ضلع ملتان پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر ملتان ہے۔ مشہور شہروں میں ملتان شامل ہیں۔ 1998ء کے میں کی آبادی کا تخمینہ 31,16,851 تھا۔ ضلع ملتان میں عمومی طور پر سرائیکی ، پنجابی اور اردو بولی جاتی ہے۔ اس کا رقبہ 3720 مربع کلومیٹر ہے۔ سطح سمندر سے اوسط بلندی 710 میٹر (2329.4 فٹ) ہے۔ ملتان کی شہر ی آبادی 13 لاکھ سے زیادہ ہے جو پورے ملتان ضلعے کا 42 فیصد ہے۔ ملتان کو اولیاء کا شہر بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں پر بہت سے پیر و اولیاء دفن ہیں جن میں شاہ رکن عالم قابل ذکر ہیں۔

ضلع ملتان
ضلع ملتان
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت ملتان   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ ملتان ڈویژن   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 30°05′00″N 71°40′00″E / 30.083333333333°N 71.666666666667°E / 30.083333333333; 71.666666666667   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ
آبادی
کل آبادی
قابل ذکر
جیو رمز 1169821  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

محل وقوع

ضلع ملتان، ضلع خانیوال سے شمال اور شمال مشرق، ضلع وہاڑی سے مشرق اور لودھراں سے جنوب کی جانب جڑا ہوا ہے۔ دریائے چناب ضلعے مغربی طرف سے گزرتا ہے جس کے دوسری طرف ضلع مظفر گڑھ ہے۔

ڈیموگرافی

1998ء کی مردم شماری کے مطابق، سرائیکی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے، جس کی آبادی 61٪ ہے۔ اس کے بعد پنجابی 22٪ اور اردو 16٪ ہے۔[2]

تحصیلیں

اسے انتظامی طور پر چار تحصیلوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جو درج ذیل ہیں۔

حد بندی

نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے ضلع ملتان کی حدبندی کر لی گئی

میٹروپولٹن کارپوریشن میں تحصیل سٹی کے تمام مواضعات اور تحصیل صدر کے سات مواضعات شامل کیے جانے کی تجویز ہے

تحصیل سٹی کی 82 یونین کونسلیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کا حصہ ہوں گی

تحصیل صدر کے مواضعات بچ مبارک۔بستی نو بہادرپور اور تاجپور سندیلا حامد پور کنورہ کوٹ رب نواز اور نائی والا میٹروپولیٹن کارپوریشن کا حصہ ہوں گے

تحصیل صدر میں پانچ ٹاؤن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی

تحصیل صدر میں نواب پور مخدوم رشید قادرپورراں بستی ملوک اور لوٹھر ٹاؤن کمیٹیاں ہوں گی۔

تحصیل شجاع آباد میں راجا رام سکندر آباد قیصر پور ٹاؤن کمیٹیاں ہوگی

ضلع میں دو میونسپل کمیٹیاں شجاعباد اور جلالپورپیروالا ہوں گی

مزید دیکھیے

  • شہر کے بارے میں مزید تفصیل کے لیے مضمون ملتان پڑھیں

حوالہ جات

  1.    "صفحہ ضلع ملتان في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 ستمبر 2024ء 
  2. book ، title ، 1998 District Census report of Multan ، location ، Islamabad ، publisher ، Population Census Organization, Statistics Division, Government of Pakistan ، series ، Census publication ، volume ، 34، date = 1999