حنی بعل
(ہنی بال سے رجوع مکرر)
حنی بعل شمالی افریقا میں قرطاجنہ کا ایک فوجی کمانڈر تھا۔ یہ تاریخ کے قابل ترین کمانڈروں میں سے ایک تھا۔ وہ قرطاجنہ کے ایک فوجی کمانڈر حملقار برقا کے گھر پیدا ہوا۔ ہنی بعل کی سب سے بڑی فوجی کامیابی دوسری پیونک جنگ تھی، جس میں وہ اپنی فوج اور جنگی ہاتھی آئبیریا۔سپین سے کوہ پائرینیس اور کوہ الپس کے اوپر سے شمالی اطالیہ میں داخل ہوا تھا۔ اطالیہ میں داخل ہونے کے بعد اس نے رومیوں کو جنگوں کے ایک سلسلے میں شکست دی اور رومی سلطنت کے کئی اتحادیوں پر فتح پائی۔ اس دوران میں ہنی بعل نے 17 سال تک اپنی فوجیں اطالیہ میں رکھیں۔
حنی بعل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 247 ق مء قرطاجنہ |
وفات | سنہ 183 ق مء گیبزے |
وجہ وفات | زہر خورانی |
طرز وفات | خود کشی |
شہریت | قدیم قرطاج |
عارضہ | مرگی [1] |
والد | حملقار برقا [2] |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، عسکری قائد |
عسکری خدمات | |
وفاداری | قدیم قرطاج |
عہدہ | کمانڈر ان چیف |
درستی - ترمیم |
نگار خانہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : Did all those famous people really have epilepsy? — جلد: 6 — صفحہ: 115-39 — شمارہ: 2 — https://dx.doi.org/10.1016/J.YEBEH.2004.11.011 — https://pubmed.ncbi.nlm.nih.gov/15710295
- ↑ عنوان : Амилкаръ — اشاعت: دائرۃ المعارف لیکسیکون