پنجابی زبان کے ترقی پسند ادیب، کہانی نویس، ناول نگار، ڈراما نگار، مصنف اور ایڈیٹر گوربخش سنگھ پریت لڑی۔(1895ء تا 1977ء)

گوربخش سنگھ
 

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1895ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 20 اگست 1971ء (75–76 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی مشی گن یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ نقاد ،  مصنف ،  ناول نگار ،  افسانہ نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان پنجابی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

سردار گوربخش سنگھ 26 اپریل 1895ء کو پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کی عمر سات برس تھی کہ ان کے والد کا انتقال ہو گیا، سیالکوٹ سے میٹرک کے بعد ایف سی کالج، لاہور میں داخلہ لیا، معاشی مشکلات کی وجہ سے کالج کے ساتھ ساتھ 15 روپے ماہوار میں ایک مختصر وقت کے لیے کلرک کی نوکری شروع کردی، بعد میں 1913 میں تھامسن سول انجینئری کالج، روڑکی سے ڈپلوما حاصل کیا۔ فوج میں بھرتی ہوکر عراق اور ایران گئے، 1922 امریکا میں مشی گن یونیورسٹی میں انجینئری کے ڈگری لے کر واپس آئے اور ایک ریلوے انجینئر کے طور پر ملازم ہوئے۔

پریت لڑی

ترمیم

پیشے کے اعتبار سے ایک کامیاب انجینئرہونے کے ساتھ ساتھ انھوں نے پنجابی ادب میں بھی طبع آزمائی کی اور اپنی الگ شناخت بنائی۔ 1933ء میں ماڈل ٹاؤن، لاہور سے پنجابی اور اُردو زبان میں ایک ماہانہ میگزین ‘‘پریت لڑیآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ preetlari.wordpress.com (Error: unknown archive URL)’’ کی اشاعت شروع کی، جو لوگوں میں اتنا مقبول ہوا کہ آپ کا نام ہی ‘‘گوربخش سنگھ پریت لڑی ’’پڑ گیا۔

پریت نگر

ترمیم

1936ء میں انھوں نے لاہور اور امرتسر کے درمیان ‘‘پریت نگر ’’ یعنی محبت کرنے والوں کا شہر کے نام سے ایک شہر آباد کیا جو صرف ترقی پسند شاعروں، ادیبوں اور انسان دوست دانشوروں اور فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ہی مختص تھا۔ برطانوی دور میں ‘‘پریت نگر’’ کو ترقی پسند ادیبوں اور سماجی انقلاب کے لیے جدوجہد کرنے والے کارکنوں کے مرکز کی حیثیت حاصل تھی۔[2] فیض احمد فیض، ساحر لدھیانوی، امرتا پریتم، نُور جہاں(گلوکارہ)، بلراج ساہنی(اداکار)، شوبھاسنگھ(پینٹر)،اُپیندر ناتھ اشک، بلونت کارگی، کرتار سنگھ دُگل اور حمید اختر جیسے ادیب اس شہر کے باسی تھے۔ گوربخش سنگھ ہر سال یہاں ادبی اجتماع منعقد کرتے جس میں برصغیر کے کونے کونے سے ادیب، شاعر اور دانشور شریک ہوتے۔ تقسیم ہند کے وقت جب یہ شہر بھی فسادات سے محفوظ نہ رہا تو گوربخش سنگھ دل برداشتہ ہوکر دہلی چلے گئے۔ 1950ء کی دہائی میں واپس آئے اور ‘‘پریت لڑی ’’کو دوبارہ شروع کیا۔

کہانی، ناول، ڈرامے، مضامین اور بچوں کے ادب پر آپ کی پچاس کے زائد کتب شائع ہوئیں۔ میکسم گورکی کے ناول ‘‘ماں ’’ کے پنجابی ترجمہ پر آپ کو سوویت نہرو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پنجابی ادب کا یہ معروف نام 20 اگست 1978ء کو اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔ لیکن پریت لڑی اور پریت نگر ابھی تک پرانی روایات کے امین کے طور پر قائم دائم ہے

