تصاویر اور اشیاء کی نمائش کی جاتی ہے۔ اسی طرح کی تقریبات تمام صوبہ جات میں کی جاتی ہے جہاں متعلق صوبہ کا وزیر اعلیٰ پرچم کشائی کرتا ہے اس کے بعد افواج کی پریڈ ہوتی ہے اور پھر نمائش کی جاتی ہے۔ [27][28] سنہ ۱۹۷۳ء تک صوبہ کا گورنر ہی پرچم کشائی کیا کرتا تھا مگر فروری ۱۹۷۴ء میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کروناندھی نے وزیر اعظم اندرا گاندھی سامنے اس مسئلہ کو اٹھایا کہ یوم آزادی کے موقع پر جیسے وزیر اعظم لال قلعہ پر پرچم کشائی کرتا ہے ویسے صوبوں میں وزیر اعلیٰ کو پرچم کشائی کی اجازت ہونی چاہئے۔ [29] ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں، اسکولوں اور کالجوں میں تقریب پرچم کشائی اور دیگر ثقافتی تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے۔ [30] بڑی سرکاری عمارتوں میں قمقہ بازی اور روشنی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ [31] دہلی اور دوسرے شہروں میں اس موقع پر پتنگ بازی خوب جم کر ہوتی ہے۔ [26][32] اور اس موقع پر کافی تعداد میں مختلف ناپ کے جھنڈے یوم آزادی کی رونق کو دوبالا کردیتے ہیں ۔ [33] بھارتی شہری اچھے لباس پہنتے ہیں، کلائیوں میں ترنگا دھاگا باندھتے ہیں اور گھروں اور کاروں کو جھنڈہ کے رنگ سے سجاتے ہیں ۔ [33]

دنیا بھر میں موجود بھارت کے باشندے جشن آزادی مناتے ہیں، پریڈ کرتے ہیں اور جن گن من گاتے ہیں۔ [34] نیو یارک شہر اور امریکا کے دیگر کچھ شہروں میں ۱۵ اگست یوم بھارت کے طور پر منایا جاتا ہے جس میں علاقائی باشندے بھی شامل ہوتے ہیں۔

سلامتی کے خطراتترميم

آزادی کے تین برسوں کے بعد ناگا نیشنل کونسل نے شمال مشرقی بھارت میں یوم آزادی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ [35] ۱۹۸۰ کی دہائی میں اس علاقہ میں علیحدگی پسند احتجاجات نے کافی زور پکڑا ہے؛ باغی تنظیموں نے یوم آزادی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور دہشت گردانہ حملوں کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔ ان میں آزاد آسام اور نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ شامل ہیں۔ [36] ۱۹۸۰ء کی دہائی سے جموں و کشمیر میں بغاوت نے زور پکڑنا شروع کیا، [37] علیحدگی پسند جماعتوں نے احتجاج کرنا اور یوم آزادی کا بائیکاٹ شروع کر دیا۔ یہی نہیں بلکہ وہ لوگ ہڑتال کرنے لگے، کالے جھنڈے لہرائے گئے اور حتیٰ کہ بھارت کے پرچم کو جلایا بھی گیا۔ [38][39][40] لشکر طیبہ، حزب المجاہدین اور جیش محمد جیسی فعال تنظیموں نے متعدد مرتبہ یوم آزادی کے موقع حملہ کی دھمکیاں دی ہیں اور اور کئی مرتبہ تو حملے بھی کردئے ہیں۔ [41] باغی نکسلیوں اور ماؤویوں نے بھی جشن کا آزادی کا بائیکاٹ کیا ہے۔ [42][43] ان خطرات کی وجہ سے اور حملوں کی دھمکیوں اور چند حملوں کے پیش نظر حفاظت کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں۔ اہم شہروں جیسے دہلی اور بمبئی اور پریشان حالات سے دوچار علاقہ جیسے جموں و کشمیر میں حفاظت کے سخت انتظامات ہوتے ہیں۔ لال قلعہ کے ارد گرد کسی پرواز کی اجازی نہیں ہوتی۔ دیگر شہروں میں مزید پولس تعیینات کر دی جاتی ہے۔ [44][45][46][47]

