گرامین مکت ودھیالیہ شکشا سنستھان
گرامین مکت ودھیالیہ شکشا سنستھان بھارت کا ایک متبادل تعلیمی بورڈ ہے جس کا صدر دفتر شاہدرہ، دہلی میں واقع ہے۔ یہ بورڈ ثانوی اور اعلیٰ ثانوی امتحانات اوپن اسکولنگ سسٹم کے مطابق منعقد کرتا ہے۔
جی ایم وی ایس ایس لوگو | |
مخفف | جی ایم وی ایس ایس |
---|---|
قِسم | تعلیمی بورڈ |
ہیڈکوارٹر | شاہدرہ، دہلی، انڈیا |
دفتری زبان | |
چیئرمین | شباب عالم |
ویب سائٹ | www |
تاریخ
ترمیمگرامین مکت ودھیالیہ شکشا سنستھان 2015 میں شباب عالم نے قائم کیا۔[1][2] یہ بورڈ اسی نظام کی پیروی کرتا ہے جس کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ جیسے ادارے چلتے ہیں، تاہم یہ دور دراز علاقوں اور دیہاتوں کے طلبہ پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو اسے دوسرے اوپن اسکول کے اداروں سے ممتاز کرتا ہے۔[2] سید احمد خان سے متاثر ہوکر، عالم نے یہ بورڈ گاؤں اور دیہاتوں میں تعلیم کی ترویج کے لیا قائم کیا ہے۔[1]
مئی 2018 میں دہلی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے دہلی میں چلنے والے کئی فرضی تعلیمی بورڈوں کی فہرست جاری کی جن میں جی ایم وی ایس ایس کا نام بھی شامل تھا۔[3] بورڈ نے بعد میں اپنی منطوری کی دستاویزات ڈائریکوریٹ کے ہاں اگست 2018 میں جمع کیں اور فرضی بورڈوں کی فہرست سے اپنا نام خارج کرنے کی اپیل کی۔[4]
2020 میں ایشیا ایجوکیشن سمٹ اور ایوارڈز کی دسویں ایڈیشن کے دوران جی ایم وی ایس ایس کو مشرقی دہلی کا سب سے بہترین فاصلاتی تعلیمی ادارہ تسلیم کیا۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب رخشندہ ظہور (26 نومبر 2021)۔ "Unemployment Crisis and The First Aid Council of India"۔ دی چناب ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-14
- ^ ا ب حمیرا سعدیہ (30 اکتوبر 2021)۔ "ڈاکٹر شباب عالم اور ان کی خدمات پر ایک طائرانہ نظر"۔ بصیرت آنلائن۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-14
- ↑ "DoE warns against 12 fake boards operating in city"۔ دی ہندو۔ 2 مئی 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 16دسمبر 2021
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|access-date=
(معاونت) - ↑ "ग्रामीण मुक्त विद्यालय शिक्षा संस्थान फर्जी बोर्ड नहीं" [گرامین مکت ودھیالیہ شکشا سنستھان فرضی بورڈ نہیں ہے]. امر اجالا (ہندی میں). 10 اگست 2018. Retrieved 2021-12-16.
- ↑ "Asia Today Research and Media Acknowledged and Felicitated the Winners of Asia Education Summit and Awards 2020"۔ بزنس وائر انڈیا۔ 18مارچ 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 14دسمبر 2021
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|access-date=
و|date=
(معاونت)