ہفہاف بن مہند راسبی
ہفہاف بن مہند راسبی بصری حسین بن علی کے ساتھیوں میں سے تھے جو کربلا میں عاشورہ کے دن شہید ہو گئے تھے۔[1]
زندگی
ترمیمآپ امام علی ابن ابی طالب کے ساتھیوں میں سے تھے۔ اور جنگ صفین میں آپ امام علی کے ساتھ شریک تھے۔ آپ دوستانِ امام حسن ابن علی بھی تھے .[2] امام حسن کی شہادت کے بعد آپ بصرہ میں رہائش پزیر ہو گئے۔[3]
کربلا روانگی
ترمیمجب انھوں نے سنا کہ امام حسین مکہ سے کوفہ کی طرف چل پڑے ہیں آپ بصرہ سے سخت پہرے کے باوجود باہر نکل آئے اور کربلا کی طرف چل پڑے اور عاشورہ کے دن عصر کے وقت کربلا پہنچے .[4]
شہادت
ترمیمجس وقت وہ کربلا پہنچے جنگ ختم ہو چکی تھی اور عمر سعد کے لشکری خیام اہل بیت لوٹنے میں مصروف تھے، آپ ان حالات میں دفاع خیام اہل بیت کے لیے کھڑے ہوئے۔ دشمن کے کئی لشکریوں کو قتل کرنے کے بعد آپ محاصرے میں آ گئے اور گھوڑے سے نیچے آ گئے۔ آپ نے پا پیادہ جنگ جاری رکھی اور زخموں کی کثرت سے آپ شہید ہو گئے .[5]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "امام حسین (ع) کے اصحاب دی تعداد"۔ 03 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اکتوبر 2016
- ↑ شہید جو جنگ کے بعد کربلا آئے ...[مردہ ربط]
- ↑ حسین۔.
- ↑ حسین۔.
- ↑ پایگاه اطلاع رسانی استاد حسین انصاریان۔[مردہ ربط]