ثقافت عامہ میںترميم

یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹی وی اور ریڈیو پر مخلتلف زبانوں میں وطن پرستی سے معموم نغمے نشر کیے جاتے ہیں۔ [48] یہ نغمے پرچم کشائی کی تقریب میں بھی گائے جاتے ہیں۔ [48] تحریک جنگ آزادی اور بھارتیت پر مبنی فلمیں بھی نشر کی جاتی ہیں۔ [30] مگر گزشتہ کچھ دہائیوں سے، دی ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق، ان فلموں کی تکرار کی وجہ ان کے مشاہدہ در میں کمی آئی ہے۔ [49] نئی نسل کے نوجوان آج کے دنوں میں جشن آزادی کو وطن پرستی کا مسئلہ بنا لیتے ہیں۔اور یہ وطن پرستی ترنگے کپڑوں اور ایسے لباسوں کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں جن سے وطن پرستی، قومی تہذہب و ثقافت اور مختلف روایات کی صاف عکاسی ہوتی ہے۔ [50][51][52][53] دکانیں یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کے رنگ سے سجا دی جاتی ہیں اور آزادی سیل بھی لگاتے ہیں۔ [52][53] کچھ خبروں نے یوم آزادی کی تجارتی منافع کے لیے استعمال کی نفی کی ہے۔ [52][54][55] بھارتی ڈاک نے 15 اگست کے موقع تحریک آزادی کی یاد میں مجاہدین آزادی، وطن پرست تھیم اور دفاعی تھیم پر متعدد ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ [56] آزادی اور تقسیم کے موضوع پر وسیع پیمانے پر فلمیں بنیں، کتابیں، ناول افسانے لکھے گئے۔ اور شاعروں نے اپنے ردیف و قافیے آزادی کے واقعات، وطن پرست جذبات اور تقسیم کے تلخ حقائق سے بھر دئے۔ [57][58] سلمان رشدی کا ناول مڈنائٹ چلڈرن (1980)، جس کو مین بکر پرائز سے نوازا گیا، اس ناول میں مصنف نے 14-15 اگست 1947ء کی رات میں پیدا ہوئے بچوں کے واقعات کو بڑے ہی ساحرانہ انداز میں پیش کیا ہے۔ [58] 99 فیض احمد فیض، جوش ملیح آبادی، محمد علی جوہر اور حسرت موہانی جیسے شاعروں نے آزادی سے متعلق اچھی شاعری کی ہے۔ فیض احمد فیض کی نظم

یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر،وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں

خاص و عوام میں کافی مقبول ہے۔

پروفیسر گوپی چند نارنگ اپنی کتاب ہندوستان کی تاریخ آزادی اور اردو شاعری میں رقمطراز ہیں:

آزادی کی دیوی نمودار تو ہوئی لیکن خون میں ڈوبی ہوئی۔ زمین سے آسمان تک فرقہ واریت کا زہر بھر گیا۔ تعصب اور تنگ نظری کی آگ اتی بھڑک چکی تھی کہ صدیوں کا تہذیبی سرمایہ اس میں فنا ہوتا نظر آتا تھا۔ ہندو مسلمان ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوگئے اور درندگی، سفاکی اور بربریت کی وحشتی قوتیں بے لگام ہوگئیں۔ ہندوستان کی ترقی اور سربلندی کا خواب دیکھنے والوں کو ان حالات سے سخت صدمہ پہونچا۔ اس وقت ملک میں جو بجھی بجھی فضا اور درد کی لہر تھی وہ فیض کی نظم ‘‘صبح آزادی‘‘ کے مصرعوں میں ہمیشہ کے لیے مجسم ہو گئی ہے۔[59]

