گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، چنڈی گڑھ

گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، چنڈی گڑھ (انگریزی: Government Medical College and Hospital, Chandigarh) ایک طبی درس گاہ ہے جو چنڈی گڑھ، بھارت میں قائم ہے۔ یہ طبی درس گاہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر انتظام ہے۔ اس کی تاسیس 1991ء میں ہوئی تھی اور اس کے کیمپس کا رقبہ 36 ایکڑ (15 ہیکٹیر) ہے۔ یہ سیکٹر 32، چنڈی گڑھ میں واقع ہے۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل
قسمعوامی
قیام1991
ڈائریکٹربی ایس چوان [1]
مقامچنڈی گڑھ، بھارت
کیمپسشہری
ویب سائٹhttp://gmch.gov.in/

کورس

ترمیم

جامعہ میں 150 طلبہ کی گنجائش ہے جو ایم بی بی ایس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ماسٹرز سطح کے کورس کی سہولت بھی موجود ہے جیسے کہ ایم فل، ایم ڈی اور ایس جو مختلف طبی اور جراحی کے شعبوں میں لی جا سکتی ہیں۔

تاریخ

ترمیم

گورنمنٹ میڈیکل کالج، چنڈی گڑھ کا آغاز 1991ء میں ہوا جو کی پریاس بلڈنگ میں واقع ہے۔ سیکٹر 38 ایک کوشش کے طور گریجویشن میں برتری اور پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی حوصلہ افزائی پر مبنی ہے۔ اس کی سنگ بنیاد اس وقت کے وزیر اعظم چندر شیکھر نے 20 جنوری 1991ء کو رکھی تھی۔ کالج اور ہسپتال کی تعمیر اسی سال شروع ہوئی۔

کیمپس

ترمیم

س کے کیمپس کا رقبہ 36 ایکڑ (15 ہیکٹیر) ہے۔ یہ سیکٹر 32، چنڈی گڑھ میں واقع ہے اور اس میں ہسپتال کے 5 بلاک اور اس کے لیے مختص ایک عمارت ہے۔

کیمپس

ترمیم

جی ایم سی ایچ کی صدارت ڈائریکٹر پرنسپل جگجیت سنگھ چوپڑا کے ہاتھوں ہے جو پدم بھوشن اعزاز یافتہ ہیں اور بانی پرنسپل رہے ہیں۔ برسر عہدہ پرنسپل پروفیسر بی ایس چوان ہیں جنہیں میڈیکل سوپر انڈینڈنٹ پروفیسر روی گپتا کا تعاون حاصل ہے۔

درجہ بندی

ترمیم

2019ء میں آؤٹ لک انڈیا نے مختلف طبی کالجوں کی فہرست میں اس کالج کو سترھواں مقام دیا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Director"۔ gmch.gov.in۔ Government Medical College and Hospital۔ 12 مئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2021 

بیرونی روابط

ترمیم