گرم کوٹ (فلم)
گرم کوٹ (انگریزی: The Clerk and the Coat [1] ) 1955ء کی ایک ہندوستانی ہندی ڈراما فلم تھی، جس کی ہدایت کاری امر کمار نے کی تھی اوراس کی کہانی معروف مصنف راجندر سنگھ بیدی نے لکھی تھی، جو مختصر کہانی دی اوورکوٹ (1842ء) از نکولائی گوگول سے ماخوذ کی گئی تھی۔ بیدی نے کہانی میں تقسیم ہند کے بعد کے شمالی ہند کی معاشی ابتری شامل کر دی، جو انسانی اقدار میں ٹوٹ پھوٹ، سماجی تانے بانے اور ریاست کی طرف بڑھتی ہوئی گھٹیا پن کا بھی سامنا کر رہی تھی۔ تاہم، اس سے آگے، فلم کی کہانی اصل سے ہٹ جاتی ہے۔ بیدی نے کہانی کو بالکل مختلف ترقی کی طرف لے جایا اور اسے اصل کہانی کے برعکس ایک پر امید نتیجہ بھی دیا، جہاں مرکزی کردار بھوت بن جاتا ہے۔ [2][3] اس فلم میں بلراج ساہنی، نروپا رائے، جینت، برہم بھردواج، راشد خان اور وجئے لکشمی نے اداکاری کی۔ موسیقی کلاسیکل گلوکار پنڈت امر ناتھ کی تھی اور گیت لتا منگیشکر نے گائے تھے۔ [4]
گرم کوٹ | |
---|---|
ہدایت کار | امر کمار |
پروڈیوسر | راجندر سنگھ بیدی |
منظر نویس | راجندر سنگھ بیدی |
کہانی | راجندر سنگھ بیدی |
ماخوذ از | اوور کوٹ از نکولائی گوگول |
ستارے | بلراج ساہنی نروپا رائے |
موسیقی | Pandit Amarnath مجروح سلطانپوری (بول) |
سنیماگرافی | ویکنتھ کنکلکر |
ایڈیٹر | رشی کیش مکھرجی |
تاریخ نمائش | 1955 |
دورانیہ | 129 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | ہندی |
یہ 1954ء میں بلدی ساہنی اور اداکارہ گیتا بالی کے ساتھ مل کر بیدی کی بنائی گئی پروڈکشن کمپنی سنی کوآپریٹو کی پہلی فلم تھی، تاہم جب یہ فلم تجارتی طور پر اچھی نہیں چل سکی تو وہ دوسرے ہدایت کاروں کے لیے اسکرین پلے لکھنے لگے۔ بطور پروڈیوسر انھوں نے مدھومتی (1958) اور انورادھا (1960)تخلیق کیں بعد میں ان کی اگلی فلم 1962 میں رنگولی آئی۔ [5]
اس فلم نے راجندر سنگھ بیدی کے لیے بہترین کہانی کا 1956ء کا فلم فیئر اعزاز جیتا۔[6]
کردار
ترمیم- بلراج ساہنی بطور گردھاری لال "گردھاری"
- نروپا رائے بطور گیتا
- جینت بطور شیر خان
- برہم بھردواج بطور جیولر
- راشد خان بطور منی لال
- وجئے لکشمی
- بیج شرما
- بچی چاند
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Anustup Basu (2010)۔ Bollywood in the Age of New Media: The Geo-televisual Aesthetic۔ Oxford University Press۔ صفحہ: 1960–۔ ISBN 978-0-7486-8676-6
- ↑ Ashish Rajadhyaksha، Paul Willemen (2014)۔ Encyclopedia of Indian Cinema۔ Taylor & Francis۔ صفحہ: 1994–۔ ISBN 978-1-135-94325-7
- ↑ Bhaskar Sarkar (29 اپریل 2009)۔ Mourning the Nation: Indian Cinema in the Wake of Partition۔ Duke University Press۔ صفحہ: 98–۔ ISBN 978-0-8223-9221-7
- ↑ Suresh Kohli۔ "Garam Coat (1955)"۔ دی ہندو۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2014
- ↑ AVIJIT GHOSH (2013)۔ 40 RETAKES۔ Westland۔ صفحہ: 45–۔ ISBN 978-93-83260-31-7[مردہ ربط]
- ↑ "Best Story Official listings"۔ Indiatimes، Filmfare Awards۔ 29 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2014