لیری کولنز اور ڈومینق لیپیر نے ایک کتاب ‘‘فریڈم ایٹ مڈنائٹ (1975) لکھی جس میں پہلے یوم آزادی کے موقع ہوئی تقریبات کو پیش کیا ہے۔ کچھ فلموں میں بھی آزادی کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

حوالہ جاتترميم

  1. PTI (۱۵ اگست ۲۰۱۳)۔ "Manmohan first PM outside Nehru-Gandhi clan to hoist flag for 10th time" نسخہ محفوظہ ۲۱ دسمبر ۲۰۱۳, در وے بیک مشین۔ دی ہندو۔ Retrieved ۳۰ اگست ۲۰۱۳ء
  2. "Terror strike feared in Delhi ahead of Independence Day : MM-National, News – India Today"۔ Indiatoday.intoday.in۔ ۰۵ اگست ۲۰۱۵۔ مورخہ ۰۷ اگست ۲۰۱۵ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۱۳ اگست ۲۰۱۵۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  3. "69th Independence Day: Security Tightened at Red Fort as Terror Threat Looms Large on PM Modi"۔ Ibtimes.co.in۔ ۲۸ فروری ۲۰۱۵۔ مورخہ ۱۴ اگست ۲۰۱۵ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۱۳ اگست ۲۰۱۵۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  4. Sumit government۔ Modern India, 1885–1947۔ Macmillan۔ صفحات 1–4۔ آئی ایس بی این 978-0-333-90425-1۔
  5. ^ ا ب پ ت ٹ B. Metcalf؛ T. R. Metcalf (۰۹ اکتوبر ۲۰۰۶)۔ A Concise History of Modern India (اشاعت 2nd۔)۔ Cambridge University Press۔ آئی ایس بی این 978-0-521-68225-1۔ Check date values in: |date= (معاونت)
  6. ^ ا ب Stanley A. Wolpert (۱۲ اکتوبر ۱۹۹۹)۔ India۔ University of California Press۔ صفحہ 204۔ آئی ایس بی این 978-0-520-22172-7۔ مورخہ ۰۹ مئی ۲۰۱۳ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۰ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  7. V. N. Datta۔ "India's Independence Pledge"۔ بہ Kishore Gandhi۔ India's Date with Destiny۔ Allied Publishers۔ صفحات 34–39۔ آئی ایس بی این 978-81-7764-932-1۔ We recognise, however, that the most effective way of getting our freedom is not through violence. We will therefore prepare ourselves by withdrawing, so far as we can, all voluntary association from British Government, and will prepare for civil disobedience, including non-payment of taxes. We are convinced that if we can but withdraw our voluntary help and stop payment of taxes without doing violence, even under provocation; the need of his inhuman rule is assured. We therefore hereby solemnly resolve to carry out the Congress instructions issued from time to time for the purpose of establishing Purna Swaraj.
