گوبر (انگریزی: Cow dung) ان فُضلات کو کہا جاتا ہے جنہیں گائے، بیل، بچھڑے، بھینس اور بھینسہ کی قضائے حاجت کے بعد جاری ہوتے ہوئے عمومًا دیکھا جاتا ہے۔ یہ فُضلات ان جانوروں کے پیشاب سے مختلف ہوتے ہیں۔ یہ ٹھوس، چپچپے، بد بو دار اور عمومًا کسی قدر گندمی رنگ کے ہوتے ہیں۔ ان چوپایوں میں ایک خاصیت ہوتی ہے کہ یہ لوگ گھاس اور چارہ بڑی ہی تیزی سے کھا لیتے ہیں۔ پھر آرام سے پیٹ میں جا چکی چیزوں کو نکال کر منہ میں خوب چباتے ہیں۔ درختوں سے ملنے والا چارہ، جیسے کہ گھاس اور پتے ہاضمے کے مرحلوں سے گزرنے کے بعد گوبر کی شکل میں فضلات کے طور پر ان جانوروں کی جانب سے خارج کیے جاتے ہیں۔ یہ گوبر کئی دھاتوں سے لب ریز ہوتا ہے۔ یہ کھیتوں میں کھاد یا فرٹیلائزر کا کام دیتا ہے۔ اگر چیکہ عام طور سے گوبر گہرے یا مدھم گندمی رنگ کے ہوتے ہیں، تاہم یہ کئی بار سبز رنگ اور سیاہ رنگ کی طرف بھی مائل ہوتے ہیں۔ یہ گوبر ہوا میں جاری ہو کر اور بھی گہرا ہو سکتا ہے۔

گوبر کے متعدد فوائد

ترمیم

گوبر کے متعدد فوائد ہیں۔ جن میں سے اہم فوائد اس طرح ہیں: o گوبر کو بھارت، نیپال اور کچھ اور ملکوں میں دیواروں میں روٹی کی شکل میں بنا کر چپکایا جاتا ہے۔ انھیں اُکھلیاں کہا جاتا ہے۔ اُکھلیوں کو سوکھنے کے بعد گاؤں اور دیہی علاقوں میں ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ان سے چولہے جلتے ہیں۔ یہ گیس کے مقابلے کافی سستے ہیں۔
o گوبر سے گوبر گیس بنانے کی بھی گنجائش موجود ہے۔ اس سے دیہی علاقوں کا شہروں پر بجلی سازی یا فراہمی کے لیے انحصار میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
o گوبر کو گاؤں اور دیہی علاقوں کے لوگ سستے میں فرش کی تعمیر کے طور پر استعمال کرتے ہیں، اگر چیکہ ایسا فرش ٹکاؤ نہیں ہوتا۔
o گاؤں اور دیہی علاقوں سوکھے گوبر کیڑوں مکوڑے کو دور کرنے کے استعمال میں لایا جاتا ہے۔
o گوبر سے کھاد کا کام لیا جاتا ہے۔[1]
o گوبر سے کچھ چکہوں صابن بھی بنائے جا چکے ہیں۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم