گلاب سومرو (Gulab Soomro) پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیدا ہونے والے سندھی زبان اور سرائیکی زبان کے نامور شاعر اور کالم نگار تھے۔ ان کی سرائیکی زبان میں شاعری کی کتاب اور قرآن پاک کا ترجمہ شایع ہوا ہے۔[1]

گلاب سومرو

حالات زندگی ترمیم

گلاب سومرو کا اصل نام گل محمد سومرو ہے۔ یہ 1 اکتوبر 1949ء کو احمد خان سومرو کے گھر میں سندھ کے ضلع دادو کے گائوں سیتا میں پیدا ہوئے۔ بعد میں دادو شہر میں رہائش اختیار کی۔[2]

علمی ادبی خدمات ترمیم

گلاب سومرو نے پرائمری اور دینی تعلیم حاصل کی۔ اس نے سندھی اور سرائکی میں شاعری کی اور ساتھ ساتھ سندھی میں کالم لکھے جو ہلال احمر اخبار، روزنامہ ہلال پاکستان کراچی اور روزنامہ عبرت حیدرآباد میں شایع ہوئے۔ اس نے قرآن شریف کا سندھی اور سرائکی میں ترجمہ کیا ہے۔اس نے کلام پاک کے ترجمے میں سرائکی زبان کی رسم الخط میں کچھ اپنے تہجے اہنائے ہیں۔ اس نے ساری عمر دینی تعلین دینے میں گزاری جس وجہ سے محلے والے ان کی قدر کرتے تھے اور ان سے اپنے فیصلے نمٹواتے تھے۔ ان کی زندگی کا مفصل ذکر پروفیسر عبداللہ مگسی کی کتاب 'سندھ جی تاریخ جو جدید مطالعو' میں بھی شامل ہے۔[3] [4][5]

وفات ترمیم

گلاب سومرو نے 6 اگست 2017ء کو دادو میں وفات پائی اور مرکھپور محلے کے قبرستان میں سپرد خاک کیے گئے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 01 اکتوبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2020 
  2. http://www.sindhiadabiboard.org/Catalogue/History/Book75/Book_page18.html
  3. https://azizkingrani.wordpress.com/2014/12/18/poets-and-writers/
  4. http://www.sindhiadabiboard.org/Catalogue/History/Book75/Book_page28.html
  5. https://sindhsalamat.com/threads/49515/