  8. ^ ا ب Ramachandra Guha (۱۲ اگست ۲۰۰۸)۔ India After Gandhi: The History of the World's Largest Democracy۔ Harper Collins۔ آئی ایس بی این 978-0-06-095858-9۔ مورخہ ۳۱ دسمبر ۲۰۱۳ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۳ اگست ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  9. Ranbir Vohra۔ The Making of India: a Historical Survey۔ M. E. Sharpe۔ صفحہ 148۔ آئی ایس بی این 978-0-7656-0711-9۔ مورخہ ۱۱ جنوری ۲۰۱۴ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۰ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |archivedate= (معاونت)
  10. Radhika Ramaseshan (۲۶ جنوری ۲۰۱۲)۔ "Why جنوری ۲۶: the History of the Day"۔ The Telegraph۔ مورخہ ۲۰ جنوری ۲۰۱۳ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۱۹ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  11. Jawaharlal Nehru۔ Jawaharlal Nehru, An Autobiography: With Musings on Recent Events in India۔ Bodley Head۔ صفحہ 209۔ آئی ایس بی این 978-0-370-31313-9۔ مورخہ ۲۶ جون ۲۰۱۴ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۶ اگست ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |archivedate= (معاونت)
  12. (Mahatma) Gandhi۔ Collected Works of Mahatma Gandhi۔ Publications Division, Ministry of Information and Broadcasting, Government of India۔ صفحات 398–400۔ مورخہ ۲۶ جون ۲۰۱۴ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۶ اگست ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |archivedate= (معاونت)
  13. Ronald Hyam۔ Britain's Declining Empire: the Road to Decolonisation, 1918–1968۔ Cambridge University Press۔ صفحہ 106۔ آئی ایس بی این 978-0-521-68555-9۔ By the end of 1945, he and the Commander-in-chief, General Auckinleck were advising that there was a real threat in 1946 of large-scale anti-British disorder amounting to even a well-organized rising aiming to expel the British by paralysing the administration.
    ۔۔۔it was clear to Attlee that everything depended on the spirit and reliability of the Indian Army:"Provided that they do their duty, armed insurrection in India would not be an insoluble problem. If, however, the Indian Army was to go the other way, the picture would be very different.
    ۔۔۔Thus, آرچیبالڈ ویول concluded, if the army and the police "failed" Britain would be forced to go. In theory, it might be possible to revive and reinvigorate the services, and rule for another fifteen to twenty years, but:It is a fallacy to suppose that the solution lies in trying to maintain the status quo. We have no longer the resources, nor the necessary prestige or confidence in ourselves.
  14. Judith Margaret Brown۔ Modern India: the Origins of an Asian Democracy۔ آکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ صفحہ 330۔ آئی ایس بی این 978-0-19-873112-2۔ India had always been a minority interest in British public life; no great body of public opinion now emerged to argue that war-weary and impoverished Britain should send troops and money to hold it against its will in an empire of doubtful value. By late 1946 both Prime Minister and Secretary of State for India recognized that neither international opinion nor their own voters would stand for any reassertion of the raj، even if there had been the men, money, and administrative machinery with which to do so
  15. Sumit Sarkar۔ Modern India, 1885–1947۔ Macmillan۔ صفحہ 418۔ آئی ایس بی این 978-0-333-90425-1۔ With a war weary army and people and a ravaged economy, Britain would have had to retreat; the Labour victory only quickened the process somewhat.
  16. Jan Romein۔ The Asian Century: a History of Modern Nationalism in Asia۔ University of California Press۔ صفحہ 357۔ اے ایس آئی این B000PVLKY4۔ مورخہ ۲۶ جون ۲۰۱۴ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۴ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |archivedate= (معاونت)
  17. ^ ا ب Anthony Read؛ David Fisher (۰۱ جولائی ۱۹۹۹)۔ The Proudest Day: India's Long Road to Independence۔ W. W. Norton & Company۔ صفحات 459–60۔ آئی ایس بی این 978-0-393-31898-2۔ مورخہ ۲۱ ستمبر ۲۰۱۳ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۰۴ اگست۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  18. نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ Romein۱۹۶۲ نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔
  19. "Indian Independence Act 1947"۔ The National Archives، Her Majesty's Government۔ مورخہ ۳۰ جون ۲۰۱۲ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۱۷ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |archivedate= (معاونت)
  20. ^ ا ب پ Rama Chandra Guha۔ India After Gandhi: The History of the World's Largest Democracy۔ London: Macmillan۔ آئی ایس بی این 978-0-230-01654-5۔
  21. John Keay۔ India: A History۔ Grove Press۔ صفحہ 508۔ آئی ایس بی این 978-0-8021-3797-5۔ East to west and west to east perhaps ten million fled for their lives in the greatest exodus in recorded history.
