گول میز (انگریزی: Round table) ایک قسم کا تعلیمی مذاکرہ ہے۔ اس مذاکرے میں شرکاء مخصوص گفتگو کے موضوعات پر رضا مند ہوتے ہیں اور انھیں زیر بحث لاتے ہیں۔ ہر فرد کو اس بات کا مکمل موقع دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی بات رکھے، جیسا کہ گولائی دار ترتیب سے عیاں ہوتا ہے، اسی طرح سے اصطلاح گول میز رواج پا چکی ہے جو مختلف الخیال لوگوں زمروں، فرقوں، فعالیت پسندوں اور دوسرے لوگوں کے بیچ مذاکروں کا ایک طریقہ ہے۔

مستقل کوششیں ترمیم

عالمی سطح پر کچھ ادارہ جات ہیں کو پیشہ ورانہ طور پر با مقصد گول میز مذاکروں کے انعقاد کا تجربہ ہے۔ ان میں کینیڈا میں قائم دی انرجی راؤنڈ ٹیبل (The Energy Roundtable) ہے۔ یہ ایک نجی شعبے کی فورم ہے جس کا آغاز 2004ء مین ہوا تھا۔ اس مقصد یہ طے کرنا تھا کہ کینیڈائی توانائی شعبہ گھریلو معاملات اور بین الاقوامی تیل اور گیس بازاروں میں کس طرح کا کردار نبھائے۔ اس کے مالیہ کی فراہمی کینیڈا یورپ راؤنڈ ٹیبل فار بزنس (Canada Europe Roundtable for Business) کی جانب سے ہوتی ہے۔ دی انرجی راؤنڈ ٹیبل اعلٰی سطحی موضوعاتی مذاکروں اور مؤتمروں کا انعقاد کرتا ہے جو کینیڈا کو محدود وسائل کی دنیا میں نوانائی کا مستحکم اور ترقی پزیر فراہم کنندے کو طور پر پیش کرتے ہیں، جو ان ایجادی خیالات کے رو پزیر ہونے میں معاون ہیں کہ کس طرح سلسلہ وار انداز میں کینیڈا کے وسیع توانائی کے وسائل ترقی کر سکتے ہیں اور بین الاقوامی بازار تک ان کی رسائی ہو سکتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان تجارتی مواقع کو ڈھونڈنے کا مقصد پورا کرنا ہے کہ ان سب سے سرمایہ کاروں اور خدمات فراہم کنندوں کے لیے کیا نئے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔ یہ فورم کی سالانہ تقاریب ٹورانٹو، کلگری اور لندن میں ہوتی ہیں جہاں وہ قائدین جمع ہوتے ہیں جو کینیڈا کے نوانائی کے مستقبل میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔[1]

موضوعاتی گول میز مذاکرے ترمیم

ریاستہائے متحدہ امریکا میں ہوسٹن میں مبنی ہوسٹن ایمیگریشن لیگل سرویسیز کلیبوریٹیو ایک عرصے سے بین العقائد اور بین المذاہب مذاکروں اور کانفرنسوں کا انعقاد کرتے آیا ہے۔ وہ اس ضمن میں خواتین کو بھی بااختیار اور ان کی ساجھے داری کی بھی کوشش کرتا آیا ہے۔ اسی سلسلے میں ادارے نے مختلف العقائد خواتین کا ایک گول میز مذاکرہ انسانی بازارکاری کے موضوع پر کر چکا ہے۔ اس طرح سے تعلیمی اور تعمیری مذاکروں کا مقصد مختلف زمروں کے لوگوں کی رائے جاننا، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور معاصر مسائل پر لوگوں کی رائے جمع کرنا ہے۔[2]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم