گوپانگ ایک بلوچ قبیلہ ہے یہ بلوچوں کے بڑے قبیلے میں سے ایک بلوچ لوگ۔یہ زیادہ تر سرائیکی زبان بولتے ہیں جو"بدین" خیرپور" کراچی" لاڑکانہ حیدرآباد"نوشہروفیروز"کمبر"نوابشاہ"علی پور"جتوئی" مظفرگڑھ"ترنڈہ محمدپناہ"بہاول پور ملتان"ڈیرہ غازی خان" راجن پور" جامپور"وغیرہ وغیرہ اور مختلف علاقوں میں آباد ہے اور اسے سردار قبیلہ بھی کہا جاتا ہے یہ قبیلہ میر چاکر خان رند کے ہمراہی تھے یہ بعد میں الگ ہو کر سندھ اور پنجاب میں رہنے لگے گوپانگ اس کے مورئث اعلیٰ کے بڑے بیٹے کا نام تھااس کی اولاد کو گوپانگ کہا جاتا ہے مظفرگڑھ رحیم یار خان راجن پور ڈیرہ غازی خان میں ان کے مستقل علاقے اور (گوٹھ)ہیں گوپانگ بلوچ زیادہ تر سرائیکی زبان بولتے ہیں اور یہ قبیلہ کسی کی سرداری برداشت نہیں کرتا نہ ہی کسی کو سردار مانتا ہے اسے لیے اسے سردار قبیلہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس قبیلے میں تعلیم کی کوئی کمی نہیں یہ قبیلہ اولادشنبو خان ھوت بلوچ سے ہے جب میر چاکر خان ہندوستان گیا تو یہ قبیلہ اس کی ہمراہ تھا پھر ست گرہ سے واپس آ کر جہاں ان کو آب و دانہ نظر آیا تو یہ وہاں قیام پذیر ہو گئے یہ قبیلہ زیادہ تر ریاست بہاولپور راجنپور جامپور مظفرگڑھ اور متصل دریائے سندھ متمکن ہے تعداد اگر چہ اس کی بہت زیادہ ہے مگر اس کا کوئی مستقل سردار نہیں اس قبیلے کے تمام بزرگوں کو سردار مانا جاتا ہے دیگر قبائل کی طرح اس نے بھی دیگر قبائل سے مراسم کیے اور بعض سے جدل بھی کیا مزاریوں سے اس کی کچھ عرصہ تک لڑائی رہی یہ قبیلہ روجھان جا کر مزاریوں پر حملہ کرتا رہا بعد ازاں جب انگریز حکمران وارد ہوئے تو یہ کنارہ دریائے سندھ کی طرف منتقل ہو گئے اور آزادانہ طور پر وہیں رہنے لگے یہ قبیلہ زمیداری اور مالداری پر انحصار کرتا ہے لوٹ مار میں اس قبیلے کا کوئی جواب نہ تھا جب کبھی تاریخ میں لوٹ مار کا ذکر آتا ہے تو اس میں اس قبیلے کا 1/4 عمل دخل ہوتا تھا (گل بہار٫بلوچ قبائل میں 196)

سندھ میں ان کے مشاہیر یہ ہیں"

1) حیدر بخش عزیز گوپانگ٫(سندھی ادیب)

2)انب گوپانگ (سندھی مترجم،ادیب)

3) مولانا غلام علی گوپانگ(گوٹھ مولوی غلام علی گوپانگ تحصیل و ضلع بدین عالم دین 1949ء)

4) سردار کرم خان گوپانگ (ضلع مظفرگڑھ)

5) سردار میر ہزار خان گوپانگ (ضلع مظفرگڑھ)

6) سردار حضور بخش خان گوپانگ (بلوچ اتحاد مظفرگڑھ)

7) سردار عامر طلال خان گوپانگ

8) سردار عاشق خان گوپانگ (علی پور مظفرگڑھ)

9)سردار رانجھا خان گوپانگ

اور بھی کافی سردار گزرے ہیں

سندھ اور پنجاب میں ان کے مشہور گوٹھ اور علاقے "

گوٹھ امام بخش گوپانگ"

گوٹھ بخش علی گوپانگ

گوٹھ صابر گوپانگ"۔

گوٹھ دلدار خان گوپانگ

گوٹھ گوپانگ۔ "۔

گوٹھ عالم خان گوپانگ

گوٹھ شاہ علی گوپانگ"۔

گوٹھ غازی خان گوپانگ

گوٹھ فیض محمد گوپانگ (نواب شاہ)

گوٹھ شیر محمد گوپانگ"

گوپانگ گوٹھ چاکر خان گوپانگ چوک ( علی پور مظفرگڑھ)

کلروالی پل

کچی پکی مظفرگڑھ وغیرہ وغیرہ [1][2]

شخصیات

ترمیم
  • سردار عامر طلال خان گوپانگ
  • جاوید علی گوپانگ ایڈووکیٹ

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Gopang Baloch"۔ 16 اگست 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2017 
  2. Gopang - History