گریم رابرٹ بیئرڈ (پیدائش:19 اگست 1950ءآبرن، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز) آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں جنھوں نے 1980ء اور 1981ء میں تین ٹیسٹ میچ اور دو ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ انھوں نے اپنا ڈیبیو نیو ساؤتھ ویلز کے لیے 1975ء میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے خلاف کیا۔ اس میچ میں بلے باز کے طور پر کھیلا اور 0 اور 0 رنز بنائے۔ بعد ازاں اس نے 1979-80ء کی سیریز میں نیو ساوتھ ویلز ٹیم میں ایک آل راؤنڈر کے طور پر خود کو قائم کیا، جس نے آف اسپن اور درمیانی رفتار سے گیند بازی کی اور اس کے ساتھ اسے پاکستان کے دورے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اور اس نے اس دورے کے تینوں ٹیسٹ میچوں میں چند شاندار اننگز کھیلی (لاہور میں تیسرے ٹیسٹ میں 39 اور 49 اور ایک وکٹ بھی حاصل کی جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں 26 رنز دے کر ایک ہی وکٹ کا مالک بنا۔ بیئرڈ کو 1980-81ء ورلڈ سیریز کپ مقابلے کے دوران آسٹریلیا کی ایک روزہ ٹیم کے لیے بلایا گیا تھا۔ انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل سیریز کے دوران اپنے صرف دو میچ کھیلے، دوسرا میچ انڈر آرم باؤلنگ کا بدنام زمانہ واقعہ تھا۔ بیئرڈ 1981ء کے ایشز ٹور پر بطور اسکواڈ کھلاڑی گئے تھے اور ٹیسٹ نہیں کھیلے تھے۔1981-82ء کے سیزن کے بعد بیئرڈ نے آسٹریلین ورکرز یونین کے لیے کام کرنے کے لیے اول درجہ کرکٹ اور بطور استاد اپنی دوسری نوکری چھوڑ دی[1]

گریم بیئرڈ
ذاتی معلومات
مکمل نامگریم رابرٹ بیئرڈ
پیدائش (1950-08-19) 19 اگست 1950 (عمر 73 برس)
آبرن، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم، آف بریک گیند باز
حیثیتآل رائونڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 308)27 فروری 1980  بمقابلہ  پاکستان
آخری ٹیسٹ18 مارچ 1980  بمقابلہ  پاکستان
پہلا ایک روزہ (کیپ 65)31 جنوری 1981  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
آخری ایک روزہ1 فروری 1981  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1975/76–1981/82نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ ٹیم
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 3 2 54 19
رنز بنائے 114 1,441 61
بیٹنگ اوسط 22.80 23.62 10.16
100s/50s 0/0 0/11 0/0
ٹاپ اسکور 49 75 23
گیندیں کرائیں 259 112 10,321 888
وکٹ 1 4 125 25
بالنگ اوسط 109.00 17.50 28.19 25.96
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 7 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 1 0
بہترین بولنگ 1/26 2/20 5/33 3/33
کیچ/سٹمپ 0/– 0/– 22/– 7/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 20 جنوری 2015

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم