ہاچیکو
Hachikō (ハチ公 ، نومبر 10, 1923ء – مارچ 8, 1935ء)ایک جاپانی پروفیسر کا اتیکا نسل کا پالتو کتا تھا جو اوداتی شہر کے نزدیک ایک فارم میں پیدا ہوا۔ وہ جاپان میں اپنی وفاداری کے حوالے سے جانا جاتا ہے جس کی وفا اس کے مالک کے وفات کے بھی کئی سال بعد اپنی موت قائم رہی۔ جاپان میں اسے chūken Hachikō (忠犬ハチ公, "وفادار کتا ہاچیکو") کے نام سے جانا جاتا ہے۔
Hachikō | |
نوع | کتا |
---|---|
نسل | Akita Inu |
جنس | مذکر |
پیدائش | Hachikō November 10, 1923 near the city of Ōdate, اکیتا پریفیکچر |
وفات | March 8, 1935 (aged 11) شیبویا، ٹوکیو |
جائے مسکن | Aoyama Cemetery, Minato, توکیو |
وجہ شہرت | Waiting perseveringly for the return of his deceased owner for more than nine years. |
مالک | Hidesaburō Ueno |
اولاد | کوئی نہیں |
ظاہر | Golden light brown with white (peach white) color on the upper face |
انعام | جہاں وہ اپنے مالک کا انتظار کرتا وہاں اس کا ایک تانبے کا ایک مجسمہ بنایا گیا ہے) |
زندگی
ترمیمسن 1924ء میں ہیڈسبرو اوینو نامی شعبہ ذراعت کے ایک جاپانی معلم نے ہاچیکو کو بطور پالتو کتے کے اپنا لیا۔ اپنے مالک کی زندگی میں روز یہ کتا انھیں قریبی ریلوے اسٹیشن تک چھوڑنے جایا کرتا تھا جہاں سے مالک ٹوکیو کے جامعہ کے لیے روانہ ہوتا۔ یہ عادت مئی 1925ء تک جاری رہی پھر اس کا مالک واپس نا لوٹا کہتے ہیں کہ انھیں دماغ کی نص پھٹنے کے سبب موت ہوئی تھی اور وہ اس اسٹیشن پر آنے سے قبل ہی کتے کو داغ مفارقت دے گئے لیکن کتا بدستور وہاں انتظار کے لیے موجود تھا اور اگلے نوسال نو مہینے اور پندرہ دنوں تک یہ کتا اپنے مالک کے انتظار میں وہاں ٹھیک اسی وقت آموجود ہوتا۔
بہت سے لوگ اسٹیشن پر موجود اپنے مالک کے انتظار میں بیٹھے اس کتے کو دیکھتے تھے اور ان میں سے کئی لوگوں نے اس کتے کو اس کے مالک کے ہمراہ بھی با رہا مواقع پر دیکھا تھا لیکن اس کتے نے لوگوں کی توجہ اس وقت کھینچ لی جب 4 اکتوبر 1942کو اساہی شمبون نامی اخبار میں اس متعلق ایک مضمون چھپی پھر لوگ اسے دیکھنے آتے اور اپنے ساتھ اس کے لیے خوراک بھی لایا کرتے تھے۔
ویکی ذخائر پر ہاچیکو سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |