ہند سما چار ممبئی سے شائع ہونے والا اردو اخبار ہے۔[1] یہ ان تین اخبارات میں سے ہے جو پنجاب کیسری گروپ کی جانب سے 1948 میں شروع کیے گئے تھے۔ یہ تین اخبارات کی 975,000 نقول عام دنوں میں بکتی ہیں اور 1.05 ملین نقول اختتام ہفتہ میں بکتی ہیں۔ اخبار کا صدردفتر سیول لائنز ممبئی میں ہے اور یہ اخبار جالندھر، انبالہ اور جموں سے چھپتا ہے۔[2]

ہند سما چار، جالندھر (اردو روزنامہ)

تاریخ

ترمیم

1980 کے دہے میں جب بھارتی ریاست پنجاب میں دہشت گردی پورے شباب پر تھی، اس اخبار کے بانی جگت ناراین کو ان کی امن پسندی کی وجہ سے دہشت گردوں نے ہلاک کر دیا۔ ان کے بیٹے رمیش چندر نے شہید پریوار فنڈ 1983 میں قائم کیا تاکہ دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کی جاسکے۔ ایک سال بعد وہ خود دہشت گردوں کو ہاتھوں ہلاک ہو گئے۔ اس اخبار سے جڑے 62 افراد دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔ آج بھی یہ فنڈ بھارت میں دہشت گردی کے متاثرین کی امداد کرتا ہے۔[3][4] . 2009 میں ونود کمار چوپڑا، ہند سماچار کروپ کے مدیر اعلٰے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے صدر کے طور منتخب ہوئے۔[5]

مشہور کالم نگار

ترمیم
خوشونت سنگھ شیکھر گوریرا (کارٹون مصور)
کلدیپ نیر پونم کوشک
شانتا کمار ونیت ناراین
ویریندر کپور بی جی ورگیز
بلبیر پنج محمود شام
کن تھاپر کلیانی شنکر
منموہن شرما نیرا چوپڑا
مینکا گاندھی چندرموہن
چندر ترکھا نیرجا چودھری

حوالہ جات

ترمیم
  1. دفتری ویب سائٹ  
  2. “Punjab Kesari group surging ahead with ideologically and technologically sophisticated vision” آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ allaboutnewspapers.com (Error: unknown archive URL) All about Newspaper, Vol # 3, No # 4, October - December 2008.
  3. "Rs 19.5 Lakh Distributed Among Terror-Hit Families"۔ Outlook۔ March 21, 2010۔ 06 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2015 
  4. "Plea to wipe out terror"۔ دی ٹریبیون۔ November 28, 2005۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2015 
  5. "V K Chopra of Hind Samachar elected as PTI Chairman"۔ The Hindu۔ August 27, 2009۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2015 

خارجی روابط

ترمیم