گوگا کپور

بھارتی فلمی اداکار

بالی وڈ کے فلمی اداکار۔ معروف ولن۔ اصل نام رویندر کپور۔ دسمبر 1940ء کو پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1971ء میں بنے والی فلم 'جلوہ ' میں پہلی مرتبہ اداکاری کی اور تقریباً 500 میں کام کیا۔ انھوں نے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان جیسے سپراسٹارز کے ساتھ بھی کام کیا۔ امیتابھ بچن کے ساتھ تو انھوں نے ایک نہیں 20 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ شاہ رخ خان کی فلم 'کبھی ہاں کبھی نا' میں انھوں نے انتھونی گومز کا یادگار کردار ادا کیا۔ عامر خان اور جوہی چاوٴلہ کے ساتھ فلم "قیامت سے قیامت تک" میں بھی انھوں نے لازوال رول کیا۔ ان کی کامیاب فلموں میں پتھر کے پھول، جگر، بے تاب اور میں اناڑی تو کھلاڑی' شامل ہیں جبکہ زنجیر، ڈان، گنگا جمنا سرسوتی، مرد، دو اور دو پانچ، شان، مسٹر نٹور لال، مقدر کا سکندر، خون پسینہ، ہیرا پھیری اور شہنشاہ امیتابھ کے ساتھ ان کی یادگار فلمیں ہیں۔ مارچ 2011ء میں ان کا انتقال ہوا۔

گوگا کپور
معلومات شخصیت
پیدائش 15 دسمبر 1940ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گوجرانوالہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 3 مارچ 2011ء (71 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم