گھنٹہ گھر، شکارپور
گھنٹہ گھر، شکار پور (دیگر نام: کلا ک ٹاور، شکار پور)، پاکستان کے شہر شکار پور، سندھ، کے شہر کے مرکز میں واقع ایک تاریخی مقام ہے۔ [1][2]
گھنٹہ گھر، شکار پور Clock Tower, Shikarpur | |
---|---|
گھنٹہ گھر، شکارپور | |
متبادل نام | کلاک ٹاور |
عمومی معلومات | |
قسم | گھنٹہ گھر |
مقام | شکارپور، سندھ |
ملک | پاکستان |
متناسقات | 27°57′03″N 68°38′09″E / 27.950701°N 68.635838°E |
لاگت | 5000 روپے |
تاریخ
ترمیمیہ گھنٹہ گھر 1935 میں تعمیر کیا گیا، گھنٹہ گھر سیٹھ ہیرا نند نندھیرام بجاج کی یاد میں ان کے بیٹوں، سیٹھ کونیا لال بجاج اور سیٹھ راجہ رام بجاج نے بنایا تھا۔ [3][4] افتتاحی تقریب کی یاد میں جے پور راجستھان کا ایک مخصوص پتھر، مینار کی بنیاد پر رکھا گیا ہے۔ [3]
اس گھنٹہ گھر کی تعمیر ہندوستان کے شہنشاہ جارج فریڈرک ارنسٹ البرٹ پنجم کی سلور جوبلی کے موقع پر 6 مئی کو شروع ہوئی۔ [1][3] بجاج خاندان کی طرف سے 5000 روپے کے عطیہ سے چلنے والے اس منصوبے کی نگرانی شکار پور کی میونسپل کمیٹی نے کی، جس میں کے وی جوشی چیف آفیسر اور ایچ این مینسیس منتظم تھے۔ [3]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "The clock tower of Shikarpur | Footloose"۔ The News International
- ↑ "Lakhi Dar, Shikarpur"۔ EFT Sindh
- ^ ا ب پ ت "Shikarpur's Ghanta Ghar is having a rough time"۔ Daily Times۔ 5 اگست 2018
- ↑ Awais، Muhammad۔ "The Forgotten City: An Ode to Old Shikarpur"۔ Youlin Magazine