گوزبمپس (انگریزی: Goosebumps، اردو: خوف زدگی، رونگٹے کھڑے ہوجانا) امریکی مصنف آر ایل اسٹائن کا بچّوں کے لیے تخلیق کردہ خوفناک کہانی سلسلہ ہے، جسے ابتدا میں اسکالسٹک پبلشنگ نے شائع کیا۔ ان کہانیوں کے مرکزی کردار بچّے ہی ہوتے ہیں جو خود کو کسی ڈراؤنی اور خوف ناک صورتِ حال میں گھرا ہوا پاتے ہیں۔ 1992ء سے 1997ء تک، ’’گوزبمپس‘‘ کے عنوان کے تحت 62 کتب شائع ہوئیں۔ اسٹائن نے اس کے ساتھ ساتھ دیگر سلسلے بھی تخلیق کیے: گوزبمپس سیریز 2000 (انگریزی: Goosebumps Series 2000؛ اُردو: رونگٹے کھڑے کرنے والا سلسلہ 2000)، گیو یورسیلف گوزبمپس (انگریزی: Give Yourself Goosebumps؛ اُردو: اپنے رونگٹے کھڑے کریں)، ٹیلز ٹو گیو یو گوزبمپس (انگریزی: Tales to Give You Goosebumps؛ اُردو: آپ کے رونگٹے کھڑے کرنے والے قصّے)، گوزبمپس ہوررلینڈ (انگریزی: Goosebumps HorrorLand؛ اُردو: رونگٹے کھڑی کرنے والی خوف ناک سرزمین)، گوزبمپس ٹرپل ہیڈر (انگریزی: Goosebumps Triple Header؛ اُردو: رونگٹے کھڑے کرنے والی تین گنا سرِ تحریر)، گوزبمپس موسٹ وانٹڈ (انگریزی: Goosebumps Most Wanted؛ اُردو: مطلوب ترین خوف زدگیاں)۔ ایک دوسرا سلسلہ، گوزبمپس گولڈ (انگریزی: Goosebumps Gold؛ اُردو: سنہری خوف زدگیاں) کبھی منظرِ عام پر نہ آسکا۔ بعد ازاں گوزبمپس کو ٹیلی ویژن سلسلہ اور تجارتی مصنوعات کے لیے بھی تخلیق کیا گیا۔

گوزبمپس
گوزبمپس کا لوگو
گوزبمپس کا شارہ
مصنفآر ایل اسٹائن
سرورق مصورٹم جیکبس
مارک نگاتا
برینڈن ڈورمین[1]
ملکریاست ہائے متحدہ
زبانانگریزی
صنفخوف ناک، ہیجان انگیز، ادب اطفال
ناشراسکالسٹک پبلشنگ
اشاعتاصل سلسلہ: جولائی 1992ء – دسمبر 1997ء
اخذ کردہ سلسلے: اکتوبر 1994ء – تاحال
ذرائع ابلاغمطبوعہ
تعداد کتب179[نوٹ 1] (کتابوں کی فہرست)

جولائی 1992ء میں اپنے پہلے ناول، ویلکم ٹو ڈیڈ ہاؤس (انگریزی: Welcome to Dead House؛ اُردو: مردہ خانہ میں خوش آمدید) کی اشاعت سے اس سلسلے نے دنیا بھر میں بے حد مقبولیت حاصل کی۔ 2014ء تک، اس سلسلے کے تحت شائع ہونے والی کتابیں 32 زبانوں میں 350 ملین سے زائد فروخت ہو چکی ہیں۔

ساخت اور صنف ترمیم

گوزبمپس سلسلہ خوف ناک، ہیجان انگیز اور بچّوں کے قّصوں کی اصناف کے تحت آتا ہے، تاہم اسٹائن کے مطابق یہ ایسی ’’ڈراؤنی کتب ہیں جو مزاحیہ بھی ہیں‘‘۔[2] ہر کتاب مختلف بچّوں کے کردار[3] اور ماحول[4] پر مبنی ہے۔ مرکزی کردار متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور مذکر یا مونث ہو سکتے ہیں۔[5] گوزبمپس کہانیوں کے مرکزی کردار اکثر دور دراز علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ اُن کا تعلق کسی پُر سکون مضافاتی علاقے سے بھی ہو سکتا ہے اور وہ کسی اقامتی مدرسے یا اجنبی گاؤں میں بھی ہو سکتے ہیں۔[6] کتابوں کے کردار عموماً کسی نئے علاقے میں منتقل ہوئے ہوتے ہیں یا اپنے رشتے داروں کے ہاں رکنے گئے ہوتے ہیں۔[5]

گوزبمپس کہانیوں کے خاکے کی ساخت ایک جیسی ہے[7] جس میں فرضی کم عمر کردار خود کو خوف ناک حالات میں گھرا ہوا پاتے ہیں۔[8] زیادہ تر کتب میں ضمیر متکلم راوی کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے اور انجام کو پیچیدہ اور الجھا ہوا رکھا گیا ہے۔[9] کرداروں کا اکثر اجنبی اور مافوق الفطرت طاقتوں سے مقابلہ ہوتا ہے۔[10] اسٹائن کا ایک مخصوص خاکہ ہے جسے اُنھوں نے تمام گوزبمپس کتب میں اپنایا ہے۔ اُن کی کہانیوں میں کسی کی موت نہیں ہوتی اور نہ ہی ان میں بچّے خود کو ایسی صورتِ حال میں گھرا ہوا پاتے ہیں جسے بہت زیادہ سنجیدہ قرار دیا جائے۔[11] اسٹائن اپنی کتابوں کی کام یابی کا سبب اُن میں منشیات، بد کرداری اور تشدد کی عدم موجودگی قرار دیتے ہیں۔[12]

وضاحت ترمیم

  1. بشمول:
    • 62 اصل ’’گوزبمپس‘‘ کتب؛
    • 25 ’’گوزبمپس سلسلہ 2000‘‘ کتب؛
    • 50 ’’گیو یورسیلف گوزبمپس‘‘ کتب؛
    • 6 ’’ٹیلز ٹو گیو یو گوزبمپس‘‘ کتب؛
    • 2 ’’گوزبمپس ٹرپل ہیڈر‘‘ کتب؛
    • 19 ’’گوزبمپس ہوررلینڈ‘‘ کتب؛
    • 6 ’’گوزبمپس ہال آف ہوررز‘‘ کتب؛
    • 8 ’’گوزبمپس موسٹ وانٹڈ‘‘ کتب؛ اور
    • ’’گوزبمپس وانٹڈ: دی ہانٹڈ ماسک‘‘۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Brandon Dorman illustration: bio" (بزبان انگریزی)۔ برینڈن ڈورمین ڈاٹ کام 
  2. فورسٹل 2002, p. 222.
  3. جوائس ایم روزنبرگ (27 اکتوبر 1996ء)۔ "Goosebumps: So successful they're scary" (بزبان انگریزی)۔ لارنس جرنل ورلڈ 
  4. ویسٹ فال 2000, p. 44.
  5. ^ ا ب موریس 2000, p. 69.
  6. احمد (16 فروری 2011ء)۔ "Get Goosebumps with R.L. Stine" (بزبان انگریزی)۔ چینائی آن لائن 
  7. موریس 2000, p. 68.
  8. موریس 2000, p. 71.
  9. کوٹس 2004, p. 170.
  10. کولینن & پرسن 2005, p. 707.
  11. روئٹرز (4 ستمبر 2012ء)۔ "Goosebumps' writer R.L. Stine looks to his childhood for book ideas" (بزبان انگریزی)۔ دی واشنگٹن پوسٹ 
  12. فریزیئر مور (4 ستمبر 2012ء)۔ "TV special aims to give kids goosebumps" (بزبان انگریزی)۔ دی بیور کاؤنٹی ٹائمز 

کتابیات ترمیم

==بیرونی روابط==* باضابطہ موقع جال، اسکالسٹک پریس پر* گوزبمپس (ٹی وی سلسلہ) آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)* گوزبمپس (ٹی وی سلسلہ) ٹی وی ڈاٹ کام پر * گوزبمپس (فلم) آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)