شکارپور، پاکستان
شکارپور پاکستان کے صوبہ سندھ کا شہر ہے جو اسی نام کے ضلع و تحصیل کا صدر مقام بھی ہے۔ اس کی بنیاد 1417ء کو رکھی گئی، یہ داؤد پوتروں کی شکار گاہ تھی اسی نسبت سے اسے شکار پور کا نام ملا، یہ دریائے سندھ کے بائیں کنارے سے 29 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
شکارپور، پاکستان | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت برائے | ضلع شکارپور (1901–) |
تقسیم اعلیٰ | ضلع شکارپور ، ضلع سکھر ، تالپور خاندان ، کلہوڑا سلطنت |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 28°00′00″N 68°40′00″E / 28°N 68.666666666667°E |
بلندی | 13 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 155400 (2017) |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1165108 |
درستی - ترمیم |
ذرائع نقل و حمل
ترمیمشکارپور شمالی سندھ میں سکھر اور جیکب آباد کے درمیان دو قومی شاہراہوں (قومی شاہراہ 65 اور قومی شاہراہ 55) کے سنگم پر واقع ہے۔ یہ دونوں شاہراہیں بالترتیب سندھ کو بلوچستان سے اور سندھ و بلوچستان دونوں کو پنجاب سے منسلک کرتی ہیں۔ این 55، جسے عام طور پر انڈس ہائی وے کہا جاتا ہے، دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر واقع قومی شاہراہ (این-5 یا نیشنل ہائی وے) کے بعد دوسرا اہم ترین راستہ ہے جو کراچی کو پشاور سے منسلک کرتا ہے۔ جبکہ این 65 سکھر سے شروع ہو کر کوئٹہ پر ختم ہوتا ہے اور بلوچستان کو صوبہ سندھ سے منسلک کرنے والی ایک اہم شاہراہ ہے۔ علاوہ ازیں شکارپور سے بذریعہ انڈس ہائی وے رتودیرو بھی پہنچا جا سکتا ہے جہاں سے گوادر کے لیے ایک موٹر وے زیر تعمیر ہے جسے ایم-8 کہا جاتا ہے۔
شکارپور قومی ریلوے لائن کے اس حصے پر واقع ہے جو سکھر اور لاڑکانہ کو بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ سے ملاتی ہے۔ علاوہ ازیں شہر سے کراچی اور ملک بھر کے دیگر شہروں کے لیے بسیں، ویگنیں اور دیگر ذرائع بھی دستیاب ہیں۔
اہمیت
ترمیمماضی میں شکارپور ایران اور وسط ایشیا سے بذریعہ قندھار ہندوستان آنے والے قافلوں کے لیے ایک اہم پڑاؤ کی حیثیت رکھتا تھا تاہم برطانوی راج میں سکھر کی اہمیت بڑھ جانے کے باعث شکارپور اپنی قدر کھو بیٹھا۔ تاہم اپنی مٹھائیوں اور اچاروں کے باعث آج بھی سندھ بھر میں شہرت رکھتا ہے۔
اہم شخصیات
ترمیمشکارپور نے پاکستان کو کئی اہم شخصیات سے نوازا ہے جن میں سب سے معروف سندھی و اردو کے مشہور شاعر شیخ ایاز تھے۔ آپ کے علاوہ درج ذیل اہم شخصیات کا تعلق ضلع شکارپور سے تھا۔
- آفتاب شعبان میرانی - سابق وزیر دفاع پاکستان اور سابق وزیر اعلی سندھ
- غوث بخش مہر - سابق اسپیکر سندھ اسمبلی
- صدر الدین درانی - سابق اسپیکر قومی اسمبلی
- سراج الدین درانی - موجودہ صوبائی وزیر بلدیات سندھ (بمطابق 2009ء)
- مقبول احمد شيخ سابق صوبائی وزیر سندھ
- امتياز احمد شيخ سابق روينيو منسٽر سندھ
- عتیقہ اوڈھو - معروف پاکستانی اداکارہ
- ڈاکٹر ابراھیم جتوئی - سابق صوبائی وزیر
- میر عابد حسین جتوئی - سابق صوبائی وزیر
- اللہ بخش سومرو - سابق وزیر اعلی اور صوبائی وزیر
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ شکارپور، پاکستان في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2024ء