ہمارا تعلیمی نظام
محمد تقی عثمانی کی کتاب
ہمارا تعلیمی نظام پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ یہ کتاب مفتی محمد تقی عثمانی کے ماہنامہ البلاغ کراچی میں تعلیمی نظام سے متعلق شائع ہونے والے مقالات و مضامین کا مجموعہ ہے ، جنہیں بعد ازاں ان کی افادیت کے پیش نظر کتابی صورت میں شائع کیا گیا ہے ۔ کتاب میں حضور ﷺ کا انداز تعلیم و تربیت بیان کرنے کے بعد پاکستان میں دینی تعلیم کا سرسری جائزہ پیش کیا گیا ہے ۔ دینی مدارس کا نظام و نصاب ، دینی مدارس کے لیے تجاویز اور تعلیمی پالیسیوں کے اہم نکات کا تذکرہ بھی شامل کتاب ہے ۔ اخیر میں دار العلوم دیوبند کا تعارف کروایا گیا ہے۔١٣٦ صفحات کی کتاب ہذا ١٤٢٦ ھ میں مکتبہ دار العلوم کراچی سے شائع ہوئی ۔[1]
مصنف | محمد تقی عثمانی |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
موضوع | تعلیم |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٢٣۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