تصانیف

ترمیم

مجموعہ مضامین

ترمیم
  • سانوی پدھری زندگی۔... (ہموار زندگی)
  • پرسنّلمی عمر۔... (اچھی طویل زندگی)
  • سوے پورنتا دی لگن۔... (تکمیلِ خودی کی لگن )
  • اک دنیاں دے تیراں سپنے۔... (ایک دنیا کے تیرا خواب)
  • نواں شوالہ۔... (نیا شیوالہ)
  • زندگی دی راس۔... (زندگی کا لب لباب)
  • پرم منکھ۔... (بہترین انسان)
  • میرے جھروکھے چوں۔... (میری کھڑکی سے باہر)
  • کھلھا در۔... (کھولنے کی شرح)
  • پریت مارگ.... (محبت کے راستے)
  • فیصلے دی گھڑی۔... (فیصلے کی گھڑی)
  • زندگی وارث ہے۔... (زندگی وارث ہے)
  • خوش حال جیون۔... (خوش حال زندگی)
  • نویاں تقدیراں دی پھُلّ کیاری۔... (نئی تقدیر کی پھول کیاری)
  • ایہہ جگ ساڈا۔... (ہماری جنگ)
  • اسمانی مہانندی (ترجمہ).... (عظیم آسمانی خوشی)
  • زندگی دے راہ (ترجمہ).... (زندگی کی راہ)

خودنوشت اور یادداشتوں

ترمیم
  • میریاں ابھلّ یاداں (1959).... (میری ناقابل فراموش یادیں)
  • منزل دسّ پئی (1964).... (دیکھی ہوئی منزل)
  • میری جیون کہانی۔... (میری زندگی کی کہانی)
  • چٹھیاں جیتاں دے ناں۔... (جیت کے نام خطوط )

ناول

ترمیم
  • انویاہی ماں۔... (بن بیاہی ماں)
  • رکھاں دی جیراند۔... (جیراند کا درخت)
  • ماں (ترجمہ).... (ماں۔ میکسکم گورکی)

کہانیوں کے مجموعے

ترمیم
  • ناگ پریت دا جادو (1940).... (سانپ کی محبت جادو)
  • انوکھے تے اکلے (1940).... (انوکھے اور اکیلے )
  • اسمانی مہانندی (1940).... (عظیم آسمانی خوشی)
  • وینا ونود (1942).... (وینا ونود)
  • پریتاں دی پہریدار (1946).... (محبت کے پہرے دار)
  • پریت کہانیاں (1950).... (رومانوی کہانیوں )
  • شبنم (1955).... (شبنم)
  • بھابی مینا (1956).... (بھابی مینا )
  • عشقَ جہناں دے ہڈیں رچیا (1959).... (عشق جنوں نے عملی طور پر کیا)
  • زندگی وارث ہے (1960).... (زندگی وارث ہے )
  • اک رنگ سہکدا دل (1970).... (ایک رنگ سینکڑوں دل)

ڈرامے

ترمیم
  • راج کماری لتکا تے ہور پریت ڈرامے۔... (شہزادی لتیکا اور دوسرے * رومانوی ڈرامے)
  • پریت مکٹ (1922-23).... (محبت کا تاج)
  • پورب-پچھم۔... (مشرق و مغرب)
  • ساڈی ہونی دا لشکارا۔... (ہمارے ہونے کی شان)

بچوں کا ادب

ترمیم
  • گلابی عینکاں۔... (گلابی عینک)
  • پریاں دی موری۔... (پریوں کا غار)
  • گلابو۔... (گلابو)
  • مراداں پوریاں کرن والا کھوہ۔... (مرادیں پوری کرنے والا کنواں)
  • جگاں پرانی گلّ۔... (برسوں پرانی بات)

حوالہ جات

ترمیم
  1. ناشر: کتب خانہ کانگریس — کتب خانہ کانگریس اتھارٹی آئی ڈی: https://id.loc.gov/authorities/n82018135 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اپریل 2020
  2. "حمید اختر کا پریت نگر"۔ 4 دسمبر 2013ء