شباب عالم
شباب عالم (پیدائش: 15 اگست 1984ء) ایک بھارتی مصنف، ماہر تعلیم، طنز نگار اور اردو و ہندی زبان کے شاعر ہیں۔ انھوں نے گرامین مکت ودھیالیہ شکشا سنستھان اور فرسٹ ایڈ کونسل آف انڈیا کو قائم کیا اور آخر الذکر کے صدر ہیں۔2018ء میں ان کو میزان تعلیمی خدمات ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
شباب عالم | |
---|---|
پیدائش | مظفر نگر، اتر پردیش، بھارت | 15 اگست 1984
پیشہ | ماہر تعلیم |
قومیت | بھارتی |
ویب سائٹ | |
drshababaalam |
سوانح
ترمیمشباب عالم 15 اگست 1984ء کو مظفر نگر، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔[1] انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقہ میں حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے میرٹھ کا سفر کیا اور جغرافیہ میں بی۔اے کیا۔[1] اس کے بعد انھوں نے ایم۔اے، ایم۔بی۔اے اور پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔[1] انھوں نے نواز دیوبندی سے اردو شاعری پڑھی۔[2]
عالم نے ہندی زبان میں کئی غزلیں اور نظمیں لکھی ہیں۔[2] انھوں نے 2015ء میں گرامین مکت ودھیالیہ شکشا سنستھان کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا، جو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کی طرح ایک اوپن تعلیمی بورڈ ہے۔[1] اس ادارہ کو 2020ء میں بیسٹ ڈسٹینس لرننگ سینٹر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔[3] 2017ء میں انھوں نے بھارت میں بنیادی طبی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے فرسٹ ایڈ کونسل آف انڈیا کے نام سے شاہدرہ، دہلی میں ایک دوسرے ادارہ کی بنیاد رکھی،[1] جس کے وہ خود صدر بھی ہیں۔[4]
عالم کی کئی ایک کتابیں بھارت کی کچھ جامعات میں داخلِنصاب ہیں۔[1] 2018ء میں ان کو میزان تعلیمی خدمات ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج سعدیہ 2021.
- ^ ا ب ظہور 2021.
- ↑ "Asia Today Research and Media Acknowledged and Felicitated the Winners of Asia Education Summit and Awards 2020"۔ بزنس وائر۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2022
- ↑ "ABVHU introduces 'first aid specialist' diploma, other first aid courses"۔ The Pioneer۔ 6 نومبر 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2020
کتابیات
ترمیم- حمیرا سعدیہ (30 اکتوبر 2021)۔ "ڈاکٹر شباب عالم اور ان کی خدمات پر ایک طائرانہ نظر"۔ بصیرت آنلائن۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2022
- رخشندہ ظہور (26 نومبر2021)۔ "Unemployment crisis and the First Aid Council of India"۔ دی چناب ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2022