  22. Karl DeRouen؛ Uk Heo (۲۸ مارچ ۲۰۰۷)۔ Civil Wars of the World: Major Conflicts since World War II۔ ABC-CLIO۔ صفحات 408–414۔ آئی ایس بی این 978-1-85109--۰۱ Check |isbn= value: invalid character (معاونت)۔ مورخہ ۲۶ جون ۲۰۱۴ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۴ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  23. Horace Alexander (1 اگست 2007)۔ "A miracle in Calcutta"۔ Prospect۔ مورخہ ۰۸ مئی ۲۰۱۳ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولائی 2012۔ Check date values in: |archivedate= (معاونت)
  24. "Constituent Assembly of India Volume V"۔ Parliament of India۔ مورخہ ۰۴ ستمبر ۲۰۱۳ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2013۔ Check date values in: |archivedate= (معاونت)
  25. "Jawaharlal Nehru (1889–1964): Speech On the Granting of Indian Independence, اگست ۱۴, ۱۹۴۷"۔ Fordham University۔ مورخہ ۱۸ اگست ۲۰۱۲ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۶ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |access-date=, |archivedate= (معاونت)
  26. ^ ا ب "Independence Day"۔ Government of India۔ مورخہ ۰۶ اپریل ۲۰۱۲ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۱۸ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |archivedate= (معاونت)
  27. "India Celebrates Its 66th Independence Day"۔ آؤٹ لک۔ ۱۵ اگست ۲۰۱۲۔ مورخہ ۲۰ اگست ۲۰۱۲ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۰ اگست ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  28. "Barring Northeast, Peaceful I-Day Celebrations across India (State Roundup, Combining Different Series)"۔ Monsters and Critics۔ ۱۵ اگست ۲۰۰۷۔ مورخہ 29 جنوری ۲۰۱۳ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۱ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  29. "Karunanidhi had a role in Chief Ministers hoisting flag"۔ The Hindu (انگریزی زبان میں)۔ 2009-08-16۔ ISSN 0971-751X۔ مورخہ ۰۷ جنوری ۲۰۱۹ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-29۔ Check date values in: |archivedate= (معاونت)
  30. ^ ا ب K. R. Gupta؛ Amita Gupta (۰۱ جنوری ۲۰۰۶)۔ Concise Encyclopaedia of India۔ Atlantic Publishers۔ صفحہ 1002۔ آئی ایس بی این 978-81-269-0639-0۔ مورخہ ۲۶ جون ۲۰۱۴ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۰ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  31. "Independence Day Celebration"۔ Government of India۔ مورخہ ۱۵ دسمبر ۲۰۱۱ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۱۷ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |archivedate= (معاونت)
  32. Suryatapa Bhattacharya (۱۵ اگست ۲۰۱۱)۔ "Indians Still Battling it out on Independence Day"۔ The National۔ مورخہ ۲۲ نومبر ۲۰۱۲ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۰ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  33. ^ ا ب "When India Wears its Badge of Patriotism with Pride"۔ DNA۔ ۱۵ اگست ۲۰۰۷۔ مورخہ ۰۱ نومبر ۲۰۱۲ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۲ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  34. "Indian-Americans Celebrate Independence Day"۔ دی ہندو۔ ۱۶ اگست ۲۰۱۰۔ مورخہ ۰۲ اگست ۲۰۱۱ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۱۸ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  35. Suresh K. Sharma۔ Documents on North-East India: Nagaland۔ Mittal Publications۔ صفحات 146, 165۔ آئی ایس بی این 978-81-8324-095-6۔ مورخہ ۲۶ جون ۲۰۱۴ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۳۰ اگست ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |archivedate= (معاونت)
