ہالی وڈ علامت
ہالی ووڈ سائن ایک برّی شبیہہ(لینڈ مارک )اور امریکی ثقافتی علامت ہے جو کیلی فورنیا ریاست کے لاس اینجلس شہر کے سانتا مونیکا پہاڑوں کے ہالی وڈ ہلز علاقے میں واقع ہے۔ یہ سائن 45 فٹ لمبا (14 میٹر) سفید حروف سے علاقے کا نام انگریزی زبان میں ہالی وڈ (Hollywood) ترتیب سے لکھا ہے اور پورے لفظ کی کل چوڑائی 350 فٹ (110 میٹر) ہے۔ [1] دراصل :اس کی تعمیر 1923 میں ایک اشتہار کے طور پر کی گئی تھی، لیکن چھوڑ دیے جانے کے بعد سے اس کی امریکی مقبول ثقافت میں شناخت بڑھتی چلی گئی۔[2]
ہالی وڈ سائن The Hollywood Sign | |
---|---|
ہالی وڈ سائن کی موجودہ صورت | |
عمومی معلومات | |
مقام | ہالی وڈ، لاس اینجلس |
ملک | امریکا |
آغاز تعمیر | 1923 |
تکمیل | 1923 |
مرمت | تعمیر نو اکتوبر 1978 |
مؤکل | وڈرف اور شالس (ہالی وڈ لینڈ) |
تکنیکی تفصیلات | |
ساختی نظام | لکڑی اور شیٹ دھات (1923-1978) اسٹیل (1978 موجود) |
سائز | 45 فٹ (13.7 میٹر) لمبائی، 350 فٹ (106.7 میٹر) چوڑائی اصل : 50 فٹ (15.2 میٹر) لمبائی |
ڈیزائن اور تعمیر | |
معمار | تھامس فسک گاف |
نامزد: | February 7، 1973 |
رقم حوالہ: | 111 |
ہالی وڈ کو بچا لیا گیا
ترمیمدنیا کی معروف فلم نگری ہالی ووڈ ہلز پر بنائے گئے ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور علامتی نشان کو آخری لمحات میں ختم ہونے سے بچا لیا گیا ہے اور اس کی بقا میں اہم ترین کردار ‘‘پلے بوائے‘‘ کے بانی ہف ہیفنر نے ادا کیا ہے جنھوں نے اسے بچانے کی تحریک میں نو لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔
ہالی ووڈ کی فلمی صنعت دنیا بھر کی فلمی صنعت کا مصدر قرار دی جاتی ہے اور فلمی صنعت کے اس قدیم اور اہم شہر کی پہچان میلوں دور سے نظر آنے والا پہاڑی پر نصب "ہالی ووڈ" کا یہ نشان ہے جس کے معدوم ہونے کے خدشات اب ختم ہو گئے ہیں اور یہ نشان اسی طرح اپنی جگہ موجود رہے گا۔
یہ علامت بنیادی طور پر انیس سو تئیس میں اس پہاڑی پر ‘‘ہالی ووڈ لینڈ‘‘ کے نام سے نصب کی گئی تھی جو جائداد کی خرید فروخت کے ایک ادارے کے اشتہار کے طور پر تھی۔
ہالی ووڈ کا یہ سائن شہر کی ملیکت ہے لیکن اس کے ارد گرد کی زمین اور جائداد شکاگو کے سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کی ہے جنھوں نے پہاڑی پر نصب ہولی ووڈ کی اس علامت کے ارد گرد کی ایک سو اڑتیس ایکڑ زمین کو تعمیراتی کمپنی کو فروخت کرنا چاہا جو یہاں مہنگی قیمت کے جدید مکانات بنانا چاہتے تھے۔
اس خبر نے فلمی حلقوں میں ایک ہلچل مچا دی اور اس علامت کو بچانے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئیں اور 12.5 ملین ڈالر کا فنڈ قائم کیا گیا کیونکہ اس اراضی کی قیمت بھی اتنی ہی رکھی گئی تھی۔
یاد رہے کہ 2002 میں ہالی ووڈ ہلز کو ایک تعمیرا تی کمپنی نے پہلے پارک قائم کرنے کی غرض سے خریدا تھا لیکن جب مکانات بنانے کا منصوبہ طے ہوا تو اس تاریخی نشان کے تباہ ہونے کا اندیشہ پیدا ہوا جس پر ایک عوامی ادارے نے یہ پہاڑ دوبارہ خر یدنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم بھی شرو ع کر دی گئی۔
اب "پلے بوائے" کے حوالے سے معروف ہیوگ ہیفنر نے نو لاکھ ڈالر کا عطیہ دے دیکر فنڈز جمع کرنے کی اس مہم کو کامیاب بنا دیا ہے۔
کیلیفورنیا کے گورنر آرنلڈ شیوارزنگر نے جو خود بھی ہالی وڈ لیجنڈ ہیں اور اس ضمن میں فنڈز جمع کرنے کی تحریک میں پیش پیش رہے ہیں اب اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12.5 ملین ڈالر کے فنڈ جمع کرنے کی یہ تحریک اب کامیابی سے اختتام پزیر ہوئی ہے۔
سرمایہ کاروں نے یہ زمین یوں تو تعمیراتی کمپنی کو بیچنے کا عندیہ دیا تھا لیکن یہ بھی پیشکش کی تھی کہ اگر ہالی ووڈ کی اس علامت کو بچانے والا ٹرسٹ اتنی ہی قیمت دے گا تو وہ یہ زمین انہی کو دے دیں گے۔
ہیوگ ہیفنر اس نشان کو ‘‘ ہالی ووڈ ایفل ٹاور‘‘ کا نام دیتے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ میری کامیابیوں میں اس علامت کا بہت عمل دخل ہے کیونکہ میرے بچپن کے سارے خواب یہیں بننے والی فلموں سے پورے ہوئے ہیں اس کا میری زندگی اور پلے بوائے پر بہت اثر ہے۔
اس علامت کو بچانے کے لیے قائم کردہ فنڈ میں امریکا کی تمام پچاس ریاستوں،دس ممالک اور اداکار ٹام ہانکس اور ہدایتکار سٹیون سپلز برگ سمیت متعدد اہم شخصیات نے حصہ لیا ہے۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Renée Montagne (October 28, 2002)۔ "The Hollywood Sign"۔ Present at the Creation۔ این پی ار Crime Library۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ February 12, 2015
- ↑ Hollywood Sign Trust (May 19, 2005)۔ "The Hollywood Sign" (PDF)۔ A Beat-by-Beat Plotline۔ Hollywood Sign Trust۔ 07 جنوری 2019 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ August 12, 2007
- ↑ Hollywood Saved (مئی 19, 2005)۔ "The Hollywood Saved"۔ A Beat-by-Beat Plotline۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ August 12, 2007 النص "publisherبی بی سی t" تم تجاهله (معاونت);