گسورا
گسورا جٹ کی ایک ضمنی ذات ہے جو ہندوستان اور پاکستان کے چند علاقوں میں موجود ہیں۔ بنیادی طور پر ان کا مسکن ہندوستاں کا صوبہ راجستھان تھا۔ مگر 1880ء کے دوران چند ناچاقی حالات کی وجہ سے ان کا ایک قبیلہ وہاں سے ہجرت کر کے نواب صادق کی ریاست میں آباد ہو گیا۔ ان میں سے کچھ ہجرت کر کے ضلع ملتان کی تحصیل میلسی میں آباد ہوئے۔۔