  36. Prasanta Mazumdar (۱۱ اگست ۲۰۱۱)۔ "ULFA's Independence Day Gift for India: Blasts"۔ DNA۔ مورخہ ۰۱ نومبر ۲۰۱۲ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۱ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
    Office of the Coordinator for Counterterrorism۔ Country Reports on Terrorism 2004۔ United States Department of State۔ صفحہ 129۔ مورخہ ۲۶ جون ۲۰۱۴ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۲ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |archivedate= (معاونت)
    Willem Van Schendel؛ Itty Abraham۔ Illicit Flows and Criminal Things: States, Borders, and the Other Side of Globalization۔ Indiana University Press۔ صفحات 55–56۔ آئی ایس بی این 978-0-253-21811-7۔ مورخہ ۲۶ جون ۲۰۱۴ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۲ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |archivedate= (معاونت)
    "Rebels Call for I-Day Boycott in Northeast"۔ Rediff۔ ۱۰ اگست ۲۰۱۰۔ مورخہ 16 اکتوبر 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۱ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date= (معاونت)
    Prasenjit Biswas؛ Chandan Suklabaidya (۰۶ فروری ۲۰۰۸)۔ Ethnic Life-Worlds in North-East India: an Analysis۔ SAGE۔ صفحہ 233۔ آئی ایس بی این 978-0-7619-3613-8۔ مورخہ 26 جون 2014 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۲ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date= (معاونت)
    Nava Thakuria (۰۵ ستمبر ۲۰۱۱)۔ "Appreciating the Spirit of India's Independence Day"۔ Global Politician۔ مورخہ ۱۳ اکتوبر ۲۰۱۲ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۱ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  37. Marianne Heiberg؛ Brendan O'Leary؛ John Tirman۔ Terror, Insurgency, and the State: Ending Protracted Conflicts۔ University of Pennsylvania Press۔ صفحہ 254۔ آئی ایس بی این 978-0-8122-3974-4۔ مورخہ ۲۶ جون ۲۰۱۴ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۱۹ نومبر ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |archivedate= (معاونت)
  38. "Kashmir Independence Day Clashes"۔ BBC۔ ۱۵ اگست ۲۰۰۸۔ مورخہ 2 فروری 2014 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۱ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date= (معاونت)
  39. Navnita Chadha Behera۔ Demystifying Kashmir۔ Pearson Education India۔ صفحہ 146۔ آئی ایس بی این 978-81-317-0846-0۔ مورخہ ۲۶ جون ۲۰۱۴ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۲ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |archivedate= (معاونت)
  40. Suranjan Das (۰۱ اگست ۲۰۰۱)۔ Kashmir and Sindh: Nation-Building, Ethnicity and Regional Politics in South Asia۔ Anthem Press۔ صفحہ 49۔ آئی ایس بی این 978-1-898855-87-3۔ مورخہ ۲۶ جون ۲۰۱۴ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۲ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  41. "LeT, JeM Plan Suicide Attacks in J&K on I-Day"۔ دی اکنامک ٹائمز۔ ۱۴ اگست ۲۰۰۲۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۵ اگست ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date= (معاونت)
    "Ayodhya Attack Mastermind Killed in Jammu"۔ OneIndia News۔ ۱۱ اگست ۲۰۰۷۔ مورخہ 13 مئی 2013 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۵ اگست ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date= (معاونت)
    "LeT to Hijack Plane Ahead of Independence Day?"۔ The First Post۔ ۱۲ اگست ۲۰۱۲۔ مورخہ ۱۴ اگست ۲۰۱۲ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۵ اگست ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
    "Two Hizbul Militants Held in Delhi"۔ این ڈی ٹی وی۔ ۰۷ اگست ۲۰۰۹۔ مورخہ ۱۴ دسمبر ۲۰۱۲ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۵ اگست ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  42. "Maoist Boycott Call Mars I-Day Celebrations in Orissa"۔ The Hindu۔ ۱۵ اگست ۲۰۱۱۔ مورخہ ۱۱ ستمبر ۲۰۱۱ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۱ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  43. Bharat Verma (۰۱ جون ۲۰۱۲)۔ Indian Defence Review Vol. 26.2: Apr–Jun 2011۔ Lancer Publishers۔ صفحہ 111۔ آئی ایس بی این 978-81-7062-219-2۔ مورخہ ۲۶ جون ۲۰۱۴ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۲ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  44. Ram Ramgopal (۱۴ اگست ۲۰۰۲)۔ "India Braces for Independence Day"۔ CNN۔ اخذ شدہ بتاریخ ۱۸ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date= (معاونت)
  45. "US Warns of India Terror Attacks"۔ BBC۔ ۱۱ اگست ۲۰۰۶۔ مورخہ 30 مئی 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۱۸ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date= (معاونت)
  46. "Rain Brings Children Cheer, Gives Securitymen a Tough Time"۔ The Hindu۔ ۱۶ اگست ۲۰۱۱۔ مورخہ ۳۰ دسمبر ۲۰۱۳ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۶ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date=, |archivedate= (معاونت)
  47. "India Heightens Security ahead of I-Day"۔ The Times of India۔ ۱۴ اگست ۲۰۰۶۔ اخذ شدہ بتاریخ ۲۷ جولائی ۲۰۱۲۔ Check date values in: |accessdate=, |date= (معاونت)
  48. ^ ا ب Pramod K. Nayar (14 جون 2006)۔ Reading Culture: Theory, Praxis, Politics۔ SAGE۔ صفحہ 57۔ آئی ایس بی این 978-0-7619-3474-5۔ مورخہ 21 ستمبر 2013 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولائی 2012۔
  49. Nikhila Pant؛ Pallavi Pasricha (26 جنوری 2008)۔ "Patriotic Films, Anyone?"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولائی 2012۔
  50. Shabana Ansari (15 اگست 2011)۔ "Independence Day: For GenNext, It's Cool to Flaunt Patriotism"۔ DNA۔ مورخہ 1 نومبر 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2012۔
  51. Meera Vohra؛ Shashank Tripathi (14 اگست 2012)۔ "Fashion fervour gets tri-coloured!"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2012۔
  52. ^ ا ب پ Kalpana Sharma (13 اگست 2010)۔ "Pop Patriotism—Is Our Azaadi on Sale?"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولائی 2012۔
  53. ^ ا ب Sreeradha D Basu؛ Writankar Mukherjee (14 اگست 2010)۔ "Retail Majors Flag Off I-Day Offers to Push Sales"۔ دی اکنامک ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولائی 2012۔
  54. Sudeshna Chatterjee (16 اگست 1997)۔ "The Business of Patriotism"۔ The Indian Express۔ مورخہ 14 مئی 2013 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولائی 2012۔
  55. Partha Sinha (18 ستمبر 2007)۔ "Commercial Patriotism Rides New Wave of Optimism"۔ The Economic Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولائی 2012۔
  56. "Indian Postage Stamps Catalogue 1947–2011" (پی‌ڈی‌ایف)۔ India Post۔ مورخہ 17 جنوری 2013 کو اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2012۔
  57. Nandi Bhatia۔ "Twentieth Century Hindi Literature"۔ بہ Nalini Natarajan۔ Handbook of Twentieth-Century Literatures of India۔ Greenwood Publishing Group۔ صفحات 146–147۔ آئی ایس بی این 978-0-313-28778-7۔ مورخہ 30 مئی 2013 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولائی 2012۔
  58. ^ ا ب Rituparna Roy (15 جولائی 2011)۔ South Asian Partition Fiction in English: From Khushwant Singh to Amitav Ghosh۔ Amsterdam University Press۔ صفحات 24–29۔ آئی ایس بی این 978-90-8964-245-5۔ مورخہ 2 جون 2013 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولائی 2012۔
  59. https://www.rekhta.org/ebooks/hindustan-ki-tahreek-e-azadi-aur-urdu-shayari-gopi-chand-narang